✍️ رائٹرز کے لیے نایاب موقع! جن رائٹر کے 313 مضامین لباب ویب سائٹ پر شائع ہوں گے، ان کو سرٹیفکیٹ سے نوازا جائے گا، اور ان کے مضامین کے مجموعہ کو صراط پبلیکیشنز سے شائع بھی کیا جائے گا!
قارئین سے گزارش ہے کہ کسی بھی مضمون میں کسی بھی طرح کی شرعی غلطی پائیں تو واٹسپ آئیکن پر کلک کرکے ہمیں اطلاع کریں، جلد ہی اس کی اصلاح کردی جائے گی۔ جزاک اللہ خیرا کثیرا 🥰

کامل مومن کی نشانی

عنوان: کامل مومن کی نشانی
تحریر: عائشہ ضیائی مئو
پیش کش: نوائے قلم رضویہ اکیڈمی للبنات، مبارک پور

اللہ تعالیٰ کا بے پناہ فضل و احسان ہے کہ اس نے ہمیں دولتِ ایمان عطا فرمائی۔اور سب سے بڑھ کے ہم پہ کرم یہ ہوا کہ ہمیں حضور ﷺ کا امتی بنایا۔

لیکن کیا ہمیں اس بات کا علم ہے کہ ہم مومن کامل ہیں یا نہیں؟ہمارا ایمان مکمل ہے یا نہیں،ہم کو اپنے مومن کامل ہونے کا علم کیسے ہوگا؟ تو آںٔیے ہم قرآن وحدیث کی روشنی میں دیکھتے ہیں۔

اللہ تبارک و تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے:

اِنَّمَا الْمُؤْمِنُوْنَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا بِاللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ (الحجرات:15)

ترجمہ کنزالایمان: ایمان والے تو وہی ہیں جو اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لائے

قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا يُؤْمِنُ أَحَدُكُمْ حَتَّى أَكُونَ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِنْ وَالِدِهِ وَوَلَدِهِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ (صحیح البخاری: حدیث نمبر:15)

ترجمہ: نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: تم میں سے کوئی اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتا یہاں تک کہ وہ اپنے والدین اور اپنی اولاد اور تمام لوگوں سے زیادہ مجھے محبوب نہ سمجھے۔

اس سے یہ بات بالکل واضح ہو گںٔی کہ حضور ﷺ کی ذات مبارکہ ایمان کا مرکز ہے۔ایمان کامل اس وقت ہوگا جب ہمارے قلوب میں سب سے زیادہ اللہ و رسول سے محبت ہوگی۔جس میں اللہ تعالیٰ اور حضور ﷺ کی محبت نہیں اس کا ایمان کامل نہیں۔

حضور ﷺ سے محبت کے تقاضے

حضور ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنا۔ حضور ﷺ کی سنتوں کی اتباع کرنا۔ حضور ﷺ سے محبت کا اظہار زبان ،عمل اور کردار سے کرنا۔ حضور ﷺ پر کثرت سے درود و سلام بھیجنا۔

حضرت علامہ مفتی شریف الحق امجدی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ:

حب عقل کے تین اسباب ہیں

حسن و جمال ، جود و نوال، فضل و کمال۔ یہ تینوں اسباب حضور ﷺ کی ذات اقدس میں اتنے درجۂ کمال پر موجود ہیں کہ کسی مخلوق میں اس کا عشر عشیر پایا جانا بھی محال ہے ۔حضور ﷺ اپنے ہر وصف میں بے مثال ہیں۔

تو جب حضور ﷺ تمام اسباب محبت کے جامع اتم ہیں کہ دوسرا اس میں آپ کا شریک نہیں تو یہ لازم ہوا کہ حضور ﷺ کی محبت مسلمان کے دل میں دنیا کی تمام چیزوں سے زیادہ ہو۔اور آپ ﷺ تمام جہاں سے زیادہ محبوب ہوں۔

محمد ﷺ کی محبت دین حق کی شرط اول ہے
اسی میں ہو اگر خامی تو سب کچھ نا مکمل ہے

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے ہر مسلمان کے دل کو اپنی اور اپنے حبیب ﷺ کی محبت کی روشنی سے منور فرمائے آمین یارب العالمین بجاہ النبی الامین ﷺ

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

صراط لوگو
مستند فتاویٰ علماے اہل سنت
المفتی- کیـا فرمـاتے ہیں؟
WhatsApp Profile
لباب-مستند مضامین و مقالات Online
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مرحبا، خوش آمدید!
اپنے مضامین بھیجیں