دن
تاریخ
مہینہ
سنہ
اپڈیٹ لوڈ ہو رہی ہے...
مضمون نگار
موضوعات
کل مضامین
بولتے مضامین

رزق میں کشادگی کا ذریعہ، یوم سلاطین اربعہ

رزق میں کشادگی کا ذریعہ، یوم سلاطین اربعہ
عنوان: رزق میں کشادگی کا ذریعہ، یوم سلاطین اربعہ
تحریر: محمد شفیع احمد عطاری رضوی

عہد حاضر اور عصر موجود میں کون نہیں، جو اس بات کا رونا نہ روتا ہو کہ نہ جانے رزق میں گشادگی کیسے ہوگی؟ ویسے تو رزق میں گشادگی کے اسباب بے شمار ہیں۔ انہیں میں سے ایک سبب یہ بھی ہے کہ یوم سلاطین اربعہ (یعنی 4 رجب المرجب) میں سلاطین اربعہ کے لیے فاتحہ دلا کر ان کے وسیلے سے رزق میں گشادگی کے لیے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا کی جائے۔

نوٹ: یاد رکھیں! کہ اولاً تو ہم مسلمانوں پر یہی ضروری ہے کہ ہم اوقات متعینہ پر نماز کی پابندی کریں۔ کیوں کہ اوراد و وظائف صحیح معنوں میں اسی وقت سودمند اور فائدہ مند ہوں گے جب کہ نماز کی بھی پابندی کی جائے۔

طریقہ کار

1. ایک بار سلام عرض کریں:

  • السلام علیکم یا خواجہ عبد الکریم (جانب مشرق)
  • السلام علیک یا خواجہ عبد الرحیم (جانب شمال)
  • السلام علیک یا خواجہ عبد الرشید (جانب جنوب)
  • السلام علیک یا خواجہ عبد الجلیل (جانب مغرب)

2. ایک بار یہ دعا پڑھیں:

اَللّٰهُمَّ أَنْتَ قَدِيمٌ أَزَلِيٌّ تَنْزِيلُ الْعِلَلِ وَلَمْ تَزَلْ وَلَا تَزَالُ ارْحَمْنِي بِرَحْمَتِكَ يَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ. اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِأُمَّةِ سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. اَللّٰهُمَّ ارْحَمْ أُمَّةَ سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.

3. تین مرتبہ درود شریف: تین مرتبہ کوئی بھی درود شریف پڑھ لیں۔ ہو سکے تو یہ درود پاک پڑھ لیں:

الصلوۃ والسلام علیک یا رسول اللہ
الصلوۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
الصلوۃ والسلام علیک یا نبی اللہ

4. دعا: اب اللہ پاک سے رزق میں گشادگی کی دعا کریں۔

نوٹ: کس چیز پر فاتحہ پڑھنا ہے، اس کی کوئی صراحت نہیں مل سکی ہے۔ تو کسی بھی چیز پر فاتحہ دلا سکتے ہیں۔

وظیفہ مذکور اور امام اہل سنت علیہ الرحمہ

اس وظیفہ مذکور کے حوالے سے امام اہل سنت علیہ الرحمہ سے جو سوال ہوا اس کو من و عن سپرد قرطاس کیا جاتا ہے: ”سوال یہ ہے کہ مذکورہ سلام اور دعا پڑھنا اور بعدہ درود شریف کا بعدد طاق پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟ اس کو امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ نے احیاء العلوم میں بھی لکھا ہے اور نیز کیمیائے سعادت میں ہے۔“ الجواب: ”دعائے مذکور جائز ہے اور اس میں بہت برکات ہیں۔“ [فتاویٰ رضویہ، ج: 26، ص: 602]

سلاطین اربعہ کی حقیقت

امام اہل سنت علیہ الرحمہ رقم طراز ہیں: ”یہ چاروں حضرات جہات اربعہ میں اوتاد اربعہ ہیں۔ یہ اسمائے طیبہ ان کے اشخاص کے نہیں بلکہ عہدہ کے ہیں۔ جس طرح ہر غوث کا نام عبد اللہ اور اس کے دونوں وزیروں کے نام عبد الملک اور عبد الرب ہیں۔ جو اس عہدہ پر مقرر ہوگا ظاہر میں کچھ نام رکھتا ہو یا باطن میں اس کا یہ نام رکھا جائے گا۔ واللہ تعالیٰ اعلم۔“ [فتاویٰ رضویہ، ج: 26، ص: 602]

محترم قارئین کرام! اگر آپ بھی اپنے رزق میں کشادگی چاہتے ہیں تو آپ بھی کوشش کریں کہ اس پر عمل کرنے کی سعادت مل جائے۔ ان شاء اللہ الکریم اس کی برکات آپ خود ہی دیکھ لیں گے۔ لیکن یہ بات بھی یاد رکھیں کہ کوئی بھی کام کریں تو یقین کامل اور اخلاص تام کا دامن ہرگز ہاتھ سے نہ چھوٹنے پائے۔ اس فقیر راقم الحروف کو بھی اپنی دعا میں یاد رکھیں۔

جدید تر اس سے پرانی
لباب | مستند مضامین و مقالات
Available
Lubaab
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اپنے مضامین بھیجنے لیے ہم سے رابطہ کریں،
Link Copied!