| عنوان: | یوم آزادی اور ہماری ذمہ داریاں! |
|---|---|
| تحریر: | سید احمد رضا صادق مدنی |
| پیش کش: | مجمع التصانیف |
یومِ آزادی کے موقع پر بطور ایک محبِ وطن شہری اور باکلام مسلمان ہماری اہم ذمہ داریاں درج ذیل ہیں:
- یومِ تشکر: آزادی اللہ پاک کی بہت بڑی نعمت ہے اور اس نعمت پر ہمیں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہیے۔ اگر ممکن ہو تو شکرانے کے طور پر دو رکعت نفل نماز ضرور ادا کیجیے۔
- صاف صفائی: ہم جس ملک میں رہتے ہیں، ہم پر لازم ہے کہ اس کے حقوق ادا کریں۔ خود بھی صفائی کا خاص خیال رکھیں اور اپنے بچوں کو بھی یہ ترغیب دلائیں کہ ملک کو گندگی اور آلودگی سے پاک رکھنا ہے۔
- شجر کاری: ماحول کو خوشگوار بنانے اور صحت مند زندگی گزارنے کے لیے شجر کاری انتہائی ضروری ہے۔ اگر ہر شخص یہ عزم کر لے کہ وہ کم از کم ایک پودا ضرور لگائے گا، تو پورے ملک میں کروڑوں درخت لگ جائیں گے، جس سے سب کی زندگی خوشگوار اور ماحول صاف ستھرا ہو جائے گا۔
- ملکی قوانین کی پاسداری: ایک اچھے اور محبِ وطن شہری کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کے تمام قوانین کی پاسداری کرے اور ہر ایسے کام سے دور رہے جو ملکی مفاد اور قانون کے خلاف ہو۔
- قومی پرچم کا احترام: جس طرح ہم یومِ آزادی کے دن اپنے قومی پرچم کا احترام کرتے ہیں، اسی طرح یومِ آزادی کے بعد بھی اس کے تقدس اور حفاظت کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔
- ہماری نیت اور عہد: یومِ آزادی کے موقع پر یہ عہد کیجیے کہ ہم خود کو اور اپنے اہلِ خانہ کو ہر اس کام سے بچائیں گے جو شریعت اور ملکی قوانین کے خلاف ہو۔
میرا دل، میری جان
میرا ہندوستان!
دعا:
اللہ پاک ہمارے وطنِ عزیز ہندوستان کو سلامت رکھے اور اس کو ہر آفت و شر سے محفوظ فرمائے۔ (آمین)
