دن
تاریخ
مہینہ
سنہ
اپڈیٹ لوڈ ہو رہی ہے...
مضمون نگار
موضوعات
کل مضامین
بولتے مضامین

اے آئی، دوست یا دشمن؟

اے آئی، دوست یا دشمن؟
عنوان: اے آئی، دوست یا دشمن؟
تحریر: محمد حامد رضا مصباحی

کائنات کی تخلیق سے لے کر آج تک انسان نے بے شمار ایجادات کیں۔ کچھ ایجادات انسانیت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوئیں اور کچھ نقصان دہ۔ اے آئی بھی انسان کی ایک ایجاد ہے۔ یہ ایک ٹیکنالوجی ہے، جو سیکھتا ہے، سمجھتا ہے اور اپنے پاس موجود معلومات کے مطابق جواب دیتا ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ آیا اے آئی انسان کا دوست ہے یا دشمن؟ اس حقیقت کو سمجھنے کے لیے پہلے اس کے چند نمایاں فوائد اور نقصانات پر نظر ڈالنا ضروری ہے۔

اے آئی کے فوائد

  • اے آئی بہت کم وقت میں بے شمار معلومات فراہم کر کے انسان کا قیمتی وقت بچاتا ہے۔
  • وہ مشینوں کے ذریعے انسانی محنت کم کرتا ہے اور کام کو آسان بناتا ہے۔
  • طلبہ کو ان کی صلاحیت کے مطابق رہنمائی دیتا ہے اور مشکل مضامین کو سمجھنے میں مدد دیتا ہے۔
  • موسم کی پیشگی اطلاع دے کر احتیاطی انتظامات میں سہولت دیتا ہے۔
  • جرائم کی شناخت اور سائبر سیکیورٹی میں مؤثر معاون ثابت ہوتا ہے۔
  • تاجروں کو مارکیٹ کے رجحانات، طلب و رسد اور کاروباری فیصلوں میں مدد دیتا ہے۔
  • تحقیق میں انسان کی صلاحیتوں کو بڑھاتا ہے اور نتائج بہتر بناتا ہے۔

اے آئی کے نقصانات

  • اے آئی کی وجہ سے کئی شعبوں میں انسانی روزگار کم ہو سکتا ہے جس سے بے روزگاری کا اندیشہ ہوتا ہے۔
  • ترقی یافتہ ممالک اسے زیادہ استعمال کرتے ہیں جس سے عالمی عدم مساوات بڑھتی ہے۔
  • غلط استعمال کی وجہ سے پرائیویسی کے لیے خطرہ بن جاتا ہے۔
  • خودکار ہتھیاروں کی صورت میں انسانیت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔
  • سسٹم کی خرابی میں انسان اپنی ہی ایجاد کا نشانہ بن سکتا ہے۔
  • ضرورت سے زیادہ بھروسا ذہنی اور تخلیقی صلاحیتوں کو کمزور کر دیتا ہے۔
  • طاقتور ادارے اس کے ذریعے غیر معمولی کنٹرول حاصل کر سکتے ہیں۔
  • تعلیمی ماحول میں غلط استعمال طلبہ میں سستی پیدا کرتا ہے۔
  • عالمی طاقتوں کی دوڑ نئے تنازعات جنم دے سکتی ہے۔
  • ایک ہی وقت میں زیادہ استعمال کی وجہ سے اے آئی کے سسٹم کو ٹھنڈا کرنے کی ضرورت پڑتی ہے اور وافر مقدار میں پانی کا کثیر استعمال ہوتا ہے، جس سے ماحول متاثر ہوتا ہے۔
  • یہ خدشہ موجود ہے کہ مستقبل میں وہ انسان پر غالب آ جائے۔

فوائد اور نقصانات کا جائزہ لینے کے بعد یہ حقیقت سامنے آتی ہے کہ اے آئی کے فوائد انسان بہت اچھے طریقے سے استعمال کر رہا ہے، لیکن اس کے بیشتر نقصانات حقیقت میں انسان کے غلط استعمال کا نتیجہ ہیں۔ مثال کے طور پر: پانی اور توانائی کا مسئلہ تب پیدا ہوتا ہے جب لوگ بے ضرورت ہر چھوٹی بات پر اے آئی سے سوال کرتے ہیں۔ طلبہ جب ہر کام اس سے کرواتے ہیں تو ذہنی قابلیت کم ہوتی ہے، یہ کمی انسان کے اندر ہے، اے آئی میں نہیں۔ پرائیویسی تب خراب ہوتی ہے جب لوگ خود اپنی معلومات غلط جگہوں پر ڈال دیتے ہیں۔

اسی طرح لوگ سمجھتے ہیں کہ اے آئی روزگار ختم کر دے گا، حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ اے آئی سے بے روزگاری نہیں ہوتی، اے آئی کا استعمال نہ جاننے سے بے روزگاری ہوتی ہے۔ اصل ضرورت اس بات کی ہے کہ انسان خود کو اے آئی سے زیادہ قابل بنائے، کیوں کہ اسے بھی انسان نے ہی بنایا ہے۔ اگر انسان نئی مہارتیں سیکھے، ٹیکنالوجی کو سمجھنے کی کوشش کرے اور اپنے آپ کو اپ ڈیٹ رکھے تو اے آئی اس کے لیے خطرہ نہیں، ایک مددگار بن جاتا ہے۔

اسی لیے بہت سی کمپنیاں اپنے ملازمین کو اے آئی کے کورس کرواتی ہیں تاکہ وہ اس کا صحیح اور مثبت استعمال سیکھیں اور اپنے روزگار کے امکانات بڑھا سکیں۔ مزید برآں آج اے آئی پوری دنیا میں استعمال ہو رہا ہے۔ اب اس پر پابندی لگانا نہ ممکن ہے نہ مفید۔ لہٰذا سمجھ داری یہی ہے کہ اس کے غلط استعمال سے بچا جائے اور اسے صرف فائدے کے لیے استعمال کیا جائے۔ اتنی گفتگو کے بعد ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ جو لوگ اے آئی کا صحیح استعمال کرتے ہیں، ان کے لیے وہ بہترین دوست ہے اور جو اسے غلط استعمال کرتے ہیں، ان کے لیے وہ دشمن ہے۔

جدید تر اس سے پرانی
لباب | مستند مضامین و مقالات
Available
Lubaab
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اپنے مضامین بھیجنے لیے ہم سے رابطہ کریں،
Link Copied!