✍️ رائٹرز کے لیے نایاب موقع! جن رائٹر کے 313 مضامین لباب ویب سائٹ پر شائع ہوں گے، ان کو سرٹیفکیٹ سے نوازا جائے گا، اور ان کے مضامین کے مجموعہ کو صراط پبلیکیشنز سے شائع بھی کیا جائے گا!
قارئین سے گزارش ہے کہ کسی بھی مضمون میں کسی بھی طرح کی شرعی غلطی پائیں تو واٹسپ آئیکن پر کلک کرکے ہمیں اطلاع کریں، جلد ہی اس کی اصلاح کردی جائے گی۔ جزاک اللہ خیرا کثیرا 🥰

آپ یہ غلطی تو نہیں کرتے؟

عنوان: آپ یہ غلطی تو نہیں کرتے؟
تحریر: مفتی وسیم اکرم رضوی مصباحی، ٹٹلا گڑھ، اڈیشہ

00:00 00:00

زندگی مسائل کی پٹری پر چلتی رہتی ہے، ایسا نہیں ہوتا کہ کسی کی زندگی میں کوئی مسئلہ کبھی نہ آئے۔ بعض اوقات شوہر اور بیوی میں کچھ نااتفاقی ہو جاتی ہے، جس پر عمومی طور پر لوگ ایک غلطی کر جاتے ہیں۔

وہ یہ کہ شوہر اب یوٹیوب پر وہ ویڈیوز تلاش کرتا ہے جن میں شوہر کے حقوق بیان کیے گئے ہوں، یا یہ تلاش کرتا ہے کہ ایک بیوی کو کیسا ہونا چاہیے، پھر اسے اسٹیٹس پر لگا لیتا ہے۔

یہی حال بیوی کا ہوتا ہے کہ وہ ان ویڈیوز کی تلاش میں رہتی ہے جن میں بیوی کے حقوق بیان کیے گئے ہوں یا یہ کہ ایک شوہر کو کیسا ہونا چاہیے وغیرہ، اور پھر ہر ایک بار بار یہ چیک کرتا رہتا ہے کہ جس کے لیے لگایا ہے، اس نے چیک کیا بھی کہ نہیں؟

حقیقت یہ ہے کہ اس کا کوئی خاص فائدہ نہیں ہوتا، بلکہ بعض اوقات نقصان دہ ہوتا ہے کہ سامنے والا ضد میں آجاتا ہے۔

شوہر کے لیے شوہر کے حقوق دیکھنا اور اسی طرح بیوی کے لیے بیوی کے حقوق دیکھنا، خود اپنے ہی زخم پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔

اس کی وجہ سے ایک دوسرے سے نفرت بڑھ سکتی ہے۔ ایسے موقع پر چاہیے کہ شوہر بیوی کے حقوق والی ویڈیوز دیکھے اور بیوی شوہر کے حقوق والی۔

دوسرا شخص آپ کے حقوق ادا کر دے، یہ آپ کے اختیار میں نہیں۔ لہذا وہ کریں جو آپ کے اختیار میں ہے، یعنی آپ یہ دیکھیں کہ آپ کیا کیا خیر خواہی کر سکتے ہیں۔

ایسے موقع پر شوہر اور بیوی، ہر ایک کو دوسرے کی اچھائیاں یاد کرنی چاہئیں۔ اسی میں دونوں کے لیے بھلائی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

صراط لوگو
مستند فتاویٰ علماے اہل سنت
المفتی- کیـا فرمـاتے ہیں؟
WhatsApp Profile
لباب-مستند مضامین و مقالات Online
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مرحبا، خوش آمدید!
اپنے مضامین بھیجیں