✍️ رائٹرز کے لیے نایاب موقع! جن رائٹر کے 313 مضامین لباب ویب سائٹ پر شائع ہوں گے، ان کو سرٹیفکیٹ سے نوازا جائے گا، اور ان کے مضامین کے مجموعہ کو صراط پبلیکیشنز سے شائع بھی کیا جائے گا!
اب آپ مضامین کو پڑھنے کے ساتھ ساتھ 🎧 سن🎧 بھی سکتے ہیں۔ سننے کے لیے بولتے مضامین والے آپشن پر کلک کریں۔

کھانا کھلائیں، جنّت کمائیں

عنوان: کھانا کھلائیں، جنّت کمائیں
تحریر: کلثوم عطاریہ مدنیہ
پیش کش: مجلس القلم الماتریدی انٹرنيشنل اکیڈمی، مرادآباد

کھانا کھلائیں، جنّت کمائیں

معزز قارئین آپ سوچ رہے ہوں گے یہ کیا بات ہوئی کھانا کھلاکر بھلا کیسے جنت؟ جی ہاں واقعی یہ سچ ہے کھانا کھلاکر بھی جنت کمائی جا سکتی ہے۔

اللہ عزوجل قرآنِ مجید میں فرماتا ہے:

وَ یُطْعِمُوْنَ الطَّعَامَ عَلٰى حُبِّهٖ مِسْكِیْنًا وَّ یَتِیْمًا وَّ اَسِیْرًا (الدھر:8)

ترجمہ کنزالعرفان: اور وہ اللہ کی محبت میں مسکین اور یتیم اور قیدی کوکھانا کھلاتے ہیں۔

بے شک اللہ عزوجل کا قرب حاصل کرنے کے لیے، جنت میں لے جانے والے اعمال میں سے ایک عمل کھانا کھلانا بھی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ بہترین شخص وہ ہے جو کھانا کھلاۓ۔

اب سوال یہ بنتا ہے کھانا کسے کھلایا جاۓ، غریب، مسکین یا یتیم کو؟

علامہ عبد الرؤوف مناوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ کھانا کھلانا اپنی بھائیوں کو بھی ہے، اپنے پڑوسیوں کو بھی ہے ،غربا و مساکین کو بھی ہے اس میں انسان اور بچے بھی شامل ہیں، ماں باپ بھی شامل ہیں۔

تو پیارے قارئین کھانا کھلانے کا ثواب صرف غریب، مسکین اور یتیم کو کھلا کر ہی نہیں ملے گا بلکہ کھانا اپنے پڑوسیوں، رشتداروں، اپنی اولاد یا اپنے ماں باپ کو کھلا کر بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔

لیکن اس سے مقصود اللہ عزوجل کی رضا ہونی چاہیے۔ اگر ہم اپنے کسی بھائی کی یہ سوچ کر دعوت کریں کہ آج ہم اس کی کریں گے تو کل کو یہ بھی ہماری دعوت کرے گا تو یہ تو دنیوی مفاد بدلے میں شامل ہو گیا یہاں اللہ کی رضا مقصود نہ ہوئی تو پھر اس صورت میں ثواب کیوں کر حاصل ہو سکے گا۔

اس لیے جب بھی کھانے کا احتمام کریں تو اللہ عزوجل کو راضی کرنے کی نیت کر لیں۔ اپنی اولاد اور اپنے ماں باپ کو کھلانا بے شک آپ کا فریضہ ہے لیکن اس میں اچھی نیت شامل کر کے جنت کمائی جا سکتی ہے۔

اللہ عزوجل ہم سب کو جنتیوں والے اعمال نصیب فرماۓ۔ آمین

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی
WhatsApp Profile
لباب-مستند مضامین و مقالات Online
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مرحبا، خوش آمدید!
اپنے مضامین بھیجیں