دن
تاریخ
مہینہ
سنہ
اپڈیٹ لوڈ ہو رہی ہے...

اہل بیت اطہار کی شان

عنوان: اہل بیت اطہار کی شان
تحریر: عائشہ فاطمہ ازہری
پیش کش: مجلس القلم الماتریدی انٹرنیشنل اکیڈمی، مرادآباد

ربّ قدیر فرماتا ہے:

اِنَّمَا يُرِيْدُ اللّٰهُ لِيُذْه‍ِبَ عَنْکُمْ الرَّجْسَ أَھْلَ الْبَیْتِ وَیُطَه‍ِّرَکُمْ تَطِْه‍ِیْرًا (الاحزاب ٣٣)

ترجمہ کنزالایمان: اللہ تو یہی چاہتا ہے اے نبی کے گھر والو کہ تم سے ہر ناپاکی دور فرما دے اور تمہیں پاک کر کے خوب ستھرا کر دے۔

اس آیت کریمہ سے ثابت ہے کہ رب العزت نے اہل بیت کو ہر قسم کی فکری، اعتقادی، عملی، اخلاقی، ظاہری و باطنی نجاستوں سے پاک و صاف، طیب و طاہر رکھا یہ آیت کریمہ برملا اعلان کر رہی ہے کہ اہل بیت اور ہر طرح کی ناپاکی کے درمیان ایک بڑی رکاوٹ بنائی گئ ہے، اور اہل بیت کو پاک و صاف رکھنے کا ارادہ کسی بندے کا نہیں بلکہ یہ رب کائنات کا منشا و ارادہ ہے اور ارادہ خداوندی کو کوئی روک نہیں سکتا ہے۔

حدیث نبوی ﷺ ہے کہ:

عَنْ اِیاَسِ بْنِ سَلَمَةَ عَنْ اَبِیْهِ عَنْ النَّبِیَّ صلّٰی اللّٰه عَلَیْهِ وَآلِهٖ وَسَلِّمَ قَال: النُّجُوْمُ جُعِلَتْ أَمَاناً لِأَھْلِ السَّمَاءِ وَاِنَّ أَھْلَ بَیْتِیْ أَمَانٌ لِاُمَّتِیْ (المعجم الکبیر للطبرانی)

ترجمہ: سیدنا ایاس بن سلمہ رضی اللہ تعالی عنہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں وہ حضرت نبی پاک ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ستارے آسمان والوں کے لیے امان کا ذریعہ بنائے گئے ہیں، اور میرے اہل بیت میری امت کے لیے امان ہیں۔

اہل بیت کے ناموں کی برکت سے شفا ملتی ہے۔ مذکورہ حدیث سے اہل بیت کی شخصیتوں کو اہل زمین کے لیے امان قرار دیا ہے یعنی ان حضرات کا وجود عذاب الہی سے قوم کو بچاتا ہے، اسی طرح اہل بیت کا ذکر اور ان کے مبارک نام جسمانی امراض و روحانی بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔

اولاد کو اہل بیت کی محبت سکھانے کا حکم دیا گیا۔ دین اسلام میں تعلیم و تربیت دونوں کی بڑی اہمیت ہے، والدین کی اہم ترین ذمہ داریوں میں اولاد کی پرورش کرنا ہے، تربیت اولاد کی اساس تین امور پر رکھی گئی ہے:

حدیث نبوی ﷺ ہے کہ:

اَدِّبُوْا اَوْلَادَ کُمْ عَلٰی ثَلاَثِ خِصَالٍ حُبِّ نَبِیِّکُمْ وَحُبِّ اَھْلِ بَیْتِهٖ وَتِلاَوَةِ الْقُرْاٰنِ (اتحاف الخیرة المهرة بزوائد المسانید العشرة، کتاب الفتن، باب فی التلاعن و تحریم دم المسلم، حدیث: 7753)

تم اپنی اولاد کو تین باتوں کی تربیت کرو!

  1. اپنے نبی ﷺ کی محبت
  2. آپ کے اہل بیت اطہر کی محبت
  3. اور قرآن مجید کی تلاوت۔

رب العزت سے دعا ہے ہمیں حضرات صحابہ کرام اور حضرات اہل بیت عظام کی کامل محبت عطا فرمائے اور ان کی اتباع و پیروی کے ذریعہ دنیا و آخرت میں ہمیں کامیاب و بامراد بنائے۔

کس زباں سے ہو بیان مدح خوان اہل بیت
مدح گوئے مصطفیٰ ہے مدح خوان اہل بیت

ان کی پاکی کا خدائے پاک کرتا ہے بیاں
آیت تطہیر سے ظاہر ہے شان اہل بیت

ان کے گھر بے اجازت جبرائیل آتے نہیں
قدر والے جانتے ہیں قدر شان اہل بیت

جدید تر اس سے پرانی
لباب | مستند مضامین و مقالات
Available
Lubaab
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اپنے مضامین بھیجنے لیے ہم سے رابطہ کریں۔