| عنوان: | قیامت تک کے لئے گناہِ جاریہ |
|---|---|
| تحریر: | بنت محمد یونس |
| پیش کش: | مجلس القلم الماتریدی انٹرنیشنل اکیڈمی، مرادآباد |
دو نوجوان دوست تھے۔ انہوں نے فحش ویڈیوز اپلوڈ کرنے کے لئے ایک ویب سائٹ بنایٔی۔ اس ویب سائٹ پر انہوں نے بڑا کام کیا کہ اسی دوران ایک دوست کا انتقال ہو گیا۔ روز اس کی ماں خواب میں دیکھتی کہ میرے بیٹے کی قبر میں لوگ پیشاب کر رہے ہیں۔
اس نے علما سے خواب کی تعبیر پوچھی، تو انہوں نے کہا: کوئی ایسا گناہ تیرے بیٹے نے کیا ہے جو مستقل چل رہا ہے اس کے روکنے کا انتظام کرو! پھر اس کے دوست کو بلایا گیا اور اس سے پیار و محبت سے سارے معاملات کے بارے میں پوچھا گیا۔ اس نے بتایا کہ ہم دونوں نے مل کر ایک ویب سائٹ بنایٔی تھی۔ اس پر فحش و بے ہودہ ویڈیوز اپلوڈ کرتے تھے اور انہوں لاکھوں لوگ دیکھتے تھے۔ اس سے بہت کمائی ہوتی تھی۔ اس کی ماں نے کہا: ویب سائٹ کو ہمیشہ کے لیے بند کرو!! اس نے جواب دیا: مرنے سے چند گھنٹے پہلے آپ کے بیٹے نے اس کا پاسورڈ چینج کر دیا تھا۔ الله اکبر کبیرا
افسوس! صد افسوس! قیامت تک جتنے لوگ ویڈیوز دیکھتے رہیں گے وہ سب گناہگار تو ہوں گے ہی ساتھ ان سب کا گناہ بھی اس شخص کو قبر میں پہنچتا رہے گا۔
حدیث پاک میں ہے:-
عَنْ جَرِیْرٍ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہ تَعَالَی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَنْ سَنَّ فِی الْإِسْلَامِ سُنَّۃً حَسَنَۃً فَلَہُ أَجْرُھَا وَأَجْرُمَنْ عَمِلَ بِھَا مِنْ بَعْدِہِ مِنْ غَیْرِ أَنْ یَّنْقُصَ مِنْ أُجُوْرِھِمْ شَیْئٌ، وَمَنْ سَنَّ فِی الْإِسْلَامِ سَنَّۃً سَیِّءَۃً کَانَ عَلَیْہِ وِزْرُھَا وَوِزْرُمَنْ عَمِلَ بِھَا مِنْ بَعْدِہِ مِنْ غَیْرِ أَنْ یَّنْقُصَ مِنْ أَوْزَارِہِمْ شَیْئٌ۔ (صحیح مسلم، کتاب الزکوۃ، باب الحث علی الصدقۃ، الحدیث ١٠١٧)
حضرت جریر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو اسلام میں کسی اچھے طریقہ کو رائج کرے گا تواس کو اپنے رائج کرنے کا بھی ثواب ملے گا اور ان لوگوں کے عمل کرنے کا بھی جو اس کے بعد اس طریقہ پر عمل کرتے رہیں گے اور عمل کرنے والوں کے ثواب میں کوئی کمی بھی نہ ہوگی۔ اور جو مذہبِ اسلام میں کسی برے طریقہ کو رائج کرے گا تو اس شخص پر اس کے رائج کرنے کا بھی گناہ ہوگا ، اور ان لوگوں کے عمل کرنے کا بھی گناہ ہوگا جو اس کے بعد اس طریقہ پر عمل کرتے رہیں گے اور عمل کرنے والوں کے گناہ میں کوئی کمی نہ ہوگی۔
قارئین کرام!! آپ سوچیں یہاں تو فحش ویڈیوز اپلوڈ کی جاتی رہی جس کا عذاب کتنا سخت ہے۔اور جو آج کل ہمارے مسلمان بھائی اور بہنیں اپنی ڈانس کی، بے پردگی کی، چھوٹ کی، بے حیائی کی اور تمام گناہ والی ویڈیوز شوشل میڈیا اور اسٹیٹس پر ڈالتی ہیں۔ ( الا ماشاء اللہ) کیا اس کا گناہ اور عذاب نہیں ہوگا؟؟؟
ہمیں تو پل بھر کی بھی خبر نہیں کہ کب ہم اس دنیا سے انتقال کر جائیں۔ اگر خدا نہ خواستہ! ہم ان طرح کی ویڈیوز بنا کر ڈال رہے ہیں اور ہمیں ان کو ڈلیٹ کرنے کا بھی وقت نہ ملا اور انتقال ہو گیا تو تمام وڈیوز قیامت کے لئے گناہ جاریہ ہو جائیں گی اور دنیا آخرت تباہ و برباد ہو جاے گی۔ خدارا ہوش کے ناخن لیں!! ان سب چیزوں سے بچیں اور نہ کریں ایسا!! اپنی آخرت کی تیاری کریں۔
الله رب العزت ہمیں سمجھ عطا فرمائے اور آخرت کا سامان تیار کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین صدقے یا رسول الله صلی الله علیہ وسلم
