✍️ رائٹرز کے لیے نایاب موقع! جن رائٹر کے 313 مضامین لباب ویب سائٹ پر شائع ہوں گے، ان کو سرٹیفکیٹ سے نوازا جائے گا، اور ان کے مضامین کے مجموعہ کو صراط پبلیکیشنز سے شائع بھی کیا جائے گا!
اب آپ مضامین کو پڑھنے کے ساتھ ساتھ 🎧 سن🎧 بھی سکتے ہیں۔ سننے کے لیے بولتے مضامین والے آپشن پر کلک کریں۔

سیکولرازم ،لبرل ازم کا مختصر تعارف و اثرات

عنوان: سیکولرازم ،لبرل ازم کا مختصر تعارف و اثرات
تحریر: بنت شاہد عطاریہ مدنیہ
پیش کش: مجلس القلم الماتریدی انٹرنیشنل اکیڈمی، مرادآباد

مقولہ ہے: کہ من لم یعرف الشر فیوما یقع فیہ یعنی جو کسی برائی کو نہیں جانتا ہے؛ تو ایک نا ایک دن وہ اس میں پڑ جاۓ گا۔ کیوں کہ گمراہی کوئی ایسی چیز نہیں جو دستک دے کر داخل ہو۔ آج ہمارے معاشرے میں بہت سی ایسی برائیاں پائی جا رہی ہیں جس میں لاعلمی کے سبب لوگ ملوث ہوتے جا رہے ہیں۔ انہیں میں سے سیکولرازم اور لبرلزم ہے۔

آئیے ان کے بارے میں جانتے ہیں کہ آخر یہ کیا ہیں؟

سیکولرازم (Secularism)

اس کے لغوی معنیٰ ہیں: دنیاداری

اصطلاحی تریف: دین کو معاشی، سیاسی اور سماجی زندگی سے نکال دینا۔

زمانهء نبوی ﷺ میں دہریت (خدا کے وجود سے انکار، کائنات اور زندگی کی تخلیق اور ارتقاء کو قدرتی اور سائنسی عمل کا نتیجہ سمجھنا) بہت کم و مختصر تھا۔ موجودہ زمانے میں اس کا بہت زیادہ غلبہ آ گیا ہے۔ اللہ عزوجل کے وجود کا انکار گویا فیشن بن گیا ہے، چونکہ دہریت اور الحاد میں الہ کے وجود کا انکار تھا۔ ابتداءً اس کو قبول عام حاصل نا ہوا لہٰذا انہوں نے سکیولرازم نام کی ایک نئی اصطلاح ایجاد کر دی، اس کو بہت خوبصورتی کے ساتھ پیش کیا؛ تاکہ ہر جگہ اس کو رائج کر سکیں۔

درحقیقت سکیولرازم الحاد کو نافذ کرنے کی ایک نئی ایجاد ہے، یہ ایک ایسا زہر (Slow Poisen) ہے جو انسان کے اندر سے مذہب کو مردہ کر دیتا ہے، کیوں کہ یہ لبرا لزم تک لے جاتا ہے۔

یعنی پہلے سماجی، معاشرتی اور سیاسی اعتبار سے مذہب کو کنارے لگا دیا جاتا ہے پھر اس کے بعد انفرادی احیثیت سے دور کیا جاتا ہے؛ پھر اس کی یہ انتہا ہوتی ہے کہ بندہ (نعوذ باللہ تعالیٰ) خدا کا منکر ہو جاتا ہے۔

لبرلزم (Liberalism)

اس کے لغوی معنی ہیں: آزاد ہونا

اصطلاحی تعریف: خود کو انفرادی حیثیت سے دین سے آزاد سمجھنا۔

لبرل سوچ کے حامل افراد اپنی ذاتی زندگی میں بیرونی مداخلت بلکل بھی قبول نہیں کرتے ہیں، خواہ وہ مذہب کی طرف سے ہو یا ریاست کی طرف سے۔ برطانوی فلسفی جان لاک ( John Locke) وہ پہلا شخص ہے؛ جس نے لبرلزم کو باقائدہ ایک فلسفہ اور طرز عمل کی شکل دی ہے، جب سائنسی ترقی ہوئی تو انہونے مذہب پر کثیر اعتراضات کیے اور نجی زندگی میں بھی دین کو معطل کرنے کی ہر طرح کوشش کی۔

لبرلزم میں انسان ہر چیز کی آزادی چاہتا ہے، وہ اپنی زندگی میں جو چاہے کرے، جیسے چاہے کپڑے پہنے، کھاۓ، پیۓ اس کی زندگی میں کسی بھی کی مداخلت نہیں ہونی چاہیے۔ اسے نہیں فرق پڑتا وہ کس مذہب سے Belong کرتا ہے اس کے طور طریقے کیا ہیں؟ اسے اپنے مذہب، اپنے سماج، اپنے ملک وغیرہ کی روایات سے کوئی سروکار نہیں؛ وہ اپنی مرضی کا مالک ہے۔ اس کا ایک ہی نعرہ ہے: “My Life My Rules “

سکیولرازم اور لبرلزام کے اثرات

آج ہمارے معاشرے میں سکیولرازم اور لبرازم کو بہت عام کیا جا رہا ہے، بھولے بھالے مسلمان اپنی لاعلمی اور کم عقلی کے سبب ان گمراہوں کے چنگل میں پھنستے جا رہے ہیں؛ یہ گمراہی جو انسان کو اس کے دین سے دور کر رہی ہے؛ یہاں تک کہ اس کا ایمان بھی سلب کیا جا رہا ہے اور وہ نادان سمجھ رہے ہیں کہ انہیں آزادی مل گئی ہے، ترقی کی راہ ان کے لیے آسان ہو گئی ہے، انہیں ترقی جب ہی ملے گی جب وہ دین سے نکل کر Modernism کو اپنائیں گے۔

وہ یہودیوں کے پھیلاۓ اس جال میں بری طرح جکڑتے جا رہے ہیں۔ان کے ساتھ قدم سے قدم ملاکر آگے بڑھنے کی خواہش میں اپنا دین گنوا بیٹھے ہیں اور اپنی آخرت کے لیے صرف خسارہ چن بیٹھے ہیں۔

اللہ عزوجل قران کریم میں ارشاد فرماتا ہے:

وَوَ لَنْ تَرْضٰى عَنْكَ الْیَهُوْدُ وَ لَا النَّصٰرٰى حَتّٰى تَتَّبِـعَ مِلَّتَهُمْؕ (البقرۃ: 120)

ترجمہ کنزالایمان: اور ہرگز تم سے یہود اور نصاریٰ راضی نہ ہوں گے جب تک تم ان کے دین کی پیروی نہ کرو

یہودی تو چاہتے ہی یہی ہیں کہ مسلمانوں کو ان کے دین سے دور کر دیں، اس کے لیے انہوں نے Secularism اورLiberalism کے ذریعہ کامیابی حاصل کرنے کی پوری پوری کوشش کی ہے۔ اس سب کی روک تھام کے لیے ہم سب کو ضروری اقدامات اٹھانے ہوں گے اس گمراہی کے بتائج کا علم حاصل کرکے عوام کو اس سے آگاہ کرنا ہوگا اس کے لیے سوشل میڈیا جیسے پلیٹ فارم کا سہارا لینا ہوگا جس سے با آسانی ہم لوگوں کو اس کے نقصانات، اس گمراہی کے دل دل سے بچاؤ کے طریقہ کار وغیرہ بتا کر چوکس کر سکیں گے کیوں کہ آج بھی ہمارے یہاں ایک تعداد ہے جو اس سے بلکل لاعلم ہے۔

اللہ کریم تمام مسلمانوں کو اس گمراہی سے محفوظ فرماۓ، ہمارے دین و ایمان کی حفاظت فرماۓ۔ آمین یا رب العالمین

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

صراط لوگو
مستند فتاویٰ علماے اہل سنت
المفتی- کیـا فرمـاتے ہیں؟
WhatsApp Profile
لباب-مستند مضامین و مقالات Online
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مرحبا، خوش آمدید!
اپنے مضامین بھیجیں