| عنوان: | رمضان المبارک سے متعلق چند اہم کتب |
|---|---|
| تحریر: | محمد شفیع احمد عطاری رضوی |
رمضان المبارک کا رحمتوں، برکتوں اور مغفرتوں کا مہینہ ہمارے درمیان اپنے جلوے بکھیر رہا ہے۔ یہ وہ مہینہ ہے جس کی ہر گھڑی پرنور اور پربہار ہے، اور جس میں مغفرت کا پروانہ ہر آن بٹ رہا ہے۔ لیکن آپ سے چند سوالات ہیں:
- آپ رمضان المبارک سے متعلق کتنی معلومات اپنے اندر محسوس کرتے ہیں؟
- کیا روزے کے مسائل آپ کو معلوم ہیں؟
- کیا آپ رمضان المبارک کی فضیلتوں اور اہمیت سے واقف ہیں؟
لہٰذا رمضان المبارک اور روزے سے متعلق اہم معلومات کے لیے چند ایسی کتبِ دینیہ سپردِ قرطاس کی جا رہی ہیں، جنہیں کماحقہٗ پڑھ کر ہمیں رمضان المبارک کی اصل قدر و اہمیت نصیب ہو سکے گی۔ نیز روزے کے حقیقی مقصد سے آشنائی بھی حاصل ہو سکے گی، اور ساتھ ہی ساتھ روزے کے مسائل بھی سیکھنے کو ملیں گے۔
چند اہم کتبِ دینیہ کی فہرست:
- رمضان کے فتاویٰ
- احترامِ رمضان
- فیضانِ رمضان
- روزے کے جدید فقہی مسائل
- روزے کے ضروری مسائل
- فتاویٰ اہلِ سنت: احکامِ روزہ و اعتکاف
- تحفۂ رمضان
- رمضان کریم کے 12 بیانات
- الوداع ماہِ رمضان
- رمضان کی شان
- انوارِ فیضانِ رمضان
- ماہِ رمضان کی دعائیں
- یادِ رمضان (قسط 1، 2)
- رمضان الکریم کی سجاوٹ
- رمضان میں صبح و شام گزارنے کا طریقہ
- اللہ والوں کا اعتکاف
- فیضانِ اعتکاف
- فیضانِ تراویح
- بہارِ شریعت سے روزے کے مسائل
- فتاویٰ رضویہ سے روزے کے مسائل
نوٹ: اس کے علاوہ دیگر فتاویٰ جات کی کتب سے بھی آپ روزے اور اعتکاف کے مسائل کا مطالعہ کر سکتے ہیں۔
ذی قدر و ذی شرف قارئینِ کرام!
آپ سے میری گزارش ہے کہ آپ بھی کتبِ مذکورہ سے استفادہ کریں اور اپنے علم و عمل میں روز افزوں اضافہ کریں۔ یاد رکھیں! شیخ الحدیث والتفسیر مفتی محمد قاسم عطاری دام ظلہ العالی فرماتے ہیں:
”جتنا علم زیادہ، بندہ اتنا ہی زینت والا؛ اور جس قدر جہالت زیادہ، بندہ اتنا ہی داغدار ہوتا ہے۔“
اب آپ خود ہی غور فرما لیں کہ آپ کو علمِ دین کی زینت والا بننا ہے یا جہالت جیسی داغدار صفت والا۔ میرے استاذِ محترم عبد العزیز مصباحی صاحب فرماتے ہیں:
”میں سمجھتا ہوں کہ انسان کے لیے کفر کے بعد سب سے بڑی مصیبت اگر کچھ ہے تو وہ جہالت ہے۔“
اللہ تعالیٰ ہمیں علمِ دین سیکھنے اور اس پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔
