Loading...
دن
تاریخ
مہینہ
سنہ
اپڈیٹ لوڈ ہو رہی ہے...

امام احمد رضا اور اذکار و ادعیہ (قسط: ششم)|فیضان المصطفی قادری

امام احمد رضا اور اذکار و ادعیہ (قسط: ششم)
عنوان: امام احمد رضا اور اذکار و ادعیہ (قسط: ششم)
تحریر: فیضان المصطفی قادری
پیش کش: عائشہ امجدی کشمیر

کفن کے اوپر دعا مثلاً عہد نامہ وغیرہ لکھنا کیسا؟

سائل نے یہ پوچھا کہ متبرک مقامات سے آنے والا پارچہ میت کو پہنانا کیسا ہے کہ اس پر آیات و احادیث وغیرہ لکھی ہوتی ہیں، نیز کفن کے اوپر دعا وغیرہ لکھنے کا کیا مسئلہ ہے؟ تو اس سلسلے میں اعلیٰ حضرت کا تحریر کردہ جواب اتنا تفصیلی ہو گیا کہ اس نے مستقل ایک کتاب کی شکل اختیار کر لی، اور اس کا تاریخی نام الْحَرْفُ الْحَسَنُ فِي الْكِتَابَةِ عَلَى الْكَفَنِ [1308ھ] تجویز ہوا۔

اس کتاب کی تمہید اعلیٰ حضرت یوں اٹھاتے ہیں: ہمارے علماے کرام نے فرمایا کہ میت کی پیشانی یا کفن پر عہد نامہ لکھنے سے اس کے لیے امیدِ مغفرت ہے۔ پھر اس کے لیے چند جید علما کے اقوال پیش کرنے کے بعد امام اجل طاؤس تابعی، تلمیذِ رشید سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کا یہ واقعہ نقل کیا ہے کہ انہوں نے اپنے کفن میں دعائے عہد نامہ لکھنے کی وصیت کی تھی اور حسبِ وصیت ان کے کفن میں لکھا گیا۔

پھر اس کے ساتھ ہی نوادر الاصول کی یہ روایت لائے ہیں کہ حضور پرنور سیدِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

مَنْ كَتَبَ هَذَا الدُّعَاءَ وَجَعَلَهُ بَيْنَ صَدْرِ الْمَيِّتِ وَكَفَنِهِ فِي رُقْعَةٍ لَمْ يَنَلْهُ عَذَابُ الْقَبْرِ وَلَا يَرَى مُنْكَرًا وَنَكِيرًا وَهُوَ هَذَا: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ. [فتاویٰ کبریٰ بحوالہ حکیم ترمذی: 2/ 6]

یعنی جو یہ دعا کسی پرچہ پر لکھ کر میت کے سینے پر کفن کے نیچے رکھ دے اسے عذابِ قبر نہ ہو، نہ منکر نکیر نظر آئیں۔ [فتاویٰ رضویہ: 7/ 38]

جدید تر اس سے پرانی
لباب | مستند مضامین و مقالات
Available
Lubaab
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اپنے مضامین بھیجنے لیے ہم سے رابطہ کریں،
Link Copied!