تذکرہ حضرت داتا گنج بخش لاہوری رضی اللہ عنہ

تذکرہ حضرت داتا گنج بخش لاہوری رضی اللہ عنہ
عنوان: تذکرہ حضرت داتا گنج بخش لاہوری رضی اللہ عنہ
تحریر: محمد مشرف علی قادری مجددی تیغی مظفرپور بہار انڈیا

آپ کا نام علی تھا، والد محترم کا نام عثمان اور جد امجد کا نام علی تھا۔

شجرۂ نسب:

حضرت سیِّد علی بن عثمان بن سیّد علی بن عبدالرحمن بن شاہ شُجاع بن ابوالحسن علی بن حسین اصغر بن سیِّد زید شہید بن حضرت امام حسن بن علی رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہما۔

بیعت و خلافت:

آپ کو حضرت ابو الفضل محمد بن حسن ختلی سے حاصل ہے۔

شجرۂ طریقت:

حضرت علی ہجویری مرید خواجہ ابو الفضل بن حسن ختلی اور وہ خادم شیخ علی حضر مکی اور وہ خادم حضرت شیخ ابو بکر شبلی اور وہ خادم حضرت سید الطائفہ جنید بغدادی اور وہ خادم حضرت سری سقطی اور وہ خادم حضرت داؤد طائی اور وہ خادم حضرت حبیب عجمی اور وہ خادم حضرت خواجہ حسن بصری اور وہ خادم حضرت علی المرتضیٰ شیر خدا کرم اللہ وجہہ الکریم ہیں۔

مشہور تصانیف:

(۱) دیوان (جو صوفیانہ اور عارفانہ کلام سے مملو تھا)
(۲) منہاج العابدین
(۳) البیان لاہل العیان
(۴) اسرار الخرق المونیات
(۵) کشف الاسرار
(۶) الرعایۃ بحقوق اللہ
(۷) کشف المحجوب

ترکِ وطن اور ہندوستان میں آمد:

حضرت علی ہجویری رضی اللہ عنہ نے اپنے ہمراہیوں سمیت اپنے پیرِ روشن ضمیر حضرت خواجہ ابو الفضل ختلی کے ارشاد کے مطابق منزلوں پر منزلیں طے کرتے، راستے میں دیہاتی باشندوں کو پُر حکمت نصائح کے موتی لٹاتے، فقر و فاقہ اور صبر و شکر سے شکم پری کرتے ہوئے اور آبلہ پا کو خارِ راہ کا شکار بناتے ہوئے ۴۳۱ھ مطابق ۱۰۴۱ء میں لاہور پہنچے۔

گنج بخش لقب:

جب عطائے رسول، ہند الولی، سلطان الہند حضرت خواجہ غریب نواز رضی اللہ عنہ آپ کی بارگاہ میں چلہ کشی کے لیے حاضر ہوئے تو یہ شعر کہا:

گنج بخش فیضِ عالم مظہرِ نورِ خدا
ناقصاں را پیرِ کامل، کاملاں را رہنما

اسی وقت سے "داتا گنج بخش لاہوری" آپ کا لقب پڑگیا اور لوگ اسی نام سے جانتے ہیں۔

وصال اور مزار مبارک:

۴۶۵ھ میں ۲۰ صفر المظفر ۱۰۷۲ء کو لاہور میں انتقال فرمایا اور یہیں مدفون ہیں۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْن۔ آپ رضی اللہ عنہ کا عرس شریف ۱۸ تا ۲۰ صفر المظفر کو منایا جاتا ہے۔

جدید تر اس سے پرانی
Advertisement
Advertisement
لباب | مستند مضامین و مقالات
Available
Lubaab
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اپنے مضامین بھیجنے لیے ہم سے رابطہ کریں،
Link Copied!