✍️ رائٹرز کے لیے نایاب موقع! جن رائٹر کے 313 مضامین لباب ویب سائٹ پر شائع ہوں گے، ان کو سرٹیفکیٹ سے نوازا جائے گا، اور ان کے مضامین کے مجموعہ کو صراط پبلیکیشنز سے شائع بھی کیا جائے گا!
قارئین سے گزارش ہے کہ کسی بھی مضمون میں کسی بھی طرح کی شرعی غلطی پائیں تو واٹسپ آئیکن پر کلک کرکے ہمیں اطلاع کریں، جلد ہی اس کی اصلاح کردی جائے گی۔ جزاک اللہ خیرا کثیرا 🥰

تربیتِ اولاد اور مضبوط خاندان کے لیے رہنما نکات (نور نسل: 7)

عنوان: تربیتِ اولاد اور مضبوط خاندان کے لیے رہنما نکات (نور نسل: 7)
تحریر: سلمی شاھین امجدی کردار فاطمی
پیش کش: نوائے قلم رضویہ اکیڈمی للبنات، مبارک پور

سب سے پہلے یہ طے کریں کہ آپ اپنی اولاد کو کیسا بنانا چاہتے ہیں اور گھر کا ماحول کس نہج پر لے جانا ہے۔ محض یہ نہ ہو کہ زبان سے کہیں: دین سکھا رہے ہیں اور دل دنیا کی طرف مائل ہو۔ جب مقصد واضح ہو گا تو راستہ بھی دکھائی دے گا۔

ایسے ٹارگٹس بنائیں جو آپ کی روزمرہ زندگی میں لاگو ہو سکیں۔ مثلاً: روزانہ قرآن کی تلاوت، گھر میں سیرت النبی ﷺ کی بات چیت، ہفتہ وار فیملی دین نشست، ہر ہدف کے ساتھ جائزہ لیں، کہاں تک پہنچے؟ کیا کم رہ گیا؟ خواہشات کی دنیا میں رہنے کے بجائے عمل کی طرف بڑھیں۔

علم و رہنمائی کا ذریعہ اپنائیں ایسے فورمز سے جڑیں جہاں دینی تربیت اور والدین کی رہنمائی کے لیے ماہرین موجود ہوں۔ مثلاً: ایمان کے ساتھی کی پیرنٹنگ آڈیوز اور لیکچرز بہت مفید ہو سکتے ہیں۔ مسائل کو مثبت ذہنوں سے شیئر کریں۔ جب کسی پریشانی کا سامنا ہو، تو اسے ایسے افراد سے ڈسکس کریں جو امید دلائیں، راہ دکھائیں اور حوصلہ بڑھائیں۔ مایوسی پھیلانے والوں، یا صرف تنقید کرنے والوں سے اجتناب کریں۔

خاندان کے افراد کو بھی شریک بنائیں۔ جو لوگ گھر کے ماحول پر اثر ڈالتے ہیں، ان تک یہ پیغام پہنچائیں کہ بچوں کی تربیت صرف ماں یا باپ کی نہیں، سب کی ذمہ داری ہے۔
نرمی، حکمت اور محبت سے سمجھائیں، جھگڑے یا طعن و تنقید سے نہیں۔ کمیونیکیشن بہتر بنائیں۔ گھر میں بات کرنے کا انداز نرم، سادہ اور سننے کے قابل ہونا چاہیے۔ صرف کہنا کافی نہیں، دوسروں کی بات کو سننا اور سمجھنا بھی سیکھیں۔

یاد رکھیں:

سنے بے غیر رائے دینا یا ردعمل دینا، تعلقات میں خرابی لاتا ہے۔

آج اگر ہم نے شعور، علم، نرمی، عمل اور دعا کو اپنا لیا تو کل ہمارے گھروں سے ایسے روشن چراغ نکلیں گے جو امت کی راہوں کو منور کریں گے، ان شاءاللہ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

صراط لوگو
مستند فتاویٰ علماے اہل سنت
المفتی- کیـا فرمـاتے ہیں؟
WhatsApp Profile
لباب-مستند مضامین و مقالات Online
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مرحبا، خوش آمدید!
اپنے مضامین بھیجیں