✍️ رائٹرز کے لیے نایاب موقع! جن رائٹر کے 313 مضامین لباب ویب سائٹ پر شائع ہوں گے، ان کو سرٹیفکیٹ سے نوازا جائے گا، اور ان کے مضامین کے مجموعہ کو صراط پبلیکیشنز سے شائع بھی کیا جائے گا!
اب آپ مضامین کو پڑھنے کے ساتھ ساتھ 🎧 سن🎧 بھی سکتے ہیں۔ سننے کے لیے بولتے مضامین والے آپشن پر کلک کریں۔

ماہ محرم الحرام کی آمد آمد

عنوان: ماہ محرم الحرام کی آمد آمد
تحریر: زیبا رضویہ
پیش کش: نوائے قلم رضویہ اکیڈمی للبنات، مبارک پور

00:00 00:00


بس چند دنوں کی بات ہے، ہمارے درمیان ایسا بابرکت مہینہ محرم الحرام آنے والا ہے، جس میں برکت، خیر و عافیت، اجر و ثواب ہے۔ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر کتنا مہربان ہے کہ اس نے اسلامی سال اس مہینے محرم الحرام سے شروع کیا، جس میں خیر و برکت کے کثیر مواقع عطا کیے، تاکہ بندے اس مہینے میں خوب ثواب کے کام کریں اور اللہ تعالیٰ کے مقبول و پسندیدہ بندے بن جائیں۔

محرم الحرام کا چاند جیسے ہی نظر آتا ہے، ہم ایک دوسرے کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ لیکن صرف مبارک باد پیش کرنا ہی کافی نہیں ہے، بلکہ ایک بار ہم اپنے اعمال کا جائزہ لیں، اپنے گزرے ہوئے سال کا محاسبہ کریں کہ ہم نے کیسے اپنے گزرے ہوئے سال کو کہاں اور کیسے اور کون کون سے اعمال کیے ہیں اور کیا برائی،اور نافرمانی کی ہے

پھر ہم غور و فکر کریں اس نئے سال کے آنے پر، کہ ہم کو اس مہینے کی شروعات میں کیا کام کرنے ہیں، کیسے اس مہینے کو گزارنا ہے اور کیسے اپنے خدا کو منانا ہے۔ ہم کو چاہیے کہ محرم الحرام میں خوب خوب عبادت کریں، صدقہ دیں، اپنے گناہوں سے توبہ کریں اور خوب دعا کریں۔ شریعت کے دائرے میں رہ کر نیک کام کریں، بیہودہ افعال نہ کریں، لوگوں کو محرم الحرام کے فضائل سے آگاہ کریں، کیونکہ محرم الحرام کے فضائل بے شمار ہیں۔

اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پیارے نواسے امام حسین رضی اللہ عنہ کی سیرتِ مبارکہ اور جو یزید نے ان پر ظلم کیے، اُن بیانات کو پڑھیں اور اسلام کی تبلیغ کریں۔ شریعتِ اسلامیہ کے سانچے میں خود کو ڈھال لیں۔ اگر ہم اس طرح سے ماہِ محرم الحرام کا استقبال کریں گے تو ان شاء اللہ تعالیٰ ہم کو ضرور دونوں جہاں کی کامیابی و کامرانی نصیب ہوگی، اور ہم اللہ تعالیٰ کے پسندیدہ اور مقبول بندے بن جائیں گے۔

لیکن ایسا نہیں کہ بس ماہِ محرم الحرام کے استقبال یا شروع شروع دنوں میں ہی ہم اپنے آپ کو نیک و پرہیزگار نا بنا لیں اور نیک اعمال کریں؛ بلکہ ماہِ محرم الحرام کے استقبال اور اختتام تک، بلکہ ہر ایک دن، ہر لمحہ ہم شریعت کے مطابق ہی چلیں، تب ہی اللہ تعالیٰ ہم سے ہمیشہ خوش رہے گا اور اپنے پسندیدہ بندوں میں شمار فرمائے گا۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہم سب کو ماہِ محرم الحرام کو صحیح معنوں میں گزارنے کی توفیق و رفیق عطا فرمائے، اور ہم کو خوب خوب نیک اعمال کرنے کی توفیق دے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

صراط لوگو
مستند فتاویٰ علماے اہل سنت
المفتی- کیـا فرمـاتے ہیں؟
WhatsApp Profile
لباب-مستند مضامین و مقالات Online
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مرحبا، خوش آمدید!
اپنے مضامین بھیجیں