✍️ رائٹرز کے لیے نایاب موقع! جن رائٹر کے 313 مضامین لباب ویب سائٹ پر شائع ہوں گے، ان کو سرٹیفکیٹ سے نوازا جائے گا، اور ان کے مضامین کے مجموعہ کو صراط پبلیکیشنز سے شائع بھی کیا جائے گا!
اب آپ مضامین کو پڑھنے کے ساتھ ساتھ 🎧 سن🎧 بھی سکتے ہیں۔ سننے کے لیے بولتے مضامین والے آپشن پر کلک کریں۔

دفاع امت سب سے افضل جہاد ہے

عنوان: دفاع امت سب سے افضل جہاد ہے
تحریر: سلمی شاھین امجدی کردار فاطمی
پیش کش: نوائے قلم رضویہ اکیڈمی للبنات، مبارک پور

جب امت پر کٹھن وقت آتا ہے، جب دشمن سرحدوں کو پامال کرتا، مسجدوں پر گولہ برساتا، معصوم بچوں کو خاک و خون میں نہلاتا ہے۔ تب صرف نعرے نہیں، کردار بولتے ہیں۔ تب صرف تقریریں نہیں، جانیں قربان ہوتی ہیں۔ اور تب وہ لوگ اُبھرتے ہیں جو اپنے لہو سے امت کا پرچم بلند کرتے ہیں۔ یہ وہ سپاہی ہیں جو ہماری عزتوں کے محافظ ہیں، جو امتِ مسلمہ کے لیے ڈھال بن کر کھڑے ہوتے ہیں۔ ان کی راتیں خوف میں گزرتی ہیں تاکہ ہماری صبحیں پرامن ہوں۔ ان کے قدموں کی تھکن ہمارے سکون کی ضمانت بنتی ہے۔

ان کا پسینہ، ان کا خون، ہمارے ایمان کی حرمت پر پڑنے والی ہر آنچ کا جواب ہوتا ہے۔ یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے دنیاوی آرام، خاندانی محبت، اور ذاتی راحت کو خیر باد کہا۔ وہ اپنے وجود سے یہ اعلان کرتے ہیں کہ "اسلام کی عزت ہم سے ہے اور ہم اسلام سے ہیں۔" کیا کوئی عبادت اس سے بڑھ کر ہو سکتی ہے؟ کیا کوئی عمل اس سے اعلیٰ ہو سکتا ہے کہ انسان اپنی قیمتی جان دے دے صرف اس لیے کہ دین سر بلند ہو؟ کلمہ لا إله إلا الله محفوظ رہے، اور امتِ محمدیہ کو سربلندی حاصل ہو؟ یہی وہ جذبہ ہے جسے قرآن نے یوں سراہا:

اِنَّ اللَّهَ اشْتَرٰى مِنَ الْمُؤْمِنِينَ اَنْفُسَهُمْ وَ اَمْوَالَهُمْ بِاَنَّ لَهُمُ الْجَنَّةَ (سورۃ التوبہ، آیت 111)

ترجمہ کنزالایمان: بے شک اللہ نے مؤمنوں سے ان کی جانیں اور ان کے مال خرید لیے ہیں، اس کے بدلے کہ ان کے لیے جنت ہے

اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

فوق كل ذي بِرٍّ بِرٌّ، حتى يُقتل الرجل في سبيل الله، فإذا قتل في سبيل الله فليس فوقه بِرٌّ (سنن دارمی: 2493)

ترجمہ: ہر نیکی سے اوپر ایک نیکی ہوتی ہے، یہاں تک کہ آدمی اللہ کے راستے میں قتل کر دیا جائے، اور جب وہ اللہ کے راستے میں قتل ہو جائے تو پھر اس سے اوپر کوئی نیکی نہیں۔

تو جو لوگ آج امت کے دفاع میں کھڑے ہیں، وہ صرف مجاہد نہیں، وہ امت کے ماتھے کا جھومر، اللہ کے وعدے کی روشنی، اور آسمانی نصرت کے مستحق بندے ہیں۔ اللہ رب العزت ان کی حفاظت فرمائے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

صراط لوگو
مستند فتاویٰ علماے اہل سنت
المفتی- کیـا فرمـاتے ہیں؟
WhatsApp Profile
لباب-مستند مضامین و مقالات Online
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مرحبا، خوش آمدید!
اپنے مضامین بھیجیں