| عنوان: | دو بڑی بیماریوں کی علامات - چیک اپ ضرور کروائیں! |
|---|---|
| تحریر: | مفتی وسیم اکرم رضوی مصباحی، ٹٹلا گڑھ، اڈیشہ |
اگر تذکرۂ اہلِ بیت پر آپ کو کسی بھی قسم کی پریشانی محسوس ہو، تو فوراً اپنا علاج کروائیں، کیونکہ یہ ناصبیت کی علامت ہے۔
اگر تذکرۂ صحابہ پر آپ کو کسی بھی قسم کی پریشانی محسوس ہو، تو فوراً اپنا علاج کروائیں، کیونکہ یہ رافضیت کی علامت ہے۔
اہلِ سنت و جماعت تو یوں کہتے ہیں:
اہلِ سنت کا ہے بیڑا پار اصحابِ حضور
نجم ہیں اور ناؤ ہے عترت رسول اللہ کی
حسنین کریمین ہمارے سردار ہیں
حضرت حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے:
أتاني ملكٌ فسلمَ عليَّ، نزلَ منَ السماءِ لمْ ينزلْ قبلَها، فبشرني أنَّ الحسنَ والحسينَ سيدا شبابِ أهلِ الجنةِ، وأنَّ فاطمةَ سيدةُ نساءِ أهلِ الجنةِ [السیوطی، الجامع الصغیر]
اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرے پاس ایک فرشتہ آیا، اس نے مجھے سلام کیا۔ وہ آسمان سے اترا، ایسا فرشتہ جو اس سے پہلے کبھی نہیں اترا تھا۔ اس نے مجھے خوشخبری دی کہ حسن اور حسین جنتی نوجوانوں کے سردار ہیں اور فاطمہ جنت کی عورتوں کی سردار ہیں۔
یہ فضیلت سن کر کوئی پریشانی تو نہیں ہوئی؟
تمام صحابہ کرام ہدایت کے ستارے ہیں
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے:
أصحابي كالنُّجومِ بأيِّهِمُ اقتديتُمُ اهتديتُم [ابن حجر العسقلانی، الكافي الشاف، ص: ١٦١]
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرے صحابہ ستاروں کی مانند ہیں، تم ان میں سے جس کی بھی پیروی کرو گے، ہدایت پاؤ گے۔
حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ ہدایت دینے والے اور ہدایت پانے والے ہیں، اور ہاں، مومنوں کے ماموں بھی ہیں۔
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
اللهم اجعله هاديا مهديا واهد به [ترمذی، حدیث: 3842]
اللہ! اسے ہدایت دینے والا اور ہدایت یافتہ بنا اور اس کے ذریعے ہدایت دے۔
اور حضرت ملا علی قاری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:
وعن معاوية أي: ابن أبي سفيان وهو خال المؤمنين [مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح، ج: ۸، ص: ٣٢٥٨]
یعنی معاویہ، یعنی ابن ابی سفیان، اور وہ مومنوں کے ماموں ہیں۔
آپ کو کوئی پریشانی تو نہیں ہوئی نا؟ ماشاء اللہ! آپ کا چیک اپ مکمل ہوا، اور رپورٹ نیگیٹو آئی (یعنی آپ کو یہ بیماری نہیں)۔ مبارک ہو!
( یہ تحریر میں نے کرونا کے زمانے میں لکھی تھی، آج پھر شیئر کی ہے۔ )
