Loading...
دن
تاریخ
مہینہ
سنہ
اپڈیٹ لوڈ ہو رہی ہے...

حضور صلی اللہ علیہ وسلم نعمتِ عظیم

حضور صلی اللہ علیہ وسلم نعمتِ عظیم
عنوان: حضور صلی اللہ علیہ وسلم نعمتِ عظیم
تحریر: خوشبو فاطمہ قادریہ
پیش کش: مجلس القلم الماتریدی انٹرنیشنل اکیڈمی، مرادآباد

اِنَّاۤ اَعْطَیْنٰكَ الْكَوْثَرَ

ترجمہ کنزالایمان: ”اے محبوب! بیشک ہم نے تمہیں بے شمار خوبیاں عطا فرمائیں ۔“

ہمارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ عطا کسی خاص عبادت یا ریاضت سے نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے عطا کی۔ اس کے بعد قربانی اور عبادت کا ذکر ہوا آگے کی آیت میں ہے۔

سنی مسلمان ہیں اور ہمارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کا نام ہماری زبان پر آئے تو دل باغ باغ ہو جائے۔ جانِ کائنات، وجودِ دو جہاں۔

جس کی تعریف میں پورا قرآن مجید اتارا۔ میرے رب نے قرآن مجید میں کہیں يٰسِين و طٰهٰ کہہ کر پکارا۔ کہیں مزمل و مدثر کہہ کر پکارا۔

حضور صلی اللہ علیہ وسلم نعمتِ عظیم

حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہماری زندگی کے ہر پہلو کا جڑا ہوا عظیم حصہ ہیں۔ آپ کی ذاتِ گرامی عالمِ اسلام و ہر انسان، جن، حیوانات، نباتات کے لیے نعمت ہے۔ آپ کی ذاتِ مبارکہ وہ ہے جس کو رب العالمين نے پڑھایا۔ قرآن مجید جس ذاتِ مبارکہ پر نازل ہوا، وہ ذات آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہے، جس نے قرآن مجید کا ہر عمل کر کے اللہ کریم کا فرمان بجا لائے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک زندگی مومن کے لیے نمونۂ عمل ہے۔

جیسے نئی چیز ہم بازار سے لاتے ہیں، اس کے ساتھ اس کے استعمال کا پرچہ آتا ہے جس سے ہمارے لیے وہ چیز استعمال میں آسان ہوتی ہے۔ ٹھیک ویسے ہی قرآن مجید میں ہر شے موجود ہے جس کی ہر مومن کے لیے ضرورت ہے۔

پیدائش پہلے سے لے کر موت اور آخرت تک کی زندگی کا طریقہ قرآن مجید میں موجود ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک زندگی ہے۔ بولتا قرآن مجید کہوں اور کائنات کی عظیم نعمت وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہی ہیں۔

میرا، آپ کا، بلکہ تمام کل کائنات کا وجود ہی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذاتِ مبارکہ ہے۔

اللہ کریم صحیح معنیٰ میں عاشقِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم، فنا فی الرسول بنائے۔

آمین ثم آمین يا رب العالمين۔

جدید تر اس سے پرانی
لباب | مستند مضامین و مقالات
Available
Lubaab
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اپنے مضامین بھیجنے لیے ہم سے رابطہ کریں،
Link Copied!