دن
تاریخ
مہینہ
سنہ
اپڈیٹ لوڈ ہو رہی ہے...
مضمون نگار
موضوعات
کل مضامین
بولتے مضامین

تحریر و تقریر کا حسن: سادگی اور اختصار

تحریر و تقریر کا حسن: سادگی اور اختصار
عنوان: تحریر و تقریر کا حسن: سادگی اور اختصار
تحریر: عالمہ مدحت فاطمہ ضیائی گھوسی

میں نے محسوس کیا ہے کہ اس تیز رفتار زمانے میں ہر شے میں اختصار کو فوقیت حاصل ہو گئی ہے۔ اب نہ صرف زندگی کی رفتار تیز ہے بلکہ بول چال، کام کاج، تحریر و تقریر بھی اختصار کی متقاضی ہیں، بہت کم لوگ ایسے رہ گئے ہیں جو طویل تحریریں یا اخبارات کو فرصت سے پڑھتے ہوں۔ آج کا مخاطب ذہن پڑھنے سے زیادہ سننا پسند کرتا ہے، اور وہ بھی مختصر اور واضح بات۔ اس کے باوجود بعض لوگ اب بھی پیچیدہ اور ثقیل الفاظ کا سہارا لیتے ہیں، حالانکہ تحریر اور تقریر کا اصل مقصد فہم و افہام ہے، نہ کہ لفظی نمائش۔

میں نے کسی کتاب میں پڑھا تھا کہ: ”جب لکھو تو قاری کو سامنے رکھ کر لکھو اور جب بولو تو سامع کو مدنظر رکھو؛ اس لیے کہ نہ لکھنا خود کے لیے ہوتا ہے اور نہ بولنا۔ اگر مقصد صرف خود سے گفتگو ہو تو قلم اٹھانے یا لب کشائی کی حاجت ہی کیا؟“

یہاں یہ وضاحت بھی ضروری ہے کہ اس تحریر کا مقصد ہرگز تنقید نہیں، بلکہ ایک سادہ سا ذاتی مشاہدہ اور احساس کا اظہار ہے۔ کیوں کہ کئی بار ایسا ہوا کہ بعض تحریروں کو میں نے دل سے، توجہ اور شوق کے ساتھ پڑھنا چاہا، مگر ان میں استعمال ہونے والے بھاری اور پیچیدہ الفاظ اس رغبت کو برقرار نہ رکھ سکے اور بات وہیں ادھوری رہ گئی۔ خیال یقیناً قیمتی تھا، مگر اس کی پیشکش نے عام قاری کے لیے اس تک پہنچنا دشوار بنا دیا۔ اور مجبوراً اسے چھوڑنا پڑا۔

بیشک معیاری اور شستہ الفاظ اپنی جگہ حسن رکھتے ہیں، مگر ان کے ساتھ پڑھنے والے اور سننے والے کی سطح اور سمجھ کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے۔ بہتر یہی ہے کہ کم الفاظ میں زیادہ بات کہی جائے۔ تحریر میں چونکہ مخاطب سامنے موجود نہیں ہوتا، اس لیے بات کو واضح کرنے کے لیے کبھی کبھار الفاظ کا اضافہ خود بخود ہو جاتا ہے اور یوں تحریر کچھ طویل ہو جاتی ہے۔ لیکن گفتگو میں تو احتیاط لازم ہے کہ بات چند سادے جملوں میں مکمل ہو جائے تاکہ سننے والا اکتاہٹ کا شکار نہ ہو۔ خوب کہا کسی نے:

واعظ کی بات دل میں جو اترے تو کس طرح؟
جب کان اس کی کثرت گفتار چاٹ لے!

جدید تر اس سے پرانی
لباب | مستند مضامین و مقالات
Available
Lubaab
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اپنے مضامین بھیجنے لیے ہم سے رابطہ کریں،
Link Copied!