دن
تاریخ
مہینہ
سنہ
اپڈیٹ لوڈ ہو رہی ہے...

حسن اخلاق

عنوان: حسن اخلاق
تحریر: بنتِ فضل الرحمٰن عطاریہ
پیش کش: مجلس القلم الماتریدی انٹرنیشنل اکیڈمی، مرادآباد

اسلام ایک مکمل ضابطۂ حیات ہے، جو زندگی کے ہر پہلو میں عدل، محبت اور حسنِ سلوک کی تعلیم دیتا ہے۔ خاص طور پر معاشرتی تعلقات میں اخلاق اور نرم روی سے پیش آنا رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کا بنیادی وصف رہا ہے۔ حضورِ اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی حیاتِ طیبہ ہمارے لیے کامل نمونہ ہے، جس میں انسانیت کے ہر رشتے کے حقوق و آداب سکھائے گئے ہیں۔

ہمارے پیارے آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا فرمان ہے:

أكمل المؤمنين إيماناً أحاسنهم أخلاقاً، وخياركم خياركم لنسائهم (مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح، باب عشرة النساء، حدیث: 3264)

ترجمہ: ایمان میں سب سے کامل وہ مومن ہے جو سب سے بہتر اخلاق والا ہو، اور تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو اپنی بیویوں کے حق میں سب سے بہتر ہو۔

آج ہم دیکھیں کہ اس فرمانِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق کتنا ہم اپنی زندگی میں عمل کرتے ہیں۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ساری زندگی ہمارے لیے ایک بہترین نمونہ ہے۔

آج اکثر لوگ عورت کو ان کا حق نہیں دیتے۔ عورت اگر بیوی کی صورت میں ہو تو اس کے ساتھ برا سلوک ہوتا ہے، اُن کی عزتِ نفس کا خیال نہیں رکھا جاتا اور اُن کے ساتھ نرمی و بھلائی والا معاملہ نہیں کیا جاتا۔

باپ ہے تو بیٹی اور بیٹے کے پیار میں فرق کرتے ہیں۔ بہن ہے تو بھائی وراثت کے معاملے میں اُن کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کرتے۔

ہم سیرتِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کو پڑھیں تو ہمیں معلوم ہوگا کہ ہمارے پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم اپنی ازواجِ مطہرات کے معاملہ میں، اپنی رضاعی والدہ، اپنے غلام، اپنے دوست، بچے ہوں یا بوڑھے، سب کے ساتھ حُسنِ سلوک سے پیش آتے۔

ازواجِ مطہرات سے کبھی غلطی ہوا کرتی تو عفو و درگزر فرمایا کرتے، کسی کا دل نہ دکھاتے، سب کو عزت و احترام دیا کرتے۔

ایسی بہت سی باتیں ہیں جو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زندگی میں خود عمل کر کے ہمیں بتلایا۔

اگر ہم سیرتِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنائیں تو ہمارا گھر خوشیوں کا گہوارہ بن جائے گا۔ ہمارا معاشرہ ایک اچھا معاشرہ بن جائے گا۔

اگر ہمیں دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کرنا ہے، دنیا میں ظالموں کے ظلم سے نجات اور آخرت میں جہنم سے نجات چاہتے ہیں، تو ہمیں فرمانِ خدا عزوجل اور فرمانِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی زندگی میں عمل میں لائیں گے، تو ہمیں دونوں جہاں میں کامیابی حاصل ہوگی۔ اِن شاء اللہ عزوجل

جدید تر اس سے پرانی
لباب | مستند مضامین و مقالات
Available
Lubaab
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اپنے مضامین بھیجنے لیے ہم سے رابطہ کریں۔