Loading...
دن
تاریخ
مہینہ
سنہ
اپڈیٹ لوڈ ہو رہی ہے...

فرقہ قادیانی (قسط: سوم)

فرقہ قادیانی (قسط: سوم)
عنوان: فرقہ قادیانی (قسط: سوم)
تحریر: ابواحمد محمد انس رضا قادری
پیش کش: رابعہ خاتون عمران احمد شیخ


اسی طرح اور دیگر قادیانی کتب میں اس طرح کے باطل و مردود عقائد مذکور ہیں۔

المختصر یہ کہ یہ فتنہ انگریزوں کا ایجاد کردہ ہے۔ جس کا ثبوت ان کی کتب سے ملتا ہے چنانچہ ملفوظات احمدیہ میں ہے: ”بلکہ اس (انگریز) گورنمنٹ کے ہم پر اس قدر احسان ہیں کہ اگر ہم یہاں سے نکل جائیں تو نہ ہمارا مکہ میں گزارا ہو سکتا ہے اور نہ قسطنطنیہ میں۔ تو پھر کس طرح ہو سکتا ہے کہ ہم اس کے برخلاف کوئی خیال اپنے دل میں رکھیں؟“[ملفوظات احمدیہ، ج: 1, ص: 146]

شروع سے لے کر اب تک قادیانی خفیہ طور پر اپنے مذہب کو پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں اور سیاسی اثر رسوخ بھی رکھتے ہیں۔ چوہدری ظفر اللہ خاں جو کہ وزیر خارجہ پاکستان تھا یہ بھی قادیانی تھا اور قائد اعظم محمد علی جناح کی نماز جنازہ میں شریک نہیں ہوا اور الگ بیٹھا رہا کہ قادیانیوں کے نزدیک مسلمانوں کی نماز جنازہ جائز نہیں۔ اس نے اپنے بیان میں کہا: ”آپ مجھے کافر حکومت کا مسلمان وزیر سمجھ لیں یا مسلمان حکومت کا کافر نوکر۔“[سر ظفر اللہ کا جواب، روزنامہ زمیندار لاہور 8 فروری 1950ء]

قادیانی اسلام دشمن ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے بھی دشمن ہیں اور پاکستان پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ مرزا محمود کا بیان ہے: ”بلوچستان کی کل آبادی پانچ لاکھ یا چھ لاکھ ہے۔ زیادہ آبادی کو احمدی بنانا مشکل ہے، لیکن تھوڑے آدمیوں کو تو احمدی بنانا کوئی مشکل نہیں۔ پس جماعت اس طرف اگر پوری توجہ دے تو اس صوبے کو بہت جلد احمدی بنایا جا سکتا ہے۔ اگر ہم سارے صوبے کو احمدی بنا لیں تو کم از کم ایک صوبہ تو ایسا ہو گا جس کو ہم اپنا صوبہ کہہ سکیں گے۔ پس میں جماعت کو اس بات کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ آپ لوگوں کے لیے یہ عمدہ موقع ہے اس سے فائدہ اٹھائیں اور اسے ضائع نہ ہونے دیں۔ پس تبلیغ کے ذریعے بلوچستان کو اپنا صوبہ بنا لو تا کہ تاریخ میں آپ کا نام رہے۔“[مرزا محمود احمد کا بیان مندرجہ الفضل، 13 اگست 1948ء]

مرزا طاہر قادیانی کا بیان ہے: ”اللہ تعالیٰ اس ملک پاکستان کے ٹکڑے ٹکڑے کر دے گا۔ آپ (احمدی) بے فکر رہیں۔ چند دنوں میں (احمدی) خوشخبری سنیں گے کہ یہ ملک صفحہ ہستی سے نیست و نابود ہو گیا ہے۔“[مرزا طاہر قادیانی خلیفہ چہارم کا سالانہ جلسہ لندن 1985ء]

قادیانی برطانیہ میں مرزا مسرور احمد خلیفہ پنجم کی قیادت میں لندن میں سرگرم عمل ہے اور لندن میں ہی ”بیت الفتوح“ کے نام پر بڑی مسجد قائم کیے ہوئے ہے۔ اس فرقے نے قرآن کے کئی تحریف شدہ تراجم نشر کیے، کئی انٹرنیٹ سائٹس اور ٹی وی چینلز مختلف زبانوں میں سرگرم عمل ہیں۔ بین الاقوامی قرآنی خبر رساں ایجنسی ”ایکنا“ کی رپورٹ کے مطابق محیط سائٹ نے لکھا ہے کہ ”احمدیہ ٹی وی“ چینل جو گمراہ فرقہ احمدیہ کی طرف سے مصر سے اپنی نشریات پیش کرتا ہے، یہ چینل اپنے پروگراموں میں اسلام نمائی کرتا ہے اور پھر لادینیت کو پھیلانے کے لیے اپنی نشریات کا دنیا کی زندہ زبانوں میں ترجمہ پیش کرتا ہے۔ موجودہ دور میں پاکستان کی بڑی ملٹی نیشنل کمپنی شیزان قادیانیوں کی ہے جو اپنا کثیر سرمایہ قادیانیت پر خرچ کرتی ہے اور کئی بے دین سیاسی لیڈروں کو قادیانی اپنے مذہب کی ترویج کے لیے خریدتے ہیں اور اس کوشش میں ہیں کہ پاسپورٹ میں سے قادیانی پابندی ختم کر کے سعودی ویزے لگوا کر حج کو جایا جائے اور پاکستان کا جو قانون ہے کہ قادیانی کافر و مرتد ہیں، اس قانون کو بھی حرام خور سیاستدانوں سے ختم کروایا جائے۔

جدید تر اس سے پرانی
لباب | مستند مضامین و مقالات
Available
Lubaab
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اپنے مضامین بھیجنے لیے ہم سے رابطہ کریں،
Link Copied!