دن
تاریخ
مہینہ
سنہ
اپڈیٹ لوڈ ہو رہی ہے...

ایمان کی قیمت

عنوان: ایمان کی قیمت
تحریر: غلمہ فاطمہ بصری
پیش کش: نوائے قلم رضویہ اکیڈمی للبنات، مبارک پور

ایمان، انسان کا سب سے قیمتی سرمایہ ہے۔ یہ اللہ تعالیٰ کی نعمتِ عظمیٰ ہے جو دلوں میں راسخ ہو جائے تو انسان دنیا و آخرت کی کامیابی حاصل کر لیتا ہے۔ ایمان وہ نور ہے جو بندے کو اندھیروں سے نکال کر روشنی کی طرف لے جاتا ہے۔

قرآن مجید میں فرمایا گیا:

وَمَن يَبْتَغِ غَيْرَ الْإِسْلَامِ دِينًا فَلَن يُقْبَلَ مِنْهُ ۖ وَهُوَ فِي الْآخِرَةِ مِنَ الْخَاسِرِينَ (آل عمران:85)

ترجمہ کنزالایمان: جو شخص اسلام کے سوا کوئی اور دین چاہے، وہ ہرگز قبول نہ کیا جائے گا اور آخرت میں وہ نقصان اٹھانے والوں میں سے ہوگا۔

یہ آیت ہمیں بتاتی ہے کہ ایمان کے بےغیر کوئی عمل قابلِ قبول نہیں۔ ایمان ہی انسان کو اللہ کے قریب کرتا ہے۔

حضور ﷺ نے فرمایا:

لا يدخل الجنة إلا نفس مؤمنة (مسلم:114)

ترجمہ: جنت میں وہی شخص داخل ہوگا جو مؤمن ہوگا۔

یعنی جنت کا دروازہ صرف مومن کے لیے کھلے گا، کافر اور منافق اس سے محروم رہیں گے۔ ایمان کی قیمت دنیا کی ہر دولت سے زیادہ ہے۔ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے: ہم وہ قوم ہیں جنہیں اللہ نے اسلام کے ذریعے عزت دی، اگر ہم اسے چھوڑ کر کسی اور ذریعے سے عزت چاہیں گے تو اللہ ہمیں ذلیل کر دے گا۔

ایمان محض زبان سے کلمہ پڑھ لینا نہیں، بلکہ دل سے ماننا، عمل سے ثابت کرنا اور تقویٰ و اطاعت کی روش اختیار کرنا ایمان کی اصل روح ہے۔ ایمان کی قیمت مال، جائیداد، دنیاوی عہدے اور طاقت سے کہیں زیادہ ہے۔ ایمان کے بدلے اگر پوری دنیا بھی دے دی جائے، تو مؤمن اسے ہرگز قبول نہ کرے۔ کیوں کہ ایمان وہ خزانہ ہے جو قبر میں روشنی، قیامت میں نجات، اور جنت کی چابی ہے۔

جدید تر اس سے پرانی
لباب | مستند مضامین و مقالات
Available
Lubaab
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اپنے مضامین بھیجنے لیے ہم سے رابطہ کریں۔