Loading...
دن
تاریخ
مہینہ
سنہ
اپڈیٹ لوڈ ہو رہی ہے...

دل ماؤف کی دوا ذکر اللہ

دل ماؤف کی دوا ذکر اللہ
عنوان: دل ماؤف کی دوا ذکر اللہ
تحریر: خوشبو فاطمہ قادریہ
پیش کش: مجلس القلم الماتریدی انٹرنیشنل اکیڈمی، مرادآباد

یہ دل تیری یادوں سے مہکتا ہی رہے گا
تیرا ہے یہ، تیرا ہے یہ، تیرا ہی رہے گا

جسم کا سب سے خوبصورت حصہ، پریشر پمپ جو جسم کے تمام اعضاء تک خون کی رسائی کرتا ہے۔ رب قدیر کی یہ انمول نعمت کسی کرشمہ سازی سے کم نہیں۔

انسانی زندگی کا اہم حصہ، جس پر رب العالمین کی نظر ہر دم رہتی ہے۔ مؤمن اپنے دل سے پہچانا جاتا ہے۔ اخلاص بھی اسی دل کا حصہ ہے۔

بندۂ مؤمن جب گناہ کرتا ہے تب اس کی کیفیت بتا دیتی ہے۔ دل میں گھبراہٹ، درماندگی کی کیفیت طاری ہو جاتی ہے۔ مؤمن جب کوئی نیکی کرتا ہے تب اس کے دل کی خوشی و آسودگی چہرے پر جھلک آتی ہے۔

انسان کا دل جب بے قرار ہو، گناہوں کی گھبراہٹ میں گرفتار ہو، تو سوائے رب العالمین کے ذکر کے وہ کہیں قرار نہیں پائے گا۔

اللہ کریم قرآن مجید میں فرماتا ہے:

وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَ [سورۃ الشرح: 4]

ترجمہ کنزالایمان: اور ہم نے تمہاری خاطر تمہارا ذکر بلند کر دیا۔

مفسرین نے سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر بلند ہونے کی مختلف توجیہات بیان کی ہیں۔

حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اگر کوئی اللہ تعالیٰ کی عبادت کرے، ہر بات میں اس کی تصدیق کرے اور سرور عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کی گواہی نہ دے تو یہ سب بے کار ہے اور وہ کافر ہی رہے گا۔

درود پاک پڑھنا بھی دلوں کا زنگ دور کرتا ہے، درود پاک پڑھنے سے دل کو قرار ملتا ہے، درود پڑھنے سے تمام کام آسان ہوتے ہیں، درود پڑھنے سے اللہ کی سنت ادا ہوتی ہے۔

اللہ کریم قرآن مجید میں ارشاد فرماتا ہے:

أَلَا بِذِكْرِ اللّٰهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوبُ [سورۃ الرعد: 28]

ترجمہ کنزالایمان: سن لو! اللہ کی یاد ہی سے دل چین پاتے ہیں۔

یعنی اللہ تعالیٰ کی رحمت و فضل اور اس کے احسان و کرم کو یاد کر کے بے قرار دلوں کو قرار اور اطمینان حاصل ہوتا ہے۔

جسم کا خوبصورت حصہ قلب جب یہی صاف ہو جائے گا تو جسم کے تمام اعضاء سلامت ہو جائیں گے۔ گناہوں سے دل پر سیاہ دھبے پڑ جاتے ہیں، اور وہ صرف ذکر اللہ سے صاف ہوتے ہیں۔ یہ ذکر انسان کو نفس امارہ سے نفس لوامہ اور نفس مطمئنہ تک پہنچاتا ہے۔

اللہ کریم ہمارے دلوں کو اپنے ذکر اور درود پاک سے قرار عطا فرمائے۔

آمین یا رب العالمین صلی اللہ علیہ وسلم۔

۱۳ جنوری ۲۰۲۶ / ۲۳ رجب المرجب ۱۴۴۷ / منگل

جدید تر اس سے پرانی
لباب | مستند مضامین و مقالات
Available
Lubaab
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اپنے مضامین بھیجنے لیے ہم سے رابطہ کریں،
Link Copied!