✍️ رائٹرز کے لیے نایاب موقع! جن رائٹر کے 313 مضامین لباب ویب سائٹ پر شائع ہوں گے، ان کو سرٹیفکیٹ سے نوازا جائے گا، اور ان کے مضامین کے مجموعہ کو صراط پبلیکیشنز سے شائع بھی کیا جائے گا!
قارئین سے گزارش ہے کہ کسی بھی مضمون میں کسی بھی طرح کی شرعی غلطی پائیں تو واٹسپ آئیکن پر کلک کرکے ہمیں اطلاع کریں، جلد ہی اس کی اصلاح کردی جائے گی۔ جزاک اللہ خیرا کثیرا 🥰

اپنے بزرگوں کو یاد رکھیں!

عنوان: اپنے بزرگوں کو یاد رکھیں
تحریر: بنت رئیس احمد
پیش کش: مجلس القلم الماتریدی انٹرنیشنل اکیڈمی، مرادآباد

بابا فرید گنج شکر

مبارک نام: مسعود

القابات: بابا فرید، گنجِ شکر، فرید الدین

ولادت: ملتان کے قصبہ ’’کھتوال‘‘ میں ہوئی

والدِ محترم: حضرت سیّدنا شیخ جمال الدین سلیمان رحمۃ اللہ علیہ

والدہ ماجدہ: حضرت بی بی قُرسم خاتون رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہا

آپ کا شجرۂ نسب حضرت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ سے جا ملتا ہے۔ آپ کے والدِ محترم حضرت شیخ جمال الدین رحمۃ اللہ علیہ بہترین عالمِ دین تھے، اور والدہ ماجدہ زاہدہ، تہجد گزار، اور ولایت کے اعلیٰ مرتبے پر فائز تھیں۔ (ماخذ: فیضانِ بابا فرید گنج شکر رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ)

تعلیم و تربیت

حضرت بابا فرید رحمۃ اللہ علیہ نے اہل اللہ کے گھرانے میں آنکھ کھولی۔ والدین نے تعلیم و تربیت پر خاص توجہ دی۔ پانچ سال کی عمر میں والد کا وصال ہوگیا، جس کے بعد والدہ ماجدہ نے تربیت فرمائی۔ آپ نے بارہ سال کی عمر میں قرآن پاک حفظ کیا۔ بعد ازاں ملتان جا کر قرآن و حدیث، فقہ، کلام اور دیگر علوم پر عبور حاصل کیا۔ (ماخذ: چشتی خانقاہیں و سربراہان برصغیر، خزینۃ الاولیاء)

بیعت ہونے کا واقعہ

ایک دن مسجد میں علمِ دین میں مشغول تھے کہ حضرت قطب الدین بختیار کاکی رحمۃ اللہ علیہ تشریف لائے۔ آپ نے عرض کی: نفع تو آپ کی نظرِ کرم سے ہوگا

یہ سن کر حضرت قطب الدین بہت خوش ہوئے اور بیعت فرمایا۔ پھر ارشاد فرمایا: "پہلے خوب علمِ دین حاصل کرو، پھر دہلی آنا کیونکہ بے علم زاہد شیطان کا مسخرہ ہوتا ہے۔" (ماخذ: سیر الاولیاء)

عبادت

  • روزانہ ایک ہزار سجدے فرمایا کرتے۔
  • رمضان میں روزانہ دو بار قرآن ختم فرماتے۔
  • عشاء کے بعد پوری رات عبادت میں گزارتے۔
  • ذکرِ الٰہی سے زبان تر رہتی۔

نامور خلفاء

  • حضرت نظام الدین محبوبِ الٰہی
  • حضرت سیدنا صابر کلیری رحمہم اللہ

اشعارِ عقیدت

اے نظام الدیں کے مرشد، اے طریقت کے امیر
اے معین و غوث کے فیضِ نظر گنجِ شکر
صابرِ کلیر کو تجھ سے روشنی ایسی ملی
بن گئے تیرے فلک کے وہ قمر گنجِ شکر
تیرے جلوؤں سے منور ہے جہانِ معرفت
چشتیت کے اے ہلالِ معتبر گنجِ شکر

ارشاداتِ مبارکہ

  1. اپنی زبان اور ہاتھ سے کسی کو مت ستاؤ، نہ کسی کو برا بھلا کہو۔
  2. آنکھ اور زبان کو محفوظ رکھو اور رضائے الٰہی میں لگاؤ۔
  3. ذکر و تلاوت سے زبان تر رکھو، دل کو وسوسوں سے بچاؤ۔

چار چیزوں سے بھاگنے والا چار نعمتوں سے محروم رہتا ہے۔

  1. زکوٰۃ نہ دینے والا مال سے محروم
  2. صدقہ نہ دینے والا سکون سے محروم
  3. نماز نہ پڑھنے والا ایمان سے محروم
  4. دعا نہ مانگنے والا قبولیت سے محروم

(ماخذ: ہشت بہشت، راحت القلوب)

وِصال : وصال سے قبل حضور سیدنا بابا فرید الدین گنج شکر رحمۃ اللہ علیہ طویل عرصہ بیمار رہے، بیماری نے شدت اختیار کی مگر آپ نے اس حالت میں بھی جماعت سے نمازیں ادا فرمائی۔ آپ نے ٤ محرم الحرام کو 5 مرتبہ قرآنِ پاک ختم فرمایا پھر ۵ محرم الحرام کو کثرت سے قرآنِ پاک کی تلاوت فرمائی، ذکر و اذکار میں مشغول ہوگئے پھر کچھ دیر بعد آپ کے مبارک حجرے سے آواز آئی اب دوست کا دوست سے ملنے کا وقت قریب آگیا ہے ! عشاء کی نماز میں سجدے کی حالت میں آپ کا وِصال ہوا۔

حضرت خواجہ نظام الدین اولیا رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں : جس رات حضرت بابا فرید الدین گنج شکر رحمۃ اللہ علیہ کا انتقال شریف ہوا ، ایک بزرگ نے خواب میں دیکھا کہ آسمان کے دروازے کھلے ہیں اور یہ آواز آرہی ہے : خواجہ فرید الحق، حق سے جا ملے اور اللہ پاک آپ سے خوش ہے۔ (سیرت بابا فرید ملخصا)

اللہ کریم حضور بابا فرید الدین گنج شکر رحمۃ اللہ علیہ کا صدقہ ہمیں عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین۔

تم سراپا ناز ہو اور ہم سراپا دھول ہیں
زیر سے کردو شہا ہم کو زَبَر گنج شکر
آپ سے امید رکھتے ہیں تمناؤں کے باغ
کیجیے پھلدار، ہستی کے شجر گنج شکر
آبرو بھیگے ہوئے لفظوں کی رکھ لیجے شہا
ہنس پڑے تیرے کرم سے چشمِ تر، گنج شکر
ہے وظیفہ اہل دل کا حق فرید و یا فرید
جس سے روشن ہیں غلاموں کے جگر ، گنج شکر
فضلِ مولیٰ سے تری نسبت فریدی کو ملی
رُوے ہستی پاگیا ، حُسنِ ہنر گنجِ شکر

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

صراط لوگو
مستند فتاویٰ علماے اہل سنت
المفتی- کیـا فرمـاتے ہیں؟
WhatsApp Profile
لباب-مستند مضامین و مقالات Online
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مرحبا، خوش آمدید!
اپنے مضامین بھیجیں