✍️ رائٹرز کے لیے نایاب موقع! جن رائٹر کے 313 مضامین لباب ویب سائٹ پر شائع ہوں گے، ان کو سرٹیفکیٹ سے نوازا جائے گا، اور ان کے مضامین کے مجموعہ کو صراط پبلیکیشنز سے شائع بھی کیا جائے گا!
قارئین سے گزارش ہے کہ کسی بھی مضمون میں کسی بھی طرح کی شرعی غلطی پائیں تو واٹسپ آئیکن پر کلک کرکے ہمیں اطلاع کریں، جلد ہی اس کی اصلاح کردی جائے گی۔ جزاک اللہ خیرا کثیرا 🥰

ایک مہندی والی ایسی بھی

عنوان: ایک مہندی والی ایسی بھی
تحریر: بنت اسلم برکاتی
پیش کش: نوائے قلم رضویہ اکیڈمی للبنات، مبارک پور

تحریر کا نام پڑھ کر آپ سوچ رہے/ رہی ہوں گے/گی کہ مہندی والی تو مہندی ہی لگاتی ہے، پھر اس میں کیا خاص ہے؟؟ تو آئیے! ہم آپ کو سب سے الگ مہندی والی سے ملاتے ہیں۔

یہ مہندی والی ایم۔ پی۔ سے تعلق رکھتی ہیں اور دلہنوں کو مہندی لگانا ان کا Profession ہے۔ اللہ کے فضل سے اقرا نور وحی سے آنلائن پلیٹ فارم سے درس نظامی بھی کر رہیں ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ جہاں بھی دلہن کو مہندی لگانے جاتی ہیں، تو دلہن سے کہتی ہیں کہ جب تک میں مہندی لگاؤں، تب تک آپ کو ”نکاح و طلاق کورس“ کی رکارڈنگ سننی ہوگی۔

اس طرح 4 سے 6 گھنٹے میں دلہنیں کافی حد تک دین کے مسائل سیکھ اور سمجھ لیتی ہیں۔ اب تک یہ کئی دلہنوں کو رکارڈنگ کے ذریعے دینی مسائل سکھا چکی ہیں اور ان کا یہ عمل مسلسل جاری و ساری ہے۔ الحمدللہ!

کہتے ہیں نہ کہ ”کام کرنے والوں کے لیے راستے ہزار اور نہ کرنے والوں کے لیے بہانے ہزار۔“ اللہ کے فضل سے اگر آپ کے اندر کوئی صلاحیت یا ہنر ہے تو خدارا! اس کا استعمال دین کے کام میں کریں۔ بھلے ہی وہ مہندی لگانا ہی کیوں نہ ہو۔! جب اور جہاں بھی موقع ملے بس ”رب، رب کے رسول حضور تاجدار ختم نبوت ﷺ اور دین کی باتیں کریں“ اور لوگوں کو دین کے قریب کرنے کی کوشش کریں۔

آپ یہ بالکل بھی نہ سوچیں کہ ایک میرے کرنے سے کیا ہوگا؟ کیا معلوم آپ کی ایک بات یا کام کی وجہ سے کوئی دین کے قریب آ جائے اور یہی آپ کی اور اس کی بخشش کا ذریعہ بن جائے۔

اگر آپ نے کسی کو نیکی کی دعوت دی اور اس نے عمل نہیں کیا تو بالکل بھی رنجیدہ نہ ہوں، بلکہ رب تبارک و تعالیٰ کا شکر ادا کریں کہ اس کریم رب نے آپ کو اپنے اس حکم پر عمل کرنے کی سعادت عطا فرمائی۔

وَ یَاْمُرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَ یَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِؕ (سورہ آل عمران: 104)

ترجمہ کنزالایمان: ”اچھی بات کا حکم دیں اور بری بات سے منع کریں۔“

رب تبارک و تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہم سبھی کو اپنی صلاحیتوں کو ہمہ وقت دین متین کی خدمت کرنے میں صرف کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین بجاہ خاتم النبیین و نبی الملاحم ﷺ

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

صراط لوگو
مستند فتاویٰ علماے اہل سنت
المفتی- کیـا فرمـاتے ہیں؟
WhatsApp Profile
لباب-مستند مضامین و مقالات Online
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مرحبا، خوش آمدید!
اپنے مضامین بھیجیں