| عنوان: | عاشقوں کے دل میں مدینہ کی محبت |
|---|---|
| تحریر: | زیبا رضویہ |
| پیش کش: | نوائے قلم رضویہ اکیڈمی للبنات، مبارک پور |
ساری کائنات میں بہت سی جگہ ہیں گھومنے کی غرض کی بہت سے لوگ اپنا سکون ڈھونڈھنے کے لیے بہت سی جگہ گھومتے ہیں اور خیال کرتے ہیں۔ یہی بہترین سکون ہے ہر غم میں آرام ہے لیکِن جب ایک عاشق سے پوچھو تو وہ صرف مدینہ منورہ کی طرف ہی اشارہ کرےگا کیوں کہ اُس کی جان،اس کے دل کا قرار مدینہ شریف میں ہی ہے اور ہو بھی کیوں نہ کیوں کہ وہاں تو ہمارے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں ہمارے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا روضہ اقدس ہے۔ ہر عاشق رسول وہی جینا اور مرنا چاہتا ہےاس لیے ہر عاشق یہی کہتا ہے:
میری اُلفت مدینے سے یونہی نہیں
میرے آقا کا روضہ مدینے میں ہے
مدینہ منورہ ایسا با برکت عظمت و رحمت اور برکت والا شہر ہے جہاں مالک جنّت ہمارے پیارے پیارے آقا صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم آرام فرما رہے ہیں جب عشاقِ رسُول صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے سامنے مدینے کی بات ہوتی ہے تو ان کے دِل میں بس یہی آرزو ہوتی ہے کہ ایک بار اُس پاک در کی حاضری نصیب ہو جائے مدینے کی گلیوں میں چلنے والوں کو ایسا لگتا ہے، جیسے وہ جنّت کی گلیوں میں چل رہے ہیں مدینہ منورہ کی ہر گلی کوچے میں اللّٰہ تعالیٰ نے فرشتوں کو مقرر فرمایا ہے۔ جو اُس کی حفاظت کرتے ہیں مدینہ منورہ میں اللّٰہ تعالٰی کی رحمت برستی رہتی ہے٫ مدینے کی ہر گلی درود و سلام کی خوش بو سے معطر ہے۔
مدینہ منورہ ادب کی جگہ ہے۔ مدینے کی مٹی میں شفاء ہے۔ مدینے کی درو و دیوار سے حضرو صلّی اللہ علیہ وسلم کے جِسم اطہر کی خوش بو آتی ہے، مدینہ ادب و احترام کی جگہ ہے، مدینہ منورہ کے لیے آپ صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وسلم نے دعا فرمائی مدینے میں ایک نیکی کا ثواب پچاس ہزار نیکی کے ثواب کے برا بر ملتا ہے۔
جب مدینہ منورہ جانے کا شرف حاصل ہو تو با ادب جائیں احترام کے ساتھ آنکھ نچی سر جُھکا ہوا اور دست بستہ ہو کر دھیمی آواز میں سلام ارض کریں اللّٰہ تعالیٰ ہم کو ایسی با ادب والی حاضری نصیب فرمائے: آمین یار العالمین۔
