کیا آپ کا مضمون ابھی تک شائع نہیں ہوا؟ نیچے واٹس ایپ بٹن سے میسج کرکے اطلاع فرمائیں!
دن
تاریخ
مہینہ
سنہ
اپڈیٹ لوڈ ہو رہی ہے...
مضمون نگار
موضوعات
کل مضامین
بولتے مضامین

حضور شیخ الاسلام اطال اللہ عمرہ کی بارگاہ میں حاضری

حضور شیخ الاسلام اطال اللہ عمرہ کی بارگاہ میں حاضری
عنوان: حضور شیخ الاسلام اطال اللہ عمرہ کی بارگاہ میں حاضری
تحریر: حسین رضا اشرفی مدنی
پیش کش: ماڈل جامعۃ المدینہ، ناگ پور، دعوت اسلامی

الحمد للہ ثم الحمد للہ! شبِ براءت 1447ھ کے موقع پر ایک بار پھر اپنے مرشد، اپنے رہنما بلکہ عالمِ اسلام کے عظیم رہنما حضور شیخ الاسلام والمسلمین، رئیس المحققین، حضرت علامہ مولانا مفتی الشاہ سید محمد مدنی میاں اشرفی جیلانی دام ظلہ العالی کی بارگاہ میں تقریباً 20 منٹ کی حاضری نصیب ہوئی۔

آپ نے بہت ساری باتیں شبِ براءت کی اہمیت کے تعلق سے بیان فرمائیں۔ محفل پر عجیب کیفیت طاری تھی۔ کچھ کی آنکھوں سے آنسو رواں تھے، اور حضور شیخ الاسلام یوں بیان فرما رہے تھے گویا کہ آپ اپنی آنکھوں سے برکات کا مشاہدہ فرما رہے ہوں۔ حضور کے لبہائے مبارک سے نکلی ہوئی تمام باتیں تو ہو بہو بیان نہیں کر سکتا، البتہ چند باتیں افادے کے لیے عرضِ خدمت ہیں:

  1. آج کی رات عبادت میں گزاریں، غفلت میں نہیں۔
  2. آپ ایک جگہ بیٹھ کر عبادت کریں گے تو ہو سکتا ہے اکتا جائیں، آسان طریقہ یہ ہے کہ درود شریف پڑھتے رہیں۔ چلتے پھرتے، اٹھتے بیٹھتے، ہر وقت درود پڑھیں اور ساتھ ساتھ استغفارِ اولیاء اور استغفارِ ملائکہ بھی پڑھیں، یہ تین چیزیں لازماً کریں۔ اس کے ساتھ قرآنِ پاک کی تلاوت اور دیگر نیک اعمال کریں تو بہتر ہے۔
  3. اس رات لازماً باوضو رہیں۔ جیسے ہی بے وضو ہوں فوراً وضو کریں۔ سونا بھی ہو تو سونے سے پہلے لازماً وضو کر لیں۔ جو حالتِ وضو میں وصال کرتا ہے اس کی روح سیدھے عرشِ معلیٰ تک جاتی ہے، وہ بھی معزز فرشتے لے کر جاتے ہیں۔
  4. اس کے علاوہ بھی ہمیشہ باوضو رہنے کی عادت بنائیں۔
  5. شبِ قدر اگرچہ افضل رات ہے، مگر شبِ براءت کا مرتبہ بھی کم نہیں۔
  6. کسی نے عرض کی کہ کچھ لوگ اس رات گھومتے ہیں، یہاں وہاں جاتے ہیں، تو آپ نے فرمایا کہ بلاوجہ گھومنے سے کچھ نہیں ملے گا، البتہ اگر مزار پر حاضری کی نیت ہے تو بہتر ہے۔ اس میں بھی باوضو رہیں اور درود شریف وغیرہ پڑھتے رہیں۔ اگر کہیں نہیں جا سکتے تو گھر پر ہی علماء کے بیانات سنیں۔ پھر آپ نے فرمایا کہ مولانا الیاس قادری کے بیانات بہت موثر ہوتے ہیں، ان کے بیانات سن لیں۔

اس کے علاوہ اور بھی بہت باتیں ہوئیں۔ اللہ تعالیٰ کا لاکھ شکر ہے کہ مرشدِ کریم کی صحبت میں شبِ براءت کے کچھ لمحے نصیب ہوئے۔ اللہ تعالیٰ مرشد کی صحبت کو ذریعۂ مغفرت بنائے۔

جدید تر اس سے پرانی
لباب | مستند مضامین و مقالات
Available
Lubaab
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اپنے مضامین بھیجنے لیے ہم سے رابطہ کریں،
Link Copied!