عنوان: | مطالعہ: سیرت علماے احناف |
---|---|
تحریر: | عمران رضا عطاری مدنی بنارسی |
سیرت کا مطالعہ کرنا اپنے اندر بڑی اہمیت رکھتا ہے۔ اس کے بڑے فوائد ہیں۔ بزرگوں کی سیرت و کردار اور اچھے اعمال پڑھ کر خود کو بھی گناہوں سے بچنے اور نیکیاں کرنے کی توفیق مل جاتی ہے۔
اور ایک اثر یہ ہوتا ہے کہ دل کی سختی ختم ہوتی ہے اور اس میں رقت و نرمی پیدا محسوس ہوتی ہے۔ ایمان پر خاتمے اور قبر و حشر کے ہولناک معاملات کی فکر نصیب ہوتی ہے۔ اسی طرح بزرگوں کے اقوال سے علم و عمل میں اضافہ ہوتا ہے۔
چوں کہ ہمارا تعلق مذہبِ احناف سے ہے، اور ہم امامِ اعظم امام ابو حنیفہ نعمان بن ثابت رضی اللہ عنہ کے مقلد ہیں، لہٰذا ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے امامِ اعظم، ان کے تلامذہ اور علماے احناف کی سیرت کا خصوصیت کے ساتھ مطالعہ کریں۔ ان کی فقہی خدمات کو پڑھ کر عام الناس کے سامنے پیش کریں۔ ان کے دینی جدوجہد کو پڑھ کر اپنے اندر کچھ کر گزرنے کا جذبہ پیدا کریں!
علماے احناف رحمہم اللہ کی سیرت پر چند کتب کے نام درج ذیل ہیں۔ ان میں ایک دو کتاب ایسی ہیں جو فقہائے احناف کے ساتھ دیگر فقہاء کی بھی سیرت پر مشتمل ہیں۔
شمار | اسماء کتب | اسماے مؤلفین |
---|---|---|
1 | تاج التراجم | أبو الفداء زين الدين أبو العدل قاسم بن قُطلُوبغا السودوني |
2 | الجواهر المضية في طبقات الحنفية | عبد القادر بن محمد بن نصر الله القرشي، أبو محمد، محيي الدين الحنفي |
3 | الطبقات السنية في تراجم الحنفية | تقي الدين بن عبد القادر التميمي الداري الغزي |
4 | کتائب اعلام الاخیار من فقھاء مذھب النعمان المختار | محمود بن سلیمان کفوی |
5 | اثمار الجنية في اسماء الحنفية | الشیخ العلام ملا علی القاری الحنفی |
6 | الفوائد البهية في تراجم الحنفية | أبو الحسنات محمد عبد الحي اللكنوي الهندي |
7 | طبقات الفقهاء | أبو اسحاق إبراهيم بن علي الشيرازي |
8 | طبقات الحنفية | علاء الدین علی بن امر الله حميدي المعروف بإبن الحنائى |
9 | معجم تراجم اعلام الفقہاء | الدکتور یحيی مراد |
10 | حدائق الحنفیة | مولوی فقیر محمد جہلمی |
11 | تذکرہ علماے احناف | مولانا محمد کلیم اللہ گجراتی |
12 | فتاوی عالمگیری کے مؤلفین بہار | مولانا طفیل احمد مصباحی |
مضمون نگار دعوت اسلامی انڈیا کے شعبہ فیضان حدیث کے ریسرچ اسکالر ہیں۔ {alertInfo}