Loading...
دن
تاریخ
مہینہ
سنہ
اپڈیٹ لوڈ ہو رہی ہے...
لباب
مستند مضامین و مقالات
لباب کی مستند علمی و تحقیقی تحریریں اب موبائل ایپ میں دستیاب ہیں۔
پلے اسٹور سے انسٹال کریں

کوئی کیا کہے گا؟|عائشہ رضا عطاریہ

کوئی کیا کہے گا؟
عنوان: کوئی کیا کہے گا؟
تحریر: عائشہ رضا عطاریہ

کبھی غور کیا ہے؟

کہ ہم اپنی زندگی کے بیشتر فیصلے اللہ کی رضا کے لیے نہیں، بلکہ لوگوں کی رائے کے خوف سے کرتے ہیں۔

زبان پر ایک چھوٹا سا جملہ ہے: “کوئی کیا کہے گا؟”

مگر دل و دماغ پر اس کا قبضہ بہت گہرا ہے۔

یہ جملہ ہر عورت کے ذہن میں کسی سائے کی طرح گردش کرتا رہتا ہے۔

کپڑے منتخب کرتے وقت، زیور پہنتے وقت یا کسی تقریب میں جاتے وقت، دل فوراً کہتا ہے: “اگر یہ پہن لیا تو لوگ کیا کہیں گے؟”

کبھی غربت آڑے آتی ہے تو کبھی مجبوری، لیکن فکر ہمیشہ ایک ہی رہتی ہے: “لوگ کیا کہیں گے!”

ہم نے اپنی زندگی کا رخ خلق کی رائے کے تابع کر دیا ہے، جبکہ ہمیں تو خالق کی رضا کی فکر ہونی چاہیے۔

اگر ہم نماز چھوڑ دیں، روزہ ترک کر دیں اور دین سے غافل ہو جائیں، تو کیا کبھی دل سے آواز آتی ہے کہ “اللہ کیا کہے گا؟”

نہیں، کیونکہ ہم نے دنیا کے خوف کو دل میں بسایا ہے، رب کے خوف کو نہیں۔

اے میری اسلامی بہنو!

یہ سوچ تمہیں توڑ رہی ہے، تمہاری خوشیاں چھین رہی ہے۔

کتنی ہی لڑکیاں صرف اسی سوچ کے بوجھ تلے غیر شادی شدہ بیٹھی ہیں کہ اگر جہیز کم ہوا تو لوگ کیا کہیں گے؟ دعوت سادہ ہوئی تو کیا کہیں گے؟

ہم نے اپنی تقدیر کا فیصلہ بھی معاشرے کی زبان کے حوالے کر دیا۔

اور افسوس!

یہی سوچ آج ہماری دین، سادگی اور حیا سے دوری کا سبب بن چکی ہے۔

اگر شادی میں وہی لباس دوبارہ پہن لیا جائے، تو دل گھبرا اٹھتا ہے: “لوگ کیا کہیں گے؟”

کیا ہمیں یاد نہیں کہ حضرت فاطمۃ الزہراء رضی اللہ عنہا (جو جنت کی عورتوں کی سردار ہیں) ان کی زندگی سادگی، حیا اور قناعت کی زندہ مثال تھی۔

روایات میں آتا ہے کہ جب آپ رضی اللہ عنہا کو شادی یا خوشی کے موقع پر عمدہ لباس پیش کیا گیا، تو آپ رضی اللہ عنہا نے سادگی کو ترجیح دی اور فرمایا: “اللہ کو وہ لباس زیادہ محبوب ہے جسے پہن کر بندہ عاجزی اختیار کرے۔” [الطبقات الكبرى لابن سعد، ج: 8، ص: 23]

کیا ہم ان کی پیروی نہیں کر سکتے؟

سادگی میں جو نور ہے، وہ دکھاوے میں کہاں!

اے اللہ!

ہمیں دنیا کے خوف سے آزاد کر دے، اور اپنے خوف اور محبت سے ہمارے دلوں کو منور فرما دے۔

ہمیں وہ نظر عطا کر جو لوگوں کے نہیں، رب کے فیصلوں پر راضی ہو۔

آمین یا رب العالمین۔

جدید تر اس سے پرانی
لباب | مستند مضامین و مقالات
Available
Lubaab
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اپنے مضامین بھیجنے لیے ہم سے رابطہ کریں،
Link Copied!