✍️ رائٹرز کے لیے نایاب موقع! جن رائٹر کے 313 مضامین لباب ویب سائٹ پر شائع ہوں گے، ان کو سرٹیفکیٹ سے نوازا جائے گا، اور ان کے مضامین کے مجموعہ کو صراط پبلیکیشنز سے شائع بھی کیا جائے گا!
قارئین سے گزارش ہے کہ کسی بھی مضمون میں کسی بھی طرح کی شرعی غلطی پائیں تو واٹسپ آئیکن پر کلک کرکے ہمیں اطلاع کریں، جلد ہی اس کی اصلاح کردی جائے گی۔ جزاک اللہ خیرا کثیرا 🥰

محرم الحرام کی عظمت

عنوان: محرم الحرام کی عظمت
تحریر: شگفتہ فاطمہ
پیش کش: نوائے قلم رضویہ اکیڈمی للبنات، مبارک پور

محرم الحرام اسلامی سال کا پہلا مہینہ ہے۔ یہ بہت ہی بابرکت اور عظمت والا مہینہ ہے۔ اسلامی مہینوں میں محرم کو حرمت والا مہینہ کہا گیا ہے۔ یہ مہینہ ہمیں وقت کی قدر، دین کی حفاظت، اور صبر و شکر کرنا سکھاتا ہے۔ اس مہینے میں کئی تاریخی واقعات پیش آئے، جن میں سے اسلامی تاریخ کا دل سوز واقعہ، یعنی واقعۂ کربلا ہے۔

محرم کی 10 تاریخ کو امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے اہلِ بیت کو یزیدی لشکروں نے شہید کر دیا۔ ان حضرات پر کئی ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے گئے۔ ان پر ظالموں نے پانی بند کر دیا، لیکن پھر بھی وہ لوگ ظالموں کے سامنے ڈٹے رہے۔ اپنا گھر بار لٹا دیا، بیوی بچے اور ساتھی سب شہید ہو گئے، لیکن پھر بھی ان ظالموں کے سامنے اپنا سر نہیں جھکایا۔

حق کا پرچم لہرایا، ظلم کے خلاف آواز بلند کی، اور پھر اللہ کے راستے میں قربان ہو گئے۔

امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ہمیں سکھایا کہ زندگی مقصد کے بے غیر کچھ نہیں۔ اگر زندگی جینا ہے اور کچھ حاصل کرنا ہے، ہمیں قربانی دینی ہوگی۔ آج اگر انسان کربلا کے پیغام کو سمجھے، تو معاشرہ عدل و انصاف سے بھر جائے۔

اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہماری زندگی میں روشنی، انصاف اور سچائی ہو، تو ہمیں امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے کردار کو اپنانا ہوگا۔ محرم الحرام کا یہ مہینہ ہمیں ہر سال جھنجھوڑتا ہے کہ زندگی کا مقصد صرف جینا نہیں، بلکہ حق کے لیے جینا ہے۔ کربلا کا واقعہ ہمیں بتاتا ہے کہ حق ہمیشہ زندہ رہتا ہے، اور باطل مٹ جاتا ہے۔

اللہ سے دعا یے کہ ہمیں امام حسین کے نقشِ قدم پر چلنے، حق پر قائم رہنے، اور سچ کے لیے قربانی دینے کا حوصلہ عطا فرمائے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

صراط لوگو
مستند فتاویٰ علماے اہل سنت
المفتی- کیـا فرمـاتے ہیں؟
WhatsApp Profile
لباب-مستند مضامین و مقالات Online
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مرحبا، خوش آمدید!
اپنے مضامین بھیجیں