عنوان: | نکاح میں کس چیز کا خاص خیال رکھیں؟ |
---|---|
تحریر: | مفتی وسیم اکرم رضوی مصباحی، ٹٹلا گڑھ، اڈیشہ |
نکاح میں دینداری کو ترجیح دیں
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کے مطابق نکاح میں دینداری کو ترجیح دینا بہت اہم ہے۔ مال و دولت عارضی ہیں، لیکن دینداری ایک ایسی دولت ہے جو دنیا اور آخرت دونوں میں کامیابی اور سکون کی ضامن ہے۔
اللہ تعالیٰ نے اپنے کرم سے رزق کا ذمہ خود لے رکھا ہے، اس لیے رزق کی فکر میں نکاح کا انتخاب کرنا مناسب نہیں۔ رزق تو مل ہی جائے گا، لیکن اگر زندگی میں سکون نہ ہو، تو دنیا کی ساری دولت بیکار ہے۔ سکون کا حقیقی ذریعہ مال و دولت نہیں، بلکہ تقویٰ اور ایمان ہے، جو انسان کو اللہ کے قریب رکھتا ہے اور زندگی میں سکون اور محبت کا سبب بنتا ہے۔
حضرت شیخ کرمانی کا ایک واقعہ اس حوالے سے بہت سبق آموز ہے۔ ایک مرتبہ بادشاہ کے گھرانے سے ان کی بیٹی کے لیے رشتہ آیا، مگر آپ نے تین دن کی مہلت مانگی۔ ان تین دنوں میں آپ مساجد میں گھومتے رہے اور بالآخر ایک نوجوان کو خشوع و خضوع کے ساتھ نماز پڑھتے دیکھا۔ اس کی دینداری سے متاثر ہو کر آپ نے اپنی بیٹی کا نکاح اس نوجوان سے کیا، نہ کہ بادشاہ کے خاندان سے۔
مال و دولت عارضی ہیں، وہ کبھی بھی آ جا سکتی ہیں، لیکن دینداری ایک پائیدار اور مستقل دولت ہے۔ دیندار شریکِ حیات نہ صرف دنیاوی زندگی میں محبت اور سکون کا ذریعہ بنتا ہے، بلکہ آخرت میں بھی کامیابی کی ضمانت ہے۔ لہٰذا، نکاح میں ہمیشہ دینداری کو ترجیح دیں تاکہ دنیا بھی پُرسکون ہو اور آخرت بھی کامیاب ہو۔
ماشاء اللہ 💚
جواب دیںحذف کریں