✍️ رائٹرز کے لیے نایاب موقع! جن رائٹر کے 313 مضامین لباب ویب سائٹ پر شائع ہوں گے، ان کو سرٹیفکیٹ سے نوازا جائے گا، اور ان کے مضامین کے مجموعہ کو صراط پبلیکیشنز سے شائع بھی کیا جائے گا!
اب آپ مضامین کو پڑھنے کے ساتھ ساتھ 🎧 سن🎧 بھی سکتے ہیں۔ سننے کے لیے بولتے مضامین والے آپشن پر کلک کریں۔

لکھو......مگر خاموش مت رہو!

عنوان: لکھو......مگر خاموش مت رہو!
تحریر: عالیہ فاطمہ انیسی
پیش کش: مجلس القلم الماتریدی انٹرنیشنل اکیڈمی، مرادآباد

لکھو۔۔۔۔۔۔۔۔ہر ظلم کے خلاف

جہاں کوئی چیخ دبی ہو، وہاں تمہارے لفظ گونجیں! جہاں کوئی حق چھینا گیا ہو، وہاں تمہاری تحریر تلوار بنے!

لکھو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہر اندھیرے کے خلاف

جہاں روشنی کی تلاش میں آنکھیں پتھرا گئی ہوں! جہاں نااُمیدی کا زہر جینے کی امنگ چھین رہا ہو!

لکھو۔۔۔۔۔۔۔۔ہر محروم کی داستان

جسے سنا نہیں گیا، جو صرف سسکیاں لے کر خاموش رہا، جو دن بھر دنیا کے تھپیڑوں میں پسا اور رات بھر تکیے میں آنسو جذب کرتا رہا۔

لکھو۔۔۔۔۔۔۔۔ہر درد کی حقیقت

جسے جھوٹ کی چادر اوڑھا دی گئی ہو، جسے سچ کہنے کی پاداش میں تنہا کر دیا گیا ہو!

لکھو۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس ماں کے لیے

جس کا بیٹا کو ظلم کی شدّت نے موت کا لباس پہنا دیا! اور جو آج بھی اس کی تصویر کو سینے سے لگائے بیٹھی ہے۔

لکھو۔۔۔۔۔۔۔۔اُس یتیم کی خاطر

جس کے ہاتھوں میں کتابوں کی بجائے روٹی کا سوال تھما دیا گیا ہے۔

لکھو۔۔۔۔۔۔۔اُس بیٹی کے لیے

جسے جینے کا حق نہ دیا گیا، جسے خواب دیکھنے سے پہلے ہی تقدیر کی زنجیروں میں باندھ دیا گیا!

لکھو۔۔۔۔۔۔۔کہ تمہارا قلم صرف قلم نہ رہے

وہ بیداری کی صدا بن جائے، وہ مزاحمت کا پرچم بن جائے، وہ ناانصافی کے ایوانوں میں لرزہ طاری کر دے۔

لکھو۔۔۔۔۔۔۔ہر اس جگہ

جہاں چُپ رہنا جرم بن جائے، جہاں لفظوں کی موت پر فخر کیا جانے لگے، جہاں سچ بولنا بغاوت سمجھی جانے لگے!

لکھتے رہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کیونکہ لکھنے والے مرتے نہیں۔۔۔۔۔۔۔وہ رہ جاتے ہیں ۔۔۔۔۔۔لفظوں میں۔۔۔۔۔۔دعاؤں میں۔۔۔۔۔۔دلوں میں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

صراط لوگو
مستند فتاویٰ علماے اہل سنت
المفتی- کیـا فرمـاتے ہیں؟
WhatsApp Profile
لباب-مستند مضامین و مقالات Online
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مرحبا، خوش آمدید!
اپنے مضامین بھیجیں