| عنوان: | انٹرنیٹ پر افکار رضا کے دریچے (قسط: دوم) |
|---|---|
| تحریر: | احمد رضا صابری |
| پیش کش: | ام حبیبہ واسطی نوری |
| منجانب: | مجلس القلم الماتریدی انٹرنیشنل اکیڈمی ،مراد آباد |
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
7۔ اعلیٰ حضرت نیٹ ورک
www.razanw.org
مذکورہ ویب سائٹ میں جب آپ داخل ہوں گے تو ایسا محسوس ہوگا کہ افکار اعلیٰ حضرت کی ایک عظیم لائبریری آپ کا خیر مقدم کر رہی ہے۔ مشمولات تو چونکہ ہمیشہ اپڈیٹ ہوتے رہتے ہیں اور مضامین کی تبدیلی ہوتی رہتی ہے اس لیے کسی بھی ویب سائٹ کے مشمولات جن کی فہرست یہاں پیش کی جارہی ہے حتمی نہ سمجھیں، مذکورہ ویب سائٹ کے موجودہ مشمولات پر ایک نظر:
LATEST BOOKS OF ALAHAZRAT کے کالم میں “مختلف علوم و فنون پر لکھی گئی کتب اعلیٰ حضرت” کی ذیلی سرخی کے ساتھ مندرجہ ذیل کتابوں کا لنک پیش کیا گیا ہے جس پر کلک کر کے پوری کتاب کا مطالعہ کیا جا سکتا ہے:
-
اَلِاسْتِمْدَادُ عَلَى أَجْيَالِ الِارْتِدَادِ
-
حَقِيقَةُ الْبَيْعَةِ
-
إِذَاقَةُ الْآثَامِ لِمَانِعِي عَمَلِ الْمَوْلِدِ وَالْقِيَامِ
-
مَسَائِلُ الْمِعْرَاجِ
-
Translation of books of Alahazrat (Other Lanugages) Dua's en Wasiefa A'la Hazrat
-
إِيذَانُ الْأَجْرِ فِي أَذَانِ الْقَبْرِ
-
اَلصَّمْصَامُ عَلَى مُشَكِّكٍ فِي آيَةِ عُلُومِ الْأَرْحَامِ
-
اَلْهِدَايَةُ الْمُبَارَكَةُ فِي خَلْقِ الْمَلَائِكَةِ
-
“AL-WAZIFATUL KARIEMA”
-
Translation of books of Alahazrat (Other Lanugages) Schepping van de Malaa'ikah
-
Translation of books of Alahazrat (Other Lanugages) Embryologie (Weerlegging van de aanspraak van een christelijke priester)
-
Translation of books of Alahazrat Other Lanugages): Economische richtlijnen voor moesliems
جبکہ LATEST WORK ON ALAHAZRAT کے کالم میں درج ذیل موضوعات و کتب کے لنکس دیے گئے ہیں:
حیات و تعلیمات اعلیٰ حضرت پر کتب و مقالہ جات
-
امام احمد رضا کا نظریہ تعلیم: محمد جلال الدین قادری
-
امام احمد رضا کی ہمہ جہت شخصیت: مولانا کوثر نیازی
-
فاضل بریلوی اور تحریک ترک قربانی گاؤ: قاضی عبدالنبی کوکب
-
تحریک انسداد گاؤ کشی اور امام احمد رضا فاضل بریلوی: زین الدین ڈیروی
-
اعلیٰ حضرت کا قلمی جہاد: علامہ فیض احمد اویسی علیہ الرحمہ۔ امام احمد رضا نے اپنی زندگی کا مقصد تین باتوں کو قرار دیا: 1۔ تحفظ ناموس رسالت سید المرسلین، 2۔ بد مذہب فرقوں کی بیخ کنی، 3۔ مذہب حنفی کے مطابق فتویٰ نویسی۔ قلم کے ساتھ جہاد بہت بڑا جہاد ہے جو فقط ریاضتیں اور مجاہدے کرنے سے بدرجہا افضل و برتر ہے۔
-
سیرت امام احمد رضا: مفتی محمد راشد نظامی۔ امام احمد رضا کی سیرت و تعلیمات اور ان کی زندگی کا مختصر خاکہ، جس میں آپ کے خاندانی اور بچپن کے حالات اور آپ کے علمی و ادبی کارناموں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
-
امام احمد رضا اور اصلاح معاشرہ: محمد قمر الزمان مصباحی۔ امام احمد رضا کی حیات طیبہ کا تذکرہ، نیز ان کے اصلاحی کارنامے جن کی بدولت معاشرہ درست اسلامی شعائر سے روشناس ہوا۔ عورتوں کی مزارات پر حاضری، بے پردگی، جعلی پیروں کی گرفت، گانے باجے اور مزامیر کی مذمت، قوالی کے بارے میں امام احمد رضا کا موقف، شادی بیاہ کے مواقع پر رائج رسوم، پیر اور مرشد کی تصاویر کے احکام، تعزیہ کی حرمت وغیرہ۔
-
ذکر رضا: علامہ مفتی محمود جان قادری رضوی۔ اعلیٰ حضرت امام اہل سنت الشاہ امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ کے مختصر حالات و واقعات منفرد یعنی شاعری کی صورت میں پڑھیں۔
-
اقوال اعلیٰ حضرت: سید وجاہت رسول قادری
-
امام احمد رضا اور دعوت و تبلیغ: محمد توفیق احمد
-
امام احمد رضا عقل و دانش کی عدالت میں: محمد اسماعیل احمد بدایونی
-
امام احمد رضا عالم اسلام کی عبقری شخصیت، تجدیدی اصلاحی اور علمی خدمات کے تناظر میں: محمد ظفر الدین برکاتی
-
اعلیٰ حضرت اور رد باطل: مولانا توقیر رضا خاں قادری رضا باغوی
-
امام احمد رضا بیسیویں صدی کی عظیم شخصیت: یٰسین اختر مصباحی
-
سرکار اعلیٰ حضرت فاضل بریلوی علیہ الرحمہ: مولانا اعجاز احمد خان نعیمی
-
امام احمد رضا تحقیق کے آئینے میں: مولانا فضل کریم فیضی
-
تاریخ ساز شخصیت اعلیٰ حضرت احمد رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ علیہ: علامہ سید شاہ تراب الحق قادری
-
اسلامی معاشرے کی تشکیل میں امام احمد رضا بریلوی کا کردار: سلیم اللہ جندران
-
امام احمد رضا کی طبی بصیرت: حکیم محمد سعید مرحوم
-
اعلیٰ حضرت الشاہ امام احمد رضا خان دریائے علم و فضل: سید محمد اسحاق نقوی
-
امام اہل سنت اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان: سید حامد اشرف شاہ جیلانی
-
دنیائے اسلام کی ایک نابغہ روزگار شخصیت: پیرزادہ اقبال احمد فاروقی
-
امام احمد رضا کی جامع الصفات شخصیت پر ایک طائرانہ نظر: یٰسین اختر مصباحی
-
چودہویں صدی کے مجدد: ملک العلماء علامہ ظفر الدین بہاری رحمۃ اللہ علیہ
-
امام احمد رضا قادری موجد یا مجدد: محمد اشرف الکوثر مصباحی
-
امام احمد رضا اور شجر اسلام کی آبیاری: شمس الدین خاں مشاہدی
-
مجدّد ملت مولانا احمد رضا خاں بریلوی: سید میاں نذیر اختر
-
امام احمد رضا کی ذہانت و فطانت: رحمت اللہ صدیقی
-
احوال و آثار اعلیٰ حضرت مجدد اسلام بریلوی: علامہ محمد صابر القادری نسیم بستوی۔ یہ کتاب امام احمد رضا کے احوال و آثار پر لکھی جانے والی اولین کتب میں سے ہے جس نے امام احمد رضا بریلوی کو دنیا بھر میں متعارف کروانے میں اہم کردار ادا کیا۔
-
حیات امام اہل سنت: پروفیسر ڈاکٹر مسعود احمد علیہ الرحمہ۔ امام احمد رضا کی شخصیت ایک ایسی پہلودار اور جامع الصفات شخصیت ہے کہ ان کے ہر پہلو پر تحقیق کی ضرورت ہے۔ یہ مقالہ 1979ء میں لکھا گیا اور بے حد سراہا گیا۔ مرکزی مجلس رضا، لاہور نے 1980ء میں شائع کیا۔
-
چودہویں صدی ہجری کی ایک عظیم شخصیت: یوسف صابر۔ اس کتاب میں امام احمد رضا کی مفصل سوانح حیات مختصر الفاظ میں تحریر کی گئی ہے بشمول خاندانی حالات، بچپن، تعلیم، عائلی زندگی، سفر حج، علمائے مکہ، مدینہ و دیگر ممالک کے علماء سے ملاقات و تاثرات، مدینہ منورہ کی حاضری، تجدید احیائے اسلام، تصنیف و تالیف، ترجمہ قرآن پاک، فہرست کتب، جامع العلوم، سیاسی بصیرت، دو قومی نظریہ، تحریک پاکستان، معاشی پروگرام، نعت گوئی، روحانی زندگی، عادات و خصائل، اقوال زریں، حلیہ مبارک، لباس مبارک، سفر آخرت، وصایا شریف، آخری خطبہ، آخری تحریر، آخری خط، فیض رضا اور ان کے خلفاء و تلامذہ پر مختصر تبصرہ اس کتاب میں شامل ہے۔
-
حضرت اعلیٰ حضرت فاضل بریلوی: صاحبزادہ سید خورشید احمد گیلانی
-
دو قومی نظریہ اور مولانا احمد رضا بریلوی: پروفیسر ڈاکٹر سید اشتیاق حسین قریشی
-
اعلیٰ حضرت امام احمد رضا اور رد بدعات: عبدالرشید صدیقی
-
اعلیٰ حضرت کی ملی خدمات: سید نور محمد قادری
-
امام اہل سنت کا دس نکاتی تعلیمی پروگرام: حافظ محمد وسیم قادری
-
حصول امن و سکون کا ذریعہ تعلیمات امام احمد رضا: سید یوسف رضا گیلانی
-
دو قومی نظریہ اور اعلیٰ حضرت فاضل بریلوی: خان محمد خاں ہوتی
-
امام احمد رضا کا نظریہ تعلیم: چودھری حمایت علی
-
علوم و فنون کے تحفظ و ارتقاء میں قلم کی اہمیت: علامہ محمد احمد مصباحی
-
مقاصد تعلیم امام احمد رضا کی نظر میں: سلیم اللہ جندران
-
عہد حاضر میں امام احمد رضا کے اسلامی تعلیمی نظریات کی اہمیت: ڈاکٹر محمد ہارون، انگلینڈ
-
امام احمد رضا کے نظریہ تعلیم کی اہمیت، خصوصیت، معنویت: محمد توحید احمد خان
-
امام احمد رضا کا نظریہ تعلیم: چودھری حمایت علی
-
فاضل بریلوی کے تعلیمی نظریات: ڈاکٹر محمد مسعود احمد علیہ الرحمہ
-
امام احمد رضا بریلوی کا نظریہ تعلیم: طاہر داؤد قادری جیلانی
-
مولانا احمد رضا خاں اور ان کی تعلیمات: ڈاکٹر ظفر حسین زیدی
-
امام احمد رضا کے جدید تعلیمی نظریات: ڈاکٹر عبدالنعیم عزیزی
-
امام احمد رضا کے تعلیمی نظریات: پروفیسر عبد الغفار گوہر
-
علم کا تصور، ذرائع اور اقسام، امام کا نقطہ نظر: عبدالقیوم چودھری
-
امام اہل سنت کا دس نکاتی پروگرام اور حالات حاضرہ: محمد طارق انور
-
امام اہل سنت کا دس نکاتی منصوبہ: غلام مصطفی قادری رضوی
-
امام احمد رضا خاں کا طریقہ تدریس: سلیم اللہ جندران
-
منصب تعلیم، تعلیمات احمد رضا خاں کی روشنی میں: پروفیسر انوار احمد زئی
اعلیٰ حضرت کے علم قرآن سے متعلق کام پر کتب و مقالہ جات
-
مَدَارِجُ الْعِرْفَانِ فِي مَنَاهِجِ كَنْزِ الْإِيمَانِ: علامہ مولانا پیر محمد چشتی
-
کنز الایمان پر اعتراضات کا تحقیقی جائزہ: مولانا تبسم شاہ بخاری
-
تَوْضِيحُ الْبَيَانِ بَيْنَ تَرْجَمَةِ مَوْلَوِي مَحْمُودُ الْحَسَنِ وَبَيْنَ تَرْجَمَةِ أَعْلَى حَضْرَتْ إِمَامْ أَحْمَدْ رِضَا خَانْ: پیر سلطان محمود قادری
-
مَغْفِرَةُ ذَنْبٍ: مفتی محمد رمضان گل تر چشتی
-
النبی کا صحیح معنی و مفہوم: علامہ سعید کاظمی علیہ الرحمہ۔ عربی زبان کے لفظ النبی کے اردو ترجمہ “غیب بتانے والا” پر بہترین تحقیق۔
-
تسہیل کنز الایمان: علامہ اختر شاہجہانپوری۔ شہرہ آفاق ترجمہ قرآن کنز الایمان میں شامل بعض مشکل الفاظ کے آسان نعم البدل۔
-
ترجمہ قرآن، فتاوی رضویہ اور مولانا احمد رضا خان: ڈاکٹر رشید احمد جالندھری
-
ترجمہ قرآن کنز الایمان کی اشاعت: مولانا عبدالمبین نعمانی
-
کنز الایمان: پس منظر اور پیش منظر: غلام مصطفی رضوی
-
بیسویں صدی پر کنز الایمان کے فکری اثرات: پروفیسر محمد الیاس اعظمی
-
قرآن حکیم کے ترجمہ کرنے کی شرائط، فتاوی رضویہ کی روشنی میں: اشرف جہانگیر
-
کنز الایمان اور اس کا اسلوب: محمد شمشاد حسین رضوی
-
کنز الایمان تاریخ کے آئینے میں: پروفیسر ڈاکٹر مجید اللہ قادری
-
کنز الایمان کی تاریخی حیثیت کا جائزہ: ڈاکٹر محمد اعجاز انجم لطیفی
-
نظریات: ڈاکٹر عبد النعیم عزیزی
-
کنز الایمان اور تفہیم القرآن کا تقابلی جائزہ: علامہ محمد صدیق ہزاروی
-
کنز الایمان فکر ولی اللہی کا سچا ترجمان: پروفیسر ڈاکٹر غلام یحییٰ انجم
-
کنز الایمان اپنے مفسرین کی نظر میں: مولانا محمد ادریس رضوی
-
كَنْزُ الْإِيمَانِ فِي تَرْجَمَةِ الْقُرْآنِ گنجینہ عرفان: سید نعیم اختر نقشبندی مجددی [دو ماہی الرضا انٹرنیشنل پٹنہ، مئی، جون 2027، ص: 71 تا 73]
