دن
تاریخ
مہینہ
سنہ
اپڈیٹ لوڈ ہو رہی ہے...

ہم نے کیا کھویا اور کیا پایا ؟

عنوان: ہم نے کیا کھویا اور کیا پایا ؟
تحریر: سیدہ عائشہ رضویہ
پیش کش: مجلس القلم الماتریدی انٹرنیشنل اکیڈمی، مرادآباد


آج ہماری قوم میں اکثریت کا یہ حال ہو چکا ہے کہ ان کے آئیڈیل ہیرو اور ہیروئن فلمی کردار بن چکے ہیں۔ اگر ان سے کسی فلم یا ڈرامے کے کردار کے بارے میں پوچھا جائے، تو وہ تفصیل سے بتا دیں گے۔ مگر اس کے برعکس اگر ان سے دینی واقعات یا مسائل کے بارے میں دریافت کیا جائے، تو شاید ہی کسی کو کوئی واقعہ صحیح طور پر یاد ہو، یا وہ اپنے کسی عام مسئلے کا حقیقی معنوں میں حل نکال پائے۔

جب کہ ہمیں حدیث شریف میں کہا گیا ہے کہ علمِ دین کا حاصل کرنا ہر مرد و عورت پر فرض ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ مسلمان کم از کم اتنا علمِ دین ضرور حاصل کر لے کہ وہ اپنے ایمان کی حفاظت کر سکے، اور اپنے عام مسائل کا خود حل نکال سکے۔

مگر افسوس! حالات یہاں تک خراب ہو چکے ہیں کہ معاذ اللہ! لوگ انبیا اور اولیا رضوان اللہ علیہم اجمعین کے درمیان کے فرق سے بھی ناآشنا ہیں۔ کچھ دن قبل ہی میری نظروں کے سامنے یہ چیز آئی ۔ کسی نے ذکر کیا کہ "کیا واقعی جنت و جہنم ہے؟" یہ سوال مجھے حیران کر گیا۔ اب آپ بتائیں، ہم مسلمان ہیں۔ اور مسلمان کے عقائد میں سے ہے کہ وہ اللہ کو ایک مانے، اور اس کے رسولوں پر ایمان لائے، اس کی نازل کردہ کتابوں پر ایمان لائے، اور فرشتے، جنات، جنت و جہنم ان سب پر ایمان لائے۔

اب کوئی خود کو مسلمان کہے، پر اس کو اپنے ایمان کے بنیادی عقائد کا ہی علم نہ ہو؟ تو کیا وہ اصل مسلمان کہلانے کے لائق ہے؟ ایسے بھی لوگ ہیں جن کو انبیاء کے نام تک یاد نہیں، اور ساتھ ہی ولی اور انبیاء کے درمیان فرق سے بھی نا آشنا ہیں۔

لیکن بات یہ آتی ہے کہ آخر قصور کس کا ہے؟ آج ہمارے جو حالات ہیں، اس کے اصل قصوروار تو ہم خود ہیں۔ دشمن پر انگلی اٹھا کر اپنا پلّہ جھاڑنا آسان ہے، پر حقیقت میں تو ہم خود ذمہ دار ہیں اپنے ان حالات کے۔

کیوں ہم نے دنیا کو دین پر ترجیح دی؟ کیوں ہم نے دین کی پڑھائی سے زیادہ دنیاوی پڑھائی کو اہمیت دی؟ کیوں ہم نے اپنے طور طریقے کو پیچھے چھوڑ کر مغربی طرزِ زندگی کو اختیار کیا؟ کیوں ہم نے نہ خود دین کو سیکھا، اور نہ اپنے اولاد کو سکھایا؟

خدارا! اب بھی موقع ہے، اپنی آنکھیں کھولیں، اور واپس دین کی طرف آ جائیں۔ خود کو اور اپنی آنے والی نسلوں کو غفلت کے اندھیرے میں جانے سے بچائیں، اور راہِ نجات کی طرف لوٹ آئیں۔ اللہ تعالیٰ سمجھ عطا فرمائے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

صراط لوگو
مستند فتاویٰ علماے اہل سنت
المفتی- کیـا فرمـاتے ہیں؟
WhatsApp Profile
لباب-مستند مضامین و مقالات Online
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مرحبا، خوش آمدید!
اپنے مضامین بھیجیں