Loading...
دن
تاریخ
مہینہ
سنہ
اپڈیٹ لوڈ ہو رہی ہے...
لباب
مستند مضامین و مقالات
لباب کی مستند علمی و تحقیقی تحریریں اب موبائل ایپ میں دستیاب ہیں۔
پلے اسٹور سے انسٹال کریں

عورت کی وہ کون سی خوبیاں ہیں جن سے وہ شوہر کے دل پر راج کرتی ہے | عائشہ رضا عطاریہ

عورت کی وہ کون سی خوبیاں ہیں جن سے وہ شوہر کے دل پر راج کرتی ہے
عنوان: عورت کی وہ کون سی خوبیاں ہیں جن سے وہ شوہر کے دل پر راج کرتی ہے
تحریر: عائشہ رضا عطاریہ

کتنی ہی ہماری ایسی اسلامی بہنیں ہیں جن کو اکثر شکایت رہتی ہے کہ ہمارے شوہر ہم سے محبت نہیں کرتے، ہمارا خیال نہیں رکھتے، ہماری طرف ان کی کوئی توجہ نہیں ہے۔ لیکن شاید وہ اس بات کو سمجھنے سے قاصر ہیں کہ ایسی کون سی وجہ ہے جس سے وہ اپنے شوہر کا دل نہیں جیت پاتیں۔ جبکہ ان کے پاس خوبصورتی بھی ہے، دولت مند باپ کی بیٹی بھی ہیں، اچھے اچھے پکوان بھی بنانا جانتی ہیں، نماز روزہ کی پابندی بھی کرتی ہیں، یہاں تک کہ ہر کام میں ان کو دسترس حاصل ہے۔ لیکن پھر بھی اپنے شوہر کی خصوصی محبت سے محروم ہیں۔ آخر وجہ کیا ہے؟ آئیے جانتے ہیں کہ کمی کہاں ہے۔

شوہر کی محبت کا اصل راز

میری پیاری اسلامی بہنوں! یہ ضروری نہیں کہ تم بہت زیادہ خوبصورت ہو، تبھی تمہارا شوہر تم سے محبت کرے۔ ضروری نہیں کہ تم ایک امیر باپ کی بیٹی ہو، تبھی تمہارا شوہر تم سے محبت کرے۔ ضروری نہیں کہ تم بہت زیادہ عقلمند ہو، تبھی تمہارا شوہر تم سے محبت کرے۔ ضروری نہیں کہ تم بہت اچھا پکوان بناتی ہو، تبھی تمہارا شوہر تم سے محبت کرے۔ ضروری نہیں کہ تم بہت زیادہ تعلیم یافتہ ہو، تبھی تمہارا شوہر تم سے محبت کرے۔ ضروری نہیں کہ تم دیندار بھی ہو، تبھی تمہارا شوہر تم سے محبت کرے۔

اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ شوہر کو محبت ہوتی کس چیز سے ہے؟ کیا شوہر کو خوبصورتی پسند نہیں؟ کیا شوہر کو عقلمندی پسند نہیں؟ کیا شوہر کو دینداری پسند نہیں؟ کیا شوہر کو دولت مندی پسند نہیں؟ کیا شوہر کو اخلاق مندی پسند نہیں؟ جواب ہے — شوہر کو یہ سب کچھ پسند ہوتا ہے، لیکن شوہر تب محبت کرتا ہے جب تم اسے اپنا قیمتی وقت دو، جب تمہاری توجہ شوہر پر ہو۔

وقت، توجہ اور احساسِ محبت

تم بناؤ سنگھار کرو تو صرف اور صرف اپنے شوہر کے لیے کرو۔ شوہر کو اس بات کا احساس دلانا کہ تم اس کی زندگی میں موجود ہو، تمہاری ذمہ داری ہے۔ یہ احساس صرف آپ ہی کو دلانا ہوگا۔ جب شوہر محسوس کرے کہ تم واقعی اس سے دل سے جڑی ہو، تو پھر تمہاری ہر ادا، ہر بات، ہر حرکت اسے پیاری لگنے لگے گی۔ تمہاری خوبصورتی، تمہارا اخلاق، تمہارا انداز — تمہارا بناؤ سنگھار، یہاں تک کہ تمہارا سب کچھ اس کی نظر میں حسین بن جائے گا۔

اگر تم اپنے شوہر کو وقت نہیں دیتی، اگر تمہاری توجہ اس کی طرف نہیں ہے، تو پھر تمہاری خوبصورتی، عقلمندی، دولت مندی، تمہارا کوئی بھی ہنر تمہیں کچھ بھی فائدہ نہیں دے سکتا۔ جب تک تم اپنے شوہر کو وقت نہیں دو گی، اپنی توجہ اس کی طرف نہیں کرو گی، تب تک اس محبت میں مٹھاس پیدا نہیں ہو سکتی۔

کامیاب ازدواجی زندگی کے سنہرے اصول

اگر تم واقعی چاہتی ہو کہ تمہارا شوہر تم سے ٹوٹ کر محبت کرے، صرف تمہیں دیکھے، اور کسی غیر عورت کی طرف نظر بھی نہ اٹھائے، تو غور سے سنو: اللہ پاک نے عورت کو وہ طاقت عطا فرمائی ہے کہ اگر وہ چاہے تو اپنے شوہر کو اپنی مٹھی میں قید کر سکتی ہے، لیکن اس کے لیے کچھ شرطیں ہیں — وقت، صبر، شکر، عاجزی، بردباری، محبت، توجہ، بناؤ سنگھار۔

اپنے آپ کو ہمیشہ بناؤ سنگھار کے ساتھ شوہر کے سامنے پیش کیا کرو۔ اپنے اندر عاجزی و انکساری پیدا کرو، اپنے شوہر کے ساتھ پیار و محبت سے پیش آؤ، ہر حال میں صبر و شکر کے ساتھ زندگی گزارو، اپنے شوہر کے لیے ہمیشہ دعا کرتی رہو، کبھی اس کی ناشکری نہ کرو۔ اگر تمہارا شوہر تمہیں ایک بار نظر انداز کرے، تو تم ہرگز اسے نظر انداز نہ کرو۔ اپنی توجہ اور محبت اس پر ہمیشہ مرکوز رکھو، ہمیشہ محبت، نرمی اور شفقت سے پیش آؤ۔ اگر تم اپنے شوہر کو وقت دیتی ہو، اس سے محبت کرتی ہو، اس کی طرف دھیان رکھتی ہو، تو تم سب سے زیادہ کامیاب عورت ہو۔ تمہارا شوہر تم سے اتنی محبت کرے گا کہ تم خود حیران رہ جاؤ گی۔

مثالی محبت اور دعائیہ کلمات

اللّٰہ پاک ہم سب کو نیک بنائے، اور اپنے شوہر کی اطاعت شعار اور فرمابردار بیویاں بنائے، شوہر کے ساتھ اس کی خدمت گزاری اور محبت کے ساتھ زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اللہ پاک کی بارگاہ میں دعا ہے کہ اللہ پاک ہمیں ایسی محبت عطا فرمائے جیسی حضرت فاطمۃ الزہراء رضی اللہ تعالیٰ عنہا اور حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ میں محبت تھی، جیسی ہمارے پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم اپنی تمام بیویوں سے فرمایا کرتے، اور ساری بیویاں میرے آقا جان صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت فرمایا کرتیں۔

میاں بیوی کی محبت وہ محبت ہے، جس کی محبت کو دیکھ کر اللہ پاک اپنی شان کے مطابق مسکراتا ہے۔ یعنی اللہ پاک اس مقدس رشتے میں پیار و محبت دیکھ کر بہت خوش ہوتا ہے۔ اللّٰہ پاک ہمیں دنیا و آخرت میں اپنے شوہر کے ساتھ رکھے، اور وہ ہنر عطا فرمائے جو ہمارے شوہر کو پسند ہے، اور یا اللہ پاک! ہمیں اس طرح سے زندگی بسر کرنے کی توفیق عطا فرما جس طرح تو پسند فرماتا ہے، اور تیرے پیارے محبوب، ہمارے پیارے آقا ﷺ کو پسند ہے۔ آمین، ثم آمین 🤲🏻

جدید تر اس سے پرانی
لباب | مستند مضامین و مقالات
Available
Lubaab
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اپنے مضامین بھیجنے لیے ہم سے رابطہ کریں،
Link Copied!