1500 واں جشن ولادت میں باقی وقت

0دن
0گھنٹے
0منٹ
0سیکنڈ
قارئین سے گزارش ہے کہ کسی بھی مضمون میں کسی بھی طرح کی شرعی غلطی پائیں تو واٹسپ آئیکن پر کلک کرکے ہمیں اطلاع کریں، جلد ہی اس کی اصلاح کردی جائے گی۔ جزاک اللہ خیرا کثیرا 🥰

تعطیل کلاں پر طلبہ سے گزارشات

عنوان: تعطیل کلاں پر طلبہ سے گزارشات
تحریر: مولانا عطاء المصطفیٰ عطاری مصباحی

عزیز طلبۂ کرام!

الحمدللہ! ایک اور تعلیمی سال مکمل ہوا۔ یہ وقت گزشتہ سال کے محاسبہ کرنے، اپنی کمزوریوں کو دور کرنے اور نئے عزائم کے ساتھ آگے بڑھنے کا ہے۔ تعطیلات کو ضائع کرنے کے بجائے، انہیں غنیمت جان کر علمی و عملی مصروفیات میں گزاریں تاکہ یہ ایام آپ کی علمی و روحانی ترقی کا ذریعہ بن سکیں۔

تعطیلات کو قیمتی بنانے کے لیے چند ضروری نکات پیشِ خدمت ہیں:

(۱)- قرآن و حدیث سے مضبوط تعلق قائم کریں۔

  • روزانہ کم از کم ایک پارہ تلاوت کریں۔
  • ریاض الصالحین یا مشکاة المصابیح سے حدیث شریف کا مطالعہ کریں۔

(۲)- علمی و تحقیقی ذوق کو پروان چڑھائیں۔
تفسیرِ قرآن:

  • مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ کی: نور العرفان (تفسیر کنز الایمان)
  • مفتی قاسم عطاری صاحب کی: تفسیر صراط الجنان

سیرتِ طیبہ:

  • علامہ عبد المصطفیٰ اعظمی کی: سیرتِ مصطفیٰ ﷺ
  • امام قاضی عیاض رحمۃ اللہ علیہ کی: الشفاء بتعريف حقوق المصطفى ﷺ
  • امام محمد بن یوسف شامی کی: سبل الهدي والرشاد في سيرة خير العباد ﷺ

اخلاقیات اور تزکیۂ نفس:

  • امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ کی "احیاء العلوم" سے منتخب ابواب

فقہ و فتاویٰ:

  • بہارِ شریعت (حصہ 1-3)
  • فتاویٰ رضویہ سے منتخب ابواب (اپنی دلچسپی کے مطابق)

ادبی و لسانی ترقی: مقالاتِ کاظمی، مقالاتِ شارحِ بخاری، مقالاتِ مصباحی، ملفوظاتِ امیر اہلِ سنت، تجلیاتِ رضا، بزبانِ حکایت

(۳)- والدین اور گھر والوں کے ساتھ حسنِ سلوک کریں:

  • گھر جا کر والدین، بزرگوں اور چھوٹوں کے ساتھ حسنِ اخلاق سے پیش آئیں۔
  • والدین کی دست بوسی کو اپنا معمول بنائیں۔
  • کاموں میں ان کی مدد کریں اور ان کی دعاؤں کے حقدار بنیں۔

(۴)- عملی ٹاسک

  • روزانہ اربعینِ عطار سے ایک حدیث یاد کریں۔
  • روزانہ مسجد درس دیں۔
  • اپنی روزانہ کی ڈائری لکھیں اور ایک صفحہ کسی خاص عنوان پر تحریر کریں۔
  • روزانہ قرآن پاک کا ایک صفحہ ترجمہ و تفسیر کے ساتھ پڑھیں۔

اللہ پاک ہم سب کو تضییعِ اوقات سے محفوظ رکھے، ہمیں اپنے علم پر عمل کی توفیق عطا فرمائے، اور اپنے نیک بندوں میں شامل فرمائے، آمین بجاہ النبی الأمین ﷺ۔

مضمون نگار مجلس جامعۃ المدینہ انڈیا کے اہم رکن اور جامعۃ المدینہ شاہ جہان پور کے شیخ الحدیث ہیں۔ {alertInfo}

2 تبصرے

جدید تر اس سے پرانی

صراط لوگو
مستند فتاویٰ علماے اہل سنت
المفتی- کیـا فرمـاتے ہیں؟
WhatsApp Profile
لباب-مستند مضامین و مقالات Online
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مرحبا، خوش آمدید!
اپنے مضامین بھیجیں