✍️ رائٹرز کے لیے نایاب موقع! جن رائٹر کے 313 مضامین لباب ویب سائٹ پر شائع ہوں گے، ان کو سرٹیفکیٹ سے نوازا جائے گا، اور ان کے مضامین کے مجموعہ کو صراط پبلیکیشنز سے شائع بھی کیا جائے گا!
قارئین سے گزارش ہے کہ کسی بھی مضمون میں کسی بھی طرح کی شرعی غلطی پائیں تو واٹسپ آئیکن پر کلک کرکے ہمیں اطلاع کریں، جلد ہی اس کی اصلاح کردی جائے گی۔ جزاک اللہ خیرا کثیرا 🥰

موبائل فون اور نوجوان نسل نعمت یا آزمائش

عنوان: موبائل فون اور نوجوان نسل نعمت یا آزمائش
تحریر: غلمہ فاطمہ بصری
پیش کش: نوائے قلم رضویہ اکیڈمی للبنات، مبارک پور

جدید دور میں موبائل فون ایک ایسی ایجاد ہے جس نے پوری دنیا کو ایک اسکرین میں سمیٹ دیا ہے۔ بلاشبہ ایک نعمت ہے لیکن اگر اس کا استعمال غلط سمت میں ہو تو یہ بہت بڑی آزمائش، بلکہ معاشرے اور خاص طور پر نوجوان نسل کے لیے تباہی کا سبب بن سکتا ہے۔

موبائل ایک نعمت یا فتنہ

اسلام کسی ایجاد یا سہولت کے خلاف نہیں، بلکہ اس کے استعمال کے طریقہ کو دیکھتا ہے۔ اگر موبائل فون کو علم رابطہ کاروبار دعوت اور دین کی خدمت کے لیے استعمال کیا جائے تو یہ باعثِ خیر ہے۔

مگر جب یہی موبائل فحاشی وقت کا ضیاع سوشل میڈیا کی لت‌ جھوٹ غیبت اور گانے سننے کا ذریعہ بن جائے تو یہ گناہوں کی مشین بن کر انسان کو تباہی کی طرف لے جاتا ہے۔

نوجوان نسل سب سے زیادہ متاثر کیوں

نوجوان دل جذبوں کا سمندر ہوتا ہے ان میں قوت بھی ہے جوش بھی مگر رہنمائی نہ ہو تو وہی طاقت بربادی کا سبب بن جاتی ہے۔ آج موبائل کی زیادتی نے نوجوانوں کو تنہائی کا شکار کر دیا ہے والدین اور بزرگوں سے دور کر دیا ہے نماز قرآن اور دین سے غافل کر دیا ہے‌ سوشل میڈیا کی جھوٹی دنیا میں مشغول کر دیا ہے۔

قرآن و حدیث کی روشنی میں رہنمائی

اللہ تعالیٰ نے فرمایا:

اِنَّ السَّمْعَ وَ الْبَصَرَ وَ الْفُؤَادَ كُلُّ اُولٰٓىٕكَ كَانَ عَنْهُ مَسْـٴُـوْلًا (الاسراء:36)

ترجمہ کنزالایمان: بے شک کان اور آنکھ اور دل ان سب سے سوال ہونا ہے۔

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: قیامت کے دن بندہ اپنے قدم نہیں ہٹا سکے گا جب تک پانچ سوالوں کا جواب نہ دے دے۔ ان میں سے ایک اپنی جوانی کہاں صرف کی؟ (ترمذی:2416)

آج نوجوان اپنی جوانی اسکرین پر ویڈیوز اور چیٹ پر ضائع کر رہا ہے وقت کا ضیاع سب سے بڑا نقصان ایک وقت تھا کہ نوجوان کتابیں پڑھتے تھے مسجدوں میں نظر آتے تھے والدین کی خدمت کرتے تھے آج 8 سے 10 گھنٹے روزانہ موبائل پر نیند کم عبادت ختم۔

دماغ بیکار معلومات سے بھر گیا آنکھیں کمزور دل بے سکون دماغ منتشر ذہنی و اخلاقی نقصان گھروں میں بے چینی ہر کوئی الگ موبائل میں مصروف غلط دوستیوں کا رواج واٹس ایپ انسٹاگرام ٹیلیگرام تصاویر اور ویڈیوز کا غیر شرعی لین دین حیاء کا زوال دین سے دوری۔

کیا حل ہے

نماز اور قرآن سے تعلق بڑھائیں موبائل کو مقصد کے لیے استعمال کریں وقت ضائع نہ کریں گھروں میں موبائل فری وقت رکھیں۔ سوشل میڈیا پر خود کو محدود کریں والدین اور اساتذہ نوجوانوں کی رہنمائی کریں دینی کتابیں دروس اور اسلامی چینلز سے استفادہ کریں۔

موبائل ایک آلہ ہے فیصلہ ہمارے ہاتھ میں ہے کہ ہم اسے علم دین اور خیر کے لیے استعمال کرتے ہیں یا لہو و لعب فحاشی اور بربادی کے لیے یاد رکھو! موبائل فون تمہارے ہاتھ میں ہے مگر تمہارا دل اس کے قابو میں نہ ہو جائے۔

آج کے نوجوان کو چاہیے کہ وہ اس عظیم آزمائش میں اپنا دامن بچائے اور اپنی جوانی کو کارِ خیر دین علم اور عبادت میں لگائے تاکہ دنیا بھی سنورے اور آخرت بھی۔

اللہ تعالیٰ ہمیں موبائل جیسی آزمائش میں اعتدال اور ہدایت کا راستہ اختیار کرنے کی توفیق عطا فرمائے تاکہ ہم اپنی جوانی کو علم اور نیکیوں میں صرف کریں۔ آمین یارب العالمین

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

صراط لوگو
مستند فتاویٰ علماے اہل سنت
المفتی- کیـا فرمـاتے ہیں؟
WhatsApp Profile
لباب-مستند مضامین و مقالات Online
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مرحبا، خوش آمدید!
اپنے مضامین بھیجیں