کیا آپ کا مضمون ابھی تک شائع نہیں ہوا؟ نیچے واٹس ایپ بٹن سے میسج کرکے اطلاع فرمائیں!
دن
تاریخ
مہینہ
سنہ
اپڈیٹ لوڈ ہو رہی ہے...
مضمون نگار
موضوعات
کل مضامین
بولتے مضامین

معراج رات کو ہی کیوں؟

معراج رات کو ہی کیوں؟
عنوان: معراج رات کو ہی کیوں؟
تحریر: محمد شفیع احمد عطاری رضوی

کیا کبھی آپ کے ذہن میں بھی یہ بات آئی ہے کہ آخر اللہ پاک نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو معراج رات میں ہی کیوں کرائی، دن میں کیوں نہیں؟ فقیر راقم الحروف کو امید ہے کہ آپ کے ذہن میں بھی یہ بات آئی ہوگی۔ اور اگر نہیں تو چلیے اب اس حوالے سے امامِ اہلِ سنت علیہ الرحمہ سے کی گئی ایک سوال و جواب کو پڑھتے ہیں اور جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ معراج آخر رات میں ہی کیوں؟؟؟

سوال و جواب آپ کے سامنے

ایک شخص نے اعلیٰ حضرت سے سوال کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو رات میں ہی کیوں معراج ہوا، دن کو کیوں نہ ہوا؟

امامِ اہلِ سنت علیہ الرحمہ اس کے جواب میں کچھ یوں رقم طراز ہیں: کہ رات تجلیِ لطفی ہے اور دن تجلیِ قہری، اور معراج کمالِ لطف ہے جس سے مافوق متصور نہیں، لہٰذا تجلیِ لطفی ہی کا وقت مناسب تھا۔ معراج وصلِ محب و محبوب ہے اور وصال کے لیے عادۃً شب ہی انسب مانی جاتی ہے۔ معراج ایک معجزۂ عظیم، قاہرہ، ظاہرہ تھا۔ اور سنتِ الٰہیہ ہے کہ ایسے واضح معجزہ کو دیکھ کر جو قوم نہ مانے ہلاک کر دی جاتی ہے، اُن پر عذابِ عام بھیجا جاتا ہے، جیسے اگلی امتوں میں بکثرت واقع ہوا۔

معراج شریف کو لے جانا اگر دن میں ہوتا تو یا سب ایمان لے آتے یا سب ہلاک کیے جاتے، ایمان تو کفار کے مقدر میں تھا نہیں تو یہ ہی شِق رہی کہ اُن پر عذابِ عام اُترتا، اور حضور بھیجے گئے سارے جہان کے لیے رحمت، جنہیں اُن کا رب فرماتا ہے:

"وَ مَا كَانَ اللّٰهُ لِیُعَذِّبَهُمْ وَ اَنْتَ فِیْهِمْ"

(الانفال: 33)

ترجمہ کنزالایمان: اے رحمتِ عالم! جب تک تم ان میں تشریف فرما ہو اﷲ انہیں عذاب کرنے والا نہیں۔

لہٰذا شب ہی مناسب ہوئی۔ (فتاویٰ رضویہ، ج: 29، ص: 635-636)

محترم قارئینِ کرام!

ماقبل ذکر کردہ سوال و جواب سے یہ بات روزِ روشن کی طرح واضح و عیاں ہے کہ اللہ پاک نے اپنے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کو معراج آخر رات میں ہی کیوں نصیب فرمایا۔ اور جب یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ آخر رات میں ہی نبیِ کونین صلی اللہ علیہ وسلم کو معراج کیوں کرائی گئی، تو اس سے یہ بات بھی ثابت ہو جاتی ہے کہ دن میں کیوں نہ کرائی گئی۔

جدید تر اس سے پرانی
لباب | مستند مضامین و مقالات
Available
Lubaab
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اپنے مضامین بھیجنے لیے ہم سے رابطہ کریں،
Link Copied!