✍️ رائٹرز کے لیے نایاب موقع! جن رائٹر کے 313 مضامین لباب ویب سائٹ پر شائع ہوں گے، ان کو سرٹیفکیٹ سے نوازا جائے گا، اور ان کے مضامین کے مجموعہ کو صراط پبلیکیشنز سے شائع بھی کیا جائے گا!
اب آپ مضامین کو پڑھنے کے ساتھ ساتھ 🎧 سن🎧 بھی سکتے ہیں۔ سننے کے لیے بولتے مضامین والے آپشن پر کلک کریں۔

ابھی غیرتِ ایمانی زندہ ہے!

عنوان: ابھی غیرتِ ایمانی زندہ ہے!
تحریر: محمّد عادل ماتریدی ازہری
پیش کش: مجلس القلم الماتریدی انٹرنیشنل اکیڈمی، مرادآباد

کل ہم اپنے عزیز دوست کے ساتھ کسی کام سے بازار گئے۔ بازار سے آتے وقت انہوں نے کہا: کہ مجھے سرف (detergent powder) کی ضرورت ہے۔ کون سا سرف خرید لوں؟ ہم نے کہا: کوئی سا بھی لے لیجئے۔ انہوں نے بوکس سے اسرائیل کا سرف اٹھایا اور دکان دار کو دکھاتے ہوئے پیسے دینے لگے تو دوکان دار نے کہا: یہ اسرائیل کا بنایا ہوا ہے۔ وہ لوگ ہمارے مسلمان بھائیوں کو قتل کررہے ہیں۔ اور ہم یہود و نصاری کو فائدہ پہنچا رہے ہیں۔ یہ نہ لے کر مصری سرف لیں۔ تو وہ مصری سرف لے کر واپس روم پر آ گئے۔

جب ہم نے یہ واقعہ دوسرے محب کو بتایا کہ مصری عوام کی غیرتِ ایمانی کتنی مضبوط ہے، تو وہ کہنے لگے: کل میں بھی بن یامین (بن یامین یہ ایک جگہ کا نام ہے۔ یہاں حضرت یوسف علیہ السلام کے بھائی کا مزار شریف ہے) کے پاس کھانا کھانے گیا تو ایک بچہ آیا اور وہ مجھے بولا: دَمِّي فلسطين یعنی میرا خون فلسطینی ہے۔ انہوں نے اس بچہ سے مزاحا کہا: أنا إسرائيلي میں اسرائیلی ہوں۔ جب اس بچہ نے سنا تو وہ صاحبِ ہوٹل کے پاس گیا اور اس کو بولا: یا اسطی! اس کو کھانا نہیں دینا وہ اسرائیلی ہے۔

ایسے ہی ایک واقعہ مسجد ازہر شریف قاہرہ کا بتایا کہ کل ایک خاندان مسجد میں آیا، ان کے ساتھ سات یا آٹھ سال کی ایک بچی بھی تھی۔ خاندان ایک طرف بیٹھ گیا لیکن بچی کچھ دوری پر بیٹھ کر آہ و بکا سے دعا مانگ رہی تھی۔ جب اس سے پوچھا: کہ تو کیوں اتنی گریا و زاری سے دعا مانگ رہی ہے؟ اس نے جواب دیا: کہ فلسطین میں ہمارے مسلمانوں پر ظلم ہو رہا ہے۔ میں ان کے لئے دعا مانگ رہی ہوں۔

مجھے یہ سب دیکھ کر و سن کر حیرت ہوئی اور قرآن پاک کی آیت کریمہ و احادیث نبویہ شریف یاد آئیں کہ

اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے:

اِنَّمَا الْمُؤْمِنُوۡنَ اِخْوَۃٌ ( سورة الحجرات: ۱٠)

ترجمۂ کنز الایمان: مسلمان مسلمان بھائی ہیں۔

حدیث شریف میں ہے:

عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ: الْمُؤْمِنُ لِلْمُؤْمِنِ كَالْبُنْيَانِ، يَشُدُّ بَعْضُهُ بَعْضاً۔ (صحیح مسلم، صفحہ:۱۲۷۸، حدیث:۱۸۸۵، دارالفکر بیروت)

ترجمہ: حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، اللہ رسول ﷺنے ارشاد فرمایا ایک مسلمان دوسرے مسلمان کے لئے عمارت کی طرح ہے جس کی ایک اینٹ دوسری اینٹ کو مضبوط کرتی ہے۔

اسی طرح ایک اور حدیث پاک ہے:

عَنِ النُّعْمَانِ بنِ بَشِيرٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ: الْمُسْلِمُونَ كَرَجُلٍ وَاحِدٍ: إِن اشْتَكَى عَيْتُهُ اشْتَكَى كُلُّهُ وَإِنِ اشْتَكَى رَأْسُهُ، اشْتَكَى كُلُّهُ۔ (صحیح مسلم، صفحہ:۱۲۷۸، حدیث:۲۵۸٦، دارالفکر بیروت)

ترجمہ: حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، اللہ کے رسول ﷺ نے ارشاد فرمایا: سارے مسلمان ایک شخص کی طرح ہیں  ،جب اس کی آنکھ میں  تکلیف ہوگی توسارے جسم میں  تکلیف ہوگی اور اگراس کے سرمیں  دردہوتوسارے جسم میں  دردہوگا۔

ایک اور حدیث شریف میں ہے:

عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَخْبَرَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:الْمُسْلِمُ أَخُو الْمُسْلِمِ، لاَ يَظْلِمُهُ وَلاَ يُسْلِمُهُ، وَمَنْ كَانَ فِي حَاجَةِ أَخِيهِ كَانَ اللَّهُ فِي حَاجَتِهِ، وَمَنْ فَرَّجَ عَنْ مُسْلِمٍ كُرْبَةً فَرَّجَ اللَّهُ عَنْهُ كُرْبَةً مِنْ كُرُبَاتِ يَوْمِ الْقِيَامَةِ، وَمَنْ سَتَرَ مُسْلِمًا سَتَرَهُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ۔ (صحیح بخاری، کتاب المظالم،صفحہ:۵۸۵، حدیث:٢٤٤٢،دار الفکر،بیروت)

ترجمہ: حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، اللہ کے رسول ﷺ نے ارشاد فرمایا’’مسلمان ،مسلمان کابھائی ہے وہ اس پرظلم کرے نہ اس کورُسواکرے ،جوشخص اپنے بھائی کی ضرورت پوری کرنے میں  مشغول رہتاہے اللہ تعالیٰ اس کی ضرورت پوری کرتاہے اورجوشخص کسی مسلمان سے مصیبت کودورکرتاہے تواللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کے مَصائب میں  سے کوئی مصیبت دُورفرمادے گااورجوشخص کسی مسلمان کاپردہ رکھتاہے قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اس کاپردہ رکھے گا۔

جب ہم نے یہ سب دیکھا و سنا کہ اخوت و بھائی چارگی ایمانی رشتہ کی بنیاد پر اتنا مضبوط و طاقتور ایسا رشتہ ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت ختم نہیں کر سکتی ہے کہ ایک تاجر کو اپنے مسلمان بھائی کی کتنی فکر ہے، ایک بچہ کو مومن کے ناطہ قاتلوں سے کیسے نفرت ہے، ایک بچی کو اپنے مسلمان بھائیوں پر ظلم گوارا نہیں۔ یہ رشتہ ایمانی کبھی فراموش نہیں ہوتا۔

اللہ تعالیٰ ہم سب مسلمان بھائیوں میں اتفاق و اتحاد قائم دائم رکھے۔ آمین

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی
WhatsApp Profile
لباب-مستند مضامین و مقالات Online
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مرحبا، خوش آمدید!
اپنے مضامین بھیجیں