✍️ رائٹرز کے لیے نایاب موقع! جن رائٹر کے 313 مضامین لباب ویب سائٹ پر شائع ہوں گے، ان کو سرٹیفکیٹ سے نوازا جائے گا، اور ان کے مضامین کے مجموعہ کو صراط پبلیکیشنز سے شائع بھی کیا جائے گا!
قارئین سے گزارش ہے کہ کسی بھی مضمون میں کسی بھی طرح کی شرعی غلطی پائیں تو واٹسپ آئیکن پر کلک کرکے ہمیں اطلاع کریں، جلد ہی اس کی اصلاح کردی جائے گی۔ جزاک اللہ خیرا کثیرا 🥰

میری زندگی کا مقصد کیا ہے؟

وسائل کی سہولت و کثرت
عنوان: میری زندگی کا مقصد کیا ہے؟
تحریر: سیدہ عائشہ رضویہ

کیا کبھی تنہائی میں بیٹھ کر اس بات پر غور و فکر کیا ہے کہ میری زندگی کے مقاصد کیا ہیں؟ اور میں اپنا قیمتی وقت کن چیزوں میں ضائع کر رہا ہوں؟

اگر ہم نے اب تک اپنی زندگی کو بامقصد نہیں بنایا، تو ہم میں اور ان حیوانوں میں کیا فرق باقی رہ جاتا ہے جو بس کھاتے، پیتے، سوتے، جاگتے ہیں؟ کیا کھانا، پینا، سونا، جاگنا اور گھومنا ہی اصل زندگی ہے؟

نہیں! بلکہ اصل زندگی تو وہ ہے جس میں رب اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت و فرمانبرداری ہو، اور ان کے دین کی خدمت سرانجام دینے کا حوصلہ ہو۔ بامقصد زندگی وہ ہے جو ہمیں کچھ کر گزرنے کا جذبہ دے، جو ہمیں دوسروں سے منفرد بنائے، جو ہمارے وجود کو معنی بخشے۔

ہم انسان ہیں۔ رب العالمین نے ہمیں عقل و حکمت جیسی نعمتیں عطا کی ہیں۔ ہمیں اس کا بہترین استعمال کرنا چاہیے۔ لیکن کیا ہم اس نعمت کا صحیح استعمال کر رہے ہیں؟

کبھی سوچا ہے کہ آپ کی اصل منزل کیا ہے؟ اور کیا واقعی آپ اس منزل کو پانے کے لیے محنت و مشقت کر رہے ہیں؟

یہ وہ سوالات ہیں جو انسان کو جھنجھوڑ دیتے ہیں۔

اگر آپ نے ابھی تک اپنی زندگی کا ہدف متعین نہیں کیا ہے، اور اپنی زندگی کے مقصد کے حصول کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا، تو اب بھی موقع ہے۔ اس بارے میں سوچیں، خود کو غفلت کی نیند سے جگائیں، اور اپنی زندگی کے مقصد کو تلاش کریں۔ اور اسے پورا کرنے کی کوشش میں لگ جائیں۔

یاد رکھیں! منزل اسی کو ملتی ہے جو سچی نیت کے ساتھ مسلسل کوشش کرتا ہے۔

تاریخ: 20 مئی 2025ء، بروز منگل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

صراط لوگو
مستند فتاویٰ علماے اہل سنت
المفتی- کیـا فرمـاتے ہیں؟
WhatsApp Profile
لباب-مستند مضامین و مقالات Online
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مرحبا، خوش آمدید!
اپنے مضامین بھیجیں