✍️ رائٹرز کے لیے نایاب موقع! جن رائٹر کے 313 مضامین لباب ویب سائٹ پر شائع ہوں گے، ان کو سرٹیفکیٹ سے نوازا جائے گا، اور ان کے مضامین کے مجموعہ کو صراط پبلیکیشنز سے شائع بھی کیا جائے گا!
اب آپ مضامین کو پڑھنے کے ساتھ ساتھ 🎧 سن🎧 بھی سکتے ہیں۔ سننے کے لیے بولتے مضامین والے آپشن پر کلک کریں۔

کیا تم شکر ادا نہیں کرتے

عنوان: کیا تم شکر ادا نہیں کرتے
تحریر: سلمی شاھین امجدی کردار فاطمی
پیش کش: نوائے قلم رضویہ اکیڈمی للبنات، مبارک پور

دنیا میں ہر انسان کسی نہ کسی محرومی کا شکار ہوتا ہے۔ کوئی بصارت سے محروم، تو کوئی سماعت سے؛ کسی کی زبان خاموش ہے، تو کسی کے قدم بےحس۔ لیکن ان میں بےشمار ایسے ہیں جن کے دل جاگتے ہیں، جن کی روح قرآن کے عشق میں ڈوبی ہوتی ہے۔ ایک گونگا حسرت سے قرآن کی تلاوت سنتا ہے، دل میں آرزو لیے کہ کاش!

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا

کے الفاظ اس کی زبان سے بھی ادا ہوتے؛

ایک بہرہ قرآن کے نغمات کی لَے سننے کو ترستا ہے؛ ایک نابینا دل کی آنکھوں سے قرآن کو چھوتا ہے، کہ شاید وہ بھی سورۃ الملک کی روشنی دیکھ پاتا اور ہم؟ ہم جنہیں اللّٰہ نے آنکھیں، کان، زبان، دل، اور وقت عطا کیے۔ہم کہاں کھڑے ہیں؟ کیا ہم واقعی شاکرین میں سے ہیں؟

اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:

وَ اللّٰهُ اَخْرَجَكُمْ مِّنْۢ بُطُوْنِ اُمَّهٰتِكُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ شَیْــٴًـاۙ-وَّ جَعَلَ لَكُمُ السَّمْعَ وَ الْاَبْصَارَ وَ الْاَفْـٕدَةَۙ-لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ (النحل:78)

ترجمہ کنزالایمان:

اور اللہ نے تمہیں تمہاری ماؤں کے پیٹ سے پیدا کیا کہ کچھ نہ جانتے تھے اور تمہیں کان اور آنکھ اور دل دیئے کہ تم احسان مانو۔

یہ آیت ہمیں یاد دلاتی ہے کہ آنکھ، کان، دل، اور عقل۔ یہ سب وہ نعمتیں ہیں جن کے متعلق قیامت کے دن سوال ہوگا:

لَا تَزُولُ قَدَمَا عَبْدٍ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، حَتَّى يُسْأَلَ عَنْ عُمُرِهِ فِيمَ أَفْنَاهُ، وَعَنْ عِلْمِهِ مَاذَا عَمِلَ بِهِ، وَعَنْ مَالِهِ مِنْ أَيْنَ اكْتَسَبَهُ وَفِيمَ أَنْفَقَهُ، وَعَنْ جِسْمِهِ فِيمَ أَبْلَاهُ (ترمذمی: 2417)

ترجمہ کنزالایمان: قیامت کے دن بندے کے قدم اس وقت تک ہل نہیں سکیں گے جب تک اس سے اس کی عمر کے بارے میں، کہ اسے کہاں صرف کیا؛ اس کے علم کے بارے میں، کہ اس پر کیا عمل کیا؛ اس کے مال کے بارے میں، کہ کہاں سے کمایا اور کہاں خرچ کیا؛ اور اس کے جسم کے بارے میں، کہ کس چیز میں کھپایا۔ سوال نہ کر لیا جائے۔

تو ہمیں خود سے پوچھنا ہوگا: ہمارا دن کہاں گزرتا ہے؟ ہم نے کب قرآن کو اپنے ہاتھوں سے تھاما؟ ہم نے آخری بار کب ایک آیت، صرف ایک آیت، دل سے پڑھی اور سمجھی؟ کیا ہم نے کبھی TikTok، Reels، اور Netflix سے وقت نکال کر قرآن کے ترجمہ پر نظر ڈالی؟ کیا ہم نے کبھی سوشل میڈیا پر کسی فضول بحث کی جگہ قرآن کی حکمت بانٹی؟ کیا ہم نے کبھی خود سے یہ کہا:

اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَق (العلق:1)

ترجمہ کنزالایمان: پڑھ اپنے رب کے نام سے جس نے پیدا کیا۔

یاد رکھیے!قرآن ایک محبت نامہ ہے۔ یہ صرف دیکھنے کے لیے نہیں، پڑھنے کے لیے ہے؛ یہ صرف پڑھنے کے لیے نہیں، سمجھنے کے لیے ہے؛ اور یہ صرف سمجھنے کے لیے نہیں، اپنی زندگی بنانے کے لیے ہے! اگر ہمارے پاس وقت ہے، تو یہ اللہ کی امانت ہے؛ اگر ہمارے پاس صحت ہے، تو یہ عملِ صالح کے لیے دی گئی مہلت ہے؛ اگر ہمارے پاس زبان ہے، تو یہ

رَتِّلِ الْقُرْآنَ تَرْتِيلًا

کے لیے ہے؛ تو کیوں نہ ہم آج ہی سے۔ ہر دن، صرف ایک صفحہ۔ قرآن کی طرف پلٹ آئیں؟ شاید یہی عمل ہماری مغفرت کا ذریعہ بن جائے۔ اے وہ لوگوں جو دنیا کی دوڑ میں مصروف ہو۔ ذرا ٹھہرو، سوچو: جب تم قبر میں اکیلے ہوگے وہاں WiFi نہیں ہوگا، Instagram اور TikTok نہیں چلیں گے, نہ کوئی scroll کرے گا، نہ like ملے گا؛ وہاں صرف ایک چیز ساتھ ہوگی: قرآن سے تمہارا تعلق۔ قرآن آج ہمیں بلا رہا ہے:

هُدًى لِّلْمُتَّقِين

ترجمہ کنزالایمان: یہ متقین کے لیے ہدایت ہے

تو کیا ہم ہدایت کو چھوڑ کر اندھیروں میں بھٹکنا چاہتے ہیں؟ یاد رکھو!اگر تم نے قرآن کو دنیا میں وقت نہ دیا، تو قیامت کے دن تمہیں وقت نہیں دیا جائے گا! اگر تم نے قرآن کو نظر انداز کیا، تو وہ تمہیں پہچاننے سے انکار کر دے گا! لیکن اگر تم نے قرآن کو دل سے لگا لیا۔تو یہی قرآن تمہاری شفاعت کرے گا، تمہارا وکیل بنے گا، اور تمہیں جنت تک لے جائے گا!

آئیے! آج ایک عہد کریں: روزانہ صرف ایک صفحہ قرآن کا؛ صرف ایک آیت کا ترجمہ؛ صرف ایک پیغام پر عمل! کیون کہ شاید۔۔۔۔۔ یہی ایک صفحہ ہمیں جنت کے دروازے تک لے جائے!

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

صراط لوگو
مستند فتاویٰ علماے اہل سنت
المفتی- کیـا فرمـاتے ہیں؟
WhatsApp Profile
لباب-مستند مضامین و مقالات Online
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مرحبا، خوش آمدید!
اپنے مضامین بھیجیں