Loading...
دن
تاریخ
مہینہ
سنہ
اپڈیٹ لوڈ ہو رہی ہے...

مسجد میں نماز باجماعت کے لئے عورتوں کا حاضر ہونا | علامہ کوثر امام قادری

مسجد میں نماز باجماعت کے لئے عورتوں کا حاضر ہونا
عنوان: مسجد میں نماز باجماعت کے لئے عورتوں کا حاضر ہونا
تحریر: مولانا کوثر امام قادری
پیش کش: ثمینہ پروین قادریہ رضویہ
منجانب: مجلس القلم الماتریدی انٹرنیشنل اکیڈمی، مرادآباد

مسجد میں نماز باجماعت کے لیے عورتوں کا حاضر ہونا ایک اہم مسئلہ بنتا جا رہا ہے، جب کہ اس سلسلے میں کتبِ حدیث میں بہت ساری حدیثیں موجود ہیں، جن پر نگاہ رکھتے ہوئے فقہائے عظام و مجتہدین نے ممانعت کا حکم صادر فرمایا، اور صدیوں سے امتِ مسلمہ کا اسی پر عمل رہا ہے۔ جو لوگ دیار و امصار اور بیرونِ ملک کا سفر کرتے ہیں ان کی نگاہوں سے یہ اوجھل نہیں، راقم الحروف نے ہندوستان، پاکستان، نیپال، ابوظہبی، دبئی، شارجہ، سعودی عرب وغیرہ کی سیکڑوں مساجد میں دیکھا کہ نماز باجماعت کے لیے مسجدوں میں عورتیں نہیں آتی ہیں۔

آج کچھ لوگ بعض حدیثوں کا سہارا لے کر اور بعض دوسری حدیثوں سے صرفِ نظر کر کے اس مسئلے کو الجھانے کی کوشش میں لگے ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ نماز باجماعت کے لیے عورتوں کا مسجد میں حاضر ہونا جائز ہی نہیں بلکہ پسندیدہ فعل ہے۔ ان کج فہم مولویوں نے عورتوں کی مسجد میں حاضری سے جو نقصان اور مضر اثرات سماج و معاشرہ پر پڑنے والے ہیں ان سے آنکھیں موند لی ہیں، اسی طرح کی تحریک سے وہ جماعتی مفاد حاصل کرنا چاہتے ہیں اور کچھ نہیں۔

عورتوں کو گھر سے نکال کر مسجد میں لانے کے دو فوائد مطلوب ہیں، اول صحابہ کرام و فقہائے اسلام کے نظریات اور طریقۂ سلف صالحین سے لوگوں کو دور کر کے اپنے مذہب و مسلک میں شامل کرنا، دوم مساجد میں عورتوں کی بھیڑ بھاڑ جمع کر کے شہر و قصبہ کے نوجوانوں کو مسجد میں آنے کے لیے دلچسپی کا سامان فراہم کرنا، تاکہ ان کی جمعیت میں اضافہ ہو سکے اور وہ باآسانی عورت و مرد سب کو گمراہ کر سکیں۔

اگر کوئی صاحبِ اعتراض یہ کہیں کہ ان کی نیت یہ نہیں ہے، بلکہ وہ چاہتے ہیں کہ مسجد میں نماز پڑھنے سے جو فضیلت مردوں کو حاصل ہوتی ہے، وہی فضیلت عورتوں کو بھی حاصل ہو۔ اس کے جواب میں عرض یہ ہے کہ فضیلت دینا اور نہ دینا ہمارے اور آپ کے اختیار میں نہیں ہے، یہ مرضیِ مولیٰ پر موقوف ہے، اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں کے لیے واضح لفظوں میں بتا دیا ہے کہ انہیں فضیلت کہاں نماز پڑھنے سے حاصل ہوگی، جسے آپ آئندہ سطور میں ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

بہرحال ناچیز نے کتبِ حدیث میں پائی جانے والی اس عنوان کی حدیثوں کا ترتیب کے ساتھ ایک مطالعہ پیش کرنے کی کوشش کی ہے، تاکہ مسئلے کی نزاکت باآسانی سمجھ میں آ سکے۔

مسجد میں نماز کی فضیلت

...

جدید تر اس سے پرانی
لباب | مستند مضامین و مقالات
Available
Lubaab
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اپنے مضامین بھیجنے لیے ہم سے رابطہ کریں،
Link Copied!