✍️ رائٹرز کے لیے نایاب موقع! جن رائٹر کے 313 مضامین لباب ویب سائٹ پر شائع ہوں گے، ان کو سرٹیفکیٹ سے نوازا جائے گا، اور ان کے مضامین کے مجموعہ کو صراط پبلیکیشنز سے شائع بھی کیا جائے گا!
قارئین سے گزارش ہے کہ کسی بھی مضمون میں کسی بھی طرح کی شرعی غلطی پائیں تو واٹسپ آئیکن پر کلک کرکے ہمیں اطلاع کریں، جلد ہی اس کی اصلاح کردی جائے گی۔ جزاک اللہ خیرا کثیرا 🥰

ماہ محرم اور رائج برائیاں

عنوان: ماہ محرم اور رائج برائیاں
تحریر: حسین رضا اشرفی مدنی
پیش کش: ماڈل جامعۃ المدینہ، ناگ پور، دعوت اسلامی

ماہِ محرم الحرام، جہاں عبادت و ریاضت، ذکرِ شہداء اور کارِ خیر کے مواقع سے بھرپور ہوتا ہے، وہیں کچھ لوگ اس ماہ میں طرح طرح کی منکرات اور خلافِ شریعت رسوم میں مبتلا نظر آتے ہیں۔

کہیں تعزیہ داری کی مروجہ بدعات ہیں، کہیں ماتم اور نوحہ جیسے قبیح کام، اور کہیں ڈھول تاشے و جلوس کی بے ہودگیاں۔ الغرض، بہت سی بدعتیں اور خرافات اس ماہ میں عام ہو جاتی ہیں۔ یہ تو رہی اعمال کی برائیاں۔ لیکن بعض لوگ تو اس سے بھی آگے بڑھ کر دین کے عقائد ہی سے کھیلنے لگتے ہیں۔ حبِّ اہلِ بیت کی آڑ میں صحابۂ کرام کی تنقیص کی جاتی ہے، من گھڑت روایات اور جھوٹے قصے بیان کیے جاتے ہیں، اور سادہ لوح عوام کو گمراہ کیا جاتا ہے۔

اگر کوئی دردِ دل رکھنے والا سنّی ان نام نہاد محبانِ اہلِ بیت کو راہِ راست دکھانے کی کوشش کرے، بدعات سے روکے، تو اس پر ناصبی یا دشمنِ اہلِ بیت ہونے سے کم کا فتویٰ نہیں لگتا۔

لیکن اے میرے سنّی بھائیو! گھبراؤ نہیں، ہمیں ان چھپے رافضیوں اور جعلی محبانِ اہلِ بیت سے حبِّ اہلِ بیت کی سند لینے کی کوئی ضرورت نہیں۔ الحمد للہ، ہم اہلِ سنت وجماعت ہی حقیقت میں محبِ اہلِ بیت ہیں۔ اور ہم تو ایسے غلامانِ اہلِ بیت ہیں جن کا ایمان ہی یہ ہے کہ جو اہلِ بیت سے محبت نہ رکھے، وہ سنّی نہیں ہو سکتا۔ اور جس کا دل فضائلِ اہلِ بیت سن کر باغِ مدینہ نہ بن جائے، وہ جنت میں جا نہیں سکتا۔

لہٰذا ہم پر اگر ناصبی ہونے کا بہتان بھی لگایا جائے، تب بھی ہم صحابۂ کرام علیہم الرضوان کی عزت و عظمت پر کوئی حرف آنے نہیں دیں گے۔ اہلِ بیت کا عشق بھی ہمارا ایمان ہے، اور صحابہ کی توقیر بھی ایمان ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

صراط لوگو
مستند فتاویٰ علماے اہل سنت
المفتی- کیـا فرمـاتے ہیں؟
WhatsApp Profile
لباب-مستند مضامین و مقالات Online
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مرحبا، خوش آمدید!
اپنے مضامین بھیجیں