✍️ رائٹرز کے لیے نایاب موقع! جن رائٹر کے 313 مضامین لباب ویب سائٹ پر شائع ہوں گے، ان کو سرٹیفکیٹ سے نوازا جائے گا، اور ان کے مضامین کے مجموعہ کو صراط پبلیکیشنز سے شائع بھی کیا جائے گا!
اب آپ مضامین کو پڑھنے کے ساتھ ساتھ 🎧 سن🎧 بھی سکتے ہیں۔ سننے کے لیے بولتے مضامین والے آپشن پر کلک کریں۔

غم نہ کرو

عنوان: غم نہ کرو
تحریر: بنت اسلم برکاتی
پیش کش: نوائے قلم رضویہ اکیڈمی للبنات، مبارک پور

جب کوئی کام غلط ہو جائے، تو بھائی کی جانب سے کہا گیا ایک جملہ؛ ”میں تمہارے ساتھ ہوں!“ ہماری فکر کو کم دیتا ہے۔ کسی پریشانی میں مبتلا ہونی کی صورت میں والدین کا یہ کہنا کہ ”پریشان نہ ہو! ہم ہیں نہ تمہارے ساتھ!“ ہمیں ہمت دیتا ہے۔ گھر میں بچوں کی دیکھ بھال میں کچھ کمی ہو جائے، تو شوہر کا یہ کہنا کہ ”فکر نہ کرو! میں ہوں نہ تمہارے ساتھ!“ سبق سمجھ نہ آنے پر، استاد کا یہ قول کہ ”میں ہوں نہ! سمجھا دوں گا!“ قلب و ذہن کو پُر سکون کر دیتا ہے۔۔۔۔۔۔

یہ سب ہمارے اپنے ہیں، ان کا ساتھ ہونا، ہمیں تسلیاں دینا، ہمارا حوصلہ بڑھانا اور ہمارے ساتھ کھڑے ہونا۔۔۔۔ زندگی کی مشکلوں اور تلخیوں میں، جینے کا ڈھنگ سکھاتے ہیں۔ اور ہم مطمئن ہو جاتے ہیں کہ یہ سب ہیں نہ ہمارے ساتھ۔۔۔۔

تو پھر اللہ کریم کے اس فرمان ” غم نہ کرو، بے شک اللہ ہمارے ساتھ ہے۔“ (سورہ توبہ، آیت نمبر: 40) کو بار بار پڑھنے کے باوجود، مایوسی اور نا امیدی کا شکار کیوں ہو جاتے ہیں؟ ارے! جب سارے جہان کا خالق و مالک، رب اکبر، اکرم الاکرمین، ارحم الراحمین ہمارے ساتھ ہے، تو پھر فکر کس بات کی؟ غم کس بات کا؟ دکھ کیسا؟ کمزوری کیسی؟ کوئی ساتھ ہو نہ ہو، کریم رب تو ہمیشہ ہمارے ساتھ ہے نہ! کیا یہ بات ایک بندہ کے لیے کم ہے کہ ”اللہ ہمارے ساتھ ہے۔“

اس کی جیتی جاگتی مثال دیکھنی ہو، تو اہلِ عذہ کو دیکھ لیں۔ پوری دنیا میں کوئی ان کے ساتھ کھڑا ہونے والا نہیں! سب نے انہیں تنہا اور اکیلا چھوڑ دیا ہے۔ الا ما شاء اللہ تعالیٰ! ان کا سب کچھ ختم ہو چکا ہے۔ پھر بھی وہ مطمئن اور پُر سکون ہیں، کیوں؟ کیونکہ انہیں اپنے رب کے فرمان پر یقینِ کامل ہے کہ کوئی ساتھ دے یا نہ دے، پر ”اللہ ہمارے ساتھ ہے۔“

عزیز قارئین کرام! اللہ کریم کی رحمت سے کبھی بھی مایوس نہ ہوں! حالات چاہے جیسے ہوں، امید ہمیشہ رب تبارک و تعالیٰ سے ہی لگائیں۔ اللہ پاک ہمیں ہر حال میں اپنا شکر گزار بنائے۔ آمین یا رب العالمین!

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

صراط لوگو
مستند فتاویٰ علماے اہل سنت
المفتی- کیـا فرمـاتے ہیں؟
WhatsApp Profile
لباب-مستند مضامین و مقالات Online
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مرحبا، خوش آمدید!
اپنے مضامین بھیجیں