✍️ رائٹرز کے لیے نایاب موقع! جن رائٹر کے 313 مضامین لباب ویب سائٹ پر شائع ہوں گے، ان کو سرٹیفکیٹ سے نوازا جائے گا، اور ان کے مضامین کے مجموعہ کو صراط پبلیکیشنز سے شائع بھی کیا جائے گا!
اب آپ مضامین کو پڑھنے کے ساتھ ساتھ 🎧 سن🎧 بھی سکتے ہیں۔ سننے کے لیے بولتے مضامین والے آپشن پر کلک کریں۔

عالمات ہوش میں آجائیں

عنوان: عالمات ہوش میں آجائیں
تحریر: ذکریٰ امجدی واسطی گھوسوی
پیش کش: مجلس القلم الماتریدی انٹرنیشنل اکیڈمی، مرادآباد

00:00 00:00


کئی سالوں سے مسلسل مشاہدے میں آ رہا ہے کہ اسٹیٹس پر تصاویر لگانے والی بھاری بھرکم تعداد عالمات کی بھی ہے، طریقہ کار یہ ہوتا ہے کہ چہرے کے آدھے حصہ پر اسٹیکر لگا کر ہاتھوں پر مہندی،انگلیوں میں انگوٹھی،کلائیوں میں چوڑیاں اور کپڑے بھی عمدہ سے عمدہ ترین، کبھی آنکھوں کو مکمل آراستہ کر کے کبھی کچھ نہیں ملا تو اپنا جوتا چپل ہی پہن کر لوگوں کو دکھا دیا اور لوگ دیکھ بھی رہے ہیں۔

اگر ان سے یہ کہا جاۓ کہ آپ اسٹیٹس پر تصاویر کیوں رکھتی ہیں؟ تو جواب ملتا ہے چہرا چھپا ہوتا ہے، کبھی کہتی ہیں مرد حضرات کو پرائویسی کر دیتی ہوں، کبھی کہتی ہیں صرف سہیلیاں ہی دیکھتی ہیں۔ اللہ بہتر جانے کہ کیا سچ ہے۔ صرف اتنا ہی نہیں حج و عمرہ کے مقدس سفر میں بھی ان کی یہ حرکت بدستور قائم ہے۔ میں نے چند عالمات کو اس تعلق سے ٹوکا انہوں نے مجھے ہائڈ کردیا۔ مگر لگانے سے باز نہیں رہیں۔ خود کا تماشا کراکے ملتا کیا ہے اللہ ہی جانے!

پھر جب عوام خواتین یہی کام کریں تو یہی عالمات اسٹیج پر جاکر لمبی لمبی تقریریں کرتیں ہیں خوب وعیدیں بیان کی جاتی ہے جہنم کے سب سے سخت عذاب سنائیں جاتے ہیں؛ خود را فضیحت دیگر را نصیحت خدارا ہوش کے ناخن لیں، بند کردیں، خود کا تماشا کرنا، کرانا، جب عالمات یہ کام کریں گی تو ظاہر ہے عوام بدرجہ اولی ان افعال قبیحہ کی مرتکب ہوگی بلکہ انہیں دلیل بنا کر پیش کرینگی کیونکہ پیروی اچھی چیزوں کی کم برائی کی زیادہ کی جاتی ہے پھر عوام حوالہ دیتی ہے فلاں عالمہ نے ایسا اسٹیس لگایا تھا۔

پھر طالبات بھی یہی کہتی ہیں کہ فلاں معلمہ بھی تصویر اسٹیس لگاتی ہیں۔ یہاں جواز کا حکم بیان کرنے سے پہلے ایک بار سوچیں۔ اوّلاً تو میں جواز کے قائل نہیں اور جو لوگ جواز کے قائل ہیں وہاں بھی عورتوں کا مجرا کے جواز کے نہیں۔

عالم؛ عالمہ مفتی ؛ مفتیہ؛ مبلغ؛ مبلغہ؛ بہکے تو عوام بھی بہکی کاش عالمات کی آنکھ کھلے، کان کھلے، دل جاگے ضمیر جاگے، احساس بیدار ہو، اسی بیداری کے لیے یہ چند الفاظ حاضر ہیں۔

راکھ کے ڈیروں سے کہیں کوئی چنگاری سلگ گئ تو اپنی محنت وصول سمجھونگی۔ جائز ناجائز کی تمیز کیجے۔ دین کی بہترین خادمہ بنیے، امت کا درد دل میں پیدا کریے بے حیائی کے چوراہے پر دنیا آکھڑی ہے علم کا آئینہ بنیں۔

رب قدیر ہمیں بہترین عالمہ؛معلمہ دین کی خادمہ بناۓ؛ برائیوں کو دور کرنے بے حیائی کو جڑ سے ختم کرنے کی توفیق عطاء فرمائے صراط مستقیم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین ثم آمین

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

صراط لوگو
مستند فتاویٰ علماے اہل سنت
المفتی- کیـا فرمـاتے ہیں؟
WhatsApp Profile
لباب-مستند مضامین و مقالات Online
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مرحبا، خوش آمدید!
اپنے مضامین بھیجیں