دن
تاریخ
مہینہ
سنہ
اپڈیٹ لوڈ ہو رہی ہے...

غم حسین کیجیے، لیکن حقیقت کے ساتھ

عنوان: غم حسین کیجیے، لیکن حقیقت کے ساتھ
تحریر: بنت اسلم برکاتی
پیش کش: نوائے قلم رضویہ اکیڈمی للبنات، مبارک پور

ماہِ محرم الحرام کی آمد ہوتے ہی، چہار دانگ عالم میں ذکرِ شہدائے کربلا کی محفلیں منعقد ہونے لگتی ہیں۔ ان میں کچھ روایتیں ایسی بھی بیان کی جاتی ہیں جن کا میدان کربلا سے دور دور تک کوئی واسطہ نہیں ہوتا! ان روایات کو سنا کر خوب غم تازہ کیا جاتا ہے، لوگوں کو رلایا جاتا ہے، اور ان کے جذبات کے ساتھ کھیلا جاتا ہے۔

ہم یہ نہیں کہتے کہ غم حسین رضی اللہ عنہ نہ کریں! اس میں کوئی شک نہیں کہ نام حسین رضی اللہ عنہ سن کر ہی سچے مسلمان کا دل غمگین ہو جاتا ہے اور آنکھیں نم ہو جاتی ہیں۔ لیکن جھوٹی اور من گھڑت روایات سن کر اور سنا کر لوگوں کو رلانا کہاں کا طریقہ ہے؟

آئیں! ہم نیت کریں کہ ان شاءاللہ تعالیٰ نہ ہم ایسی روایات سنیں گے، نہ سنائیں گے، اور نہ ہی سننے دیں گے۔ ایسی جھوٹی قصے کہانیوں کی حقیقت جاننے کے لیے ”واقعات کربلا کا تحقیقی جائزہ“ (از قلم: عبد مصطفٰی صابر اسماعیلی) نامی کتاب کا مطالعہ کریں۔

اگر اللہ کریم نے آپ کو استطاعت دی ہے، تو اس کتاب کو دوسروں میں بھی تقسیم کرائیں، تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک یہ پیغام پہنچے، اور وہ من گھڑت روایات سننے اور سنانے سے بچ سکیں۔

اگر آپ خود نہیں پڑھ سکتے، تو اپنی مسجد کے امام صاحب کو یہ کتاب تحفے میں پیش کریں اور مؤدبانہ عرض کریں:”امام صاحب! اس ماہ محرم میں آپ ہم سب کو اس کتاب سے درس دیں، تاکہ ہم واقعات کربلا کی حقیقت جان سکیں!“

کوشش کرنا ہمارا کام ہے، کامیابی دینا رب تبارک و تعالیٰ کا کام ہے۔ آپ سچے دل سے نیت کریں، تو راستے خود بخود بنتے چلے جائیں گے۔ ہمت کریں! قدم بڑھائیں! اور سچائی کا پیغام لوگوں تک پہنچائیں۔

اللہ کریم ہمیں حق کہنے، سننے، سمجھنے، اور دوسروں تک پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین!

جدید تر اس سے پرانی
لباب | مستند مضامین و مقالات
Available
Lubaab
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اپنے مضامین بھیجنے لیے ہم سے رابطہ کریں۔