عنوان: | غیر ضروری دوستی کے نقصانات |
---|---|
تحریر: | انصاف شیرانی |
پیش کش: | دار العلوم فیضان اشرف باسنی، راجستھان |
دوستی ایک خوب صورت رشتہ ہے جو خلوص، اعتماد اور محبت پر قائم ہوتا ہے۔ اچھی اور سچی دوستی انسان کی زندگی میں خوشی ترقی کا ذریعہ بنتی ہے۔ لیکن ہر دوستی فائدہ مند نہیں ہوتی۔ بعض وقت غیر ضروری اور بے مقصد دوستی انسان کے لیے پریشانی، وقت کی بربادی اور نقصان کا سبب بن جاتی ہے۔
غیر ضروری دوستی کا مطلب ایسی صحبت ہے جو نہ تو اخلاقی فائدہ دے، نہ کوئی دوسری ترقی میں مددگار ہو، اور نہ ہی زندگی کے مقصد کو آسان بنائے۔ ایسی دوستی عموماً وقتی دل لگی، تنہائی دور کرنے، یا صرف وقت گزارنے کے لیے ہوتی ہے، لیکن اس کے پرینام نیگیٹیو ہو سکتے ہیں
غلط فہمی اور جھگڑے
غیر ضروری دوستی میں کسی ایک دوسرے پر شک کرنا اور اُن سے جھگڑے کرنا عام بات ہوتی ہے کیونکہ آپ شاید ہی کبھی ایک دوسرے کو سمجھ پاتے ہیں۔
غلط سنگت
اگر آپ کے دوستوں میں کوئی غلط عادت ہے جیسے وہ کوئی نشہ کرتے ہے اور آپ کا اُن کے پاس اٹھنا بیٹھنا ہے تو آپ نشا نہیں بھی کرنا چاہوگئے نا پھر بھی آپ نشہ کر لوگے کیوں کہ بروں کی صحبت بری ہی ہوتی ہے اگر آپ نشہ نہیں بھی کروگے نا لیکن سماج آپ کو نشیڈی ہی کہے گا اچھی صحبت اچھا بناتی ہے اور بری صحبت برا
تعلقات میں مسائل
غیر ضروری دوستی آپ کے دوسرے اہم رشتوں، جیسے کہ خاندان اور شریک حیات کے ساتھ مسائل پیدا کر سکتی ہے۔
وہ جو کہتے ہے ہم ہے تمہارے
اکثر نکلتے ہیں مطلب کے مارے
وقت جب ہو مصیبتوں کا سایہ
غیر ضروری یار نے کام آیا
دباؤ
غیر ضروری دوستی دباؤ کا کارن بن سکتی ہے جب آپ اپنے دوستوں کو ہمیشہ خوش کرنے یا اُن کی چاہتوں کو پورا کرنے کو کوشش کر رہے ہیں جس دن آپ نے اُن کی چاہتوں کو پورا کرنا چھوڑ دوگے تو وہ آپ پر دباؤ ڈالیں گے اور آپ سے دوستي یاناتا رشتہِ ٹوڑ بیٹھیں گے۔