✍️ رائٹرز کے لیے نایاب موقع! جن رائٹر کے 313 مضامین لباب ویب سائٹ پر شائع ہوں گے، ان کو سرٹیفکیٹ سے نوازا جائے گا، اور ان کے مضامین کے مجموعہ کو صراط پبلیکیشنز سے شائع بھی کیا جائے گا!
قارئین سے گزارش ہے کہ کسی بھی مضمون میں کسی بھی طرح کی شرعی غلطی پائیں تو واٹسپ آئیکن پر کلک کرکے ہمیں اطلاع کریں، جلد ہی اس کی اصلاح کردی جائے گی۔ جزاک اللہ خیرا کثیرا 🥰

جب کرم ہوتا ہے حالات بدل جاتے ہیں

عنوان: جب کرم ہوتا ہے حالات بدل جاتے ہیں
تحریر: بنت اسلم برکاتی
پیش کش: نوائے قلم رضویہ اکیڈمی للبنات، مبارک پور

آج سے چار سے پانچ مہینے پہلے کی بات ہے، والد محترم نے گلاب کے پودے کی کٹائی چھڑائی کی تھی؛ تاکہ پودا اور زیادہ اچھا ہو جائے۔ اس امر کے بعد پودا ہرا تو ہوا مگر پھول نہیں آئے۔

ایک پودے کی جس طرح دیکھ بھال کی جاتی ہے، اسی طرح اس پودے کی بھی کی گئی۔ روزانہ پانی دینا، کھاد دالنا اور کیڑوں سے حفاظت کے اقدامات بھی کئے گئے۔ لیکن پودا جو کا تو رہا۔

الحمد اللہ! دو دن پہلے ہی رب العالمین کی رحمت کا نزول ہوا یعنی بارش ہوئی۔ اور آج اس پودے میں چھوٹی چھوٹی پتیاں نکلنی شروع ہو گئی۔

اسی طرح ہماری زندگی میں بھی اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں۔ کبھی راستہ بالکل صاف اور کبھی جنگل ہی جنگل۔ ہم زندگی کو خوشگوار بنانے کی ہر ممکن کوشش بھی کرتے ہیں۔ پھر بھی ناکام ہو جاتے ہیں۔ رب العالمین قرآن مجید میں ارشاد فرماتا ہے:

وَ كُلُّ اَمْرٍ مُّسْتَقِرٌّ (سورہ القمر: 3)

ترجمہ کنزالایمان: ”اور ہر کام قرار پاچکا ہے۔“

ہر کام کا ایک وقت ہے۔ جس طرح گلاب کے پودے کی اتنی دیکھ بھال کے بعد بھی اس میں پھول نہیں آئیں۔ اور جب وقت آیا تو اللہ تعالی کی رحمت سے اس میں پتیاں آنی شروع ہو گئیں۔

اسی طرح ہماری زندگی میں بھی جب مقررہ وقت آتا ہے اور رب العالمین کے فضل و کرم کی بارش ہوتی ہے، تو بہار آتی ہے اور ہر جانب گلاب کے پھول ہی پھول نظر آتے ہیں۔ جن کی خوش بو سے زندگی معتر ہو جاتی ہے۔

یاد رکھیں! گلاب کے پھول کے ساتھ کانٹے بھی ہوتے ہیں۔ تھوڑا سا بھی دھیان ادھر ادھر ہوا، تو زخم ملتا ہے۔ اسی طرح جب زندگی میں خوشیاں آئیں، تو رب کا شکر ادا کرنا کریں اور اس کی نا فرمانی والے کاموں سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کریں۔ وگرنہ رب کی نہ شکری اور نا فرمانی ہمیں زخم دیگی اور پھر ہم گھائل (پریشان) ہو جائیں گے۔

رب العالمین ہمیں اپنی تعمتوں کا شکر ادا کرنے کے توفیق عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین!

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

صراط لوگو
مستند فتاویٰ علماے اہل سنت
المفتی- کیـا فرمـاتے ہیں؟
WhatsApp Profile
لباب-مستند مضامین و مقالات Online
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مرحبا، خوش آمدید!
اپنے مضامین بھیجیں