✍️ رائٹرز کے لیے نایاب موقع! جن رائٹر کے 313 مضامین لباب ویب سائٹ پر شائع ہوں گے، ان کو سرٹیفکیٹ سے نوازا جائے گا، اور ان کے مضامین کے مجموعہ کو صراط پبلیکیشنز سے شائع بھی کیا جائے گا!
اب آپ مضامین کو پڑھنے کے ساتھ ساتھ 🎧 سن🎧 بھی سکتے ہیں۔ سننے کے لیے بولتے مضامین والے آپشن پر کلک کریں۔

وہ شہر محبت

عنوان: وہ شہر محبت
تحریر: سعدیہ حسان برکاتی
پیش کش: مجلس القلم الماتریدی انٹرنیشنل اکیڈمی، مرادآباد

00:00 00:00


شہرِ محبت وہ بابرکت شہر جسے دنیا مدینہ کے نام سے جانتی ہے۔ یہ صرف اینٹوں، گلیوں اور عمارتوں کا مجموعہ نہیں، بلکہ یہ وہ سرزمین ہے جو ہر عاشقِ رسول ﷺ کے دل کی دھڑکن ہے، ہر مومن کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے، اور ہر دِل کے سکون کی جا ہے۔

یہی وہ مقامِ اقدس ہے جہاں ہمارے آقا و مولیٰ، سیّد المرسلین، فخرِ موجودات، حضور احمدِ مجتبٰی محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم آرام فرما ہیں۔ یہ وہ شہر ہے جس کی خاک خاکِ شفا ہے، جس کی ہوائیں رحمتوں سے معطر ہیں، اور جس کی فضائیں ذکرِ رسول ﷺ سے گونجتی ہیں۔

وہ شہرِ محبت جہاں مصطفیٰ ہیں
وہیں گھر بنانے کو جی چاہتا ہے

مدینہ منورہ کی ہر شے ہمیں حضور اکرم ﷺ کی یاد دلاتی ہے۔ یہاں کی گلیاں، در و دیوار، ریگزار اور پہاڑ سب گویا گواہ ہیں اس ہستی کی محبت کے، جن کی وجہ سے یہ کائنات وجود میں آئی۔

پیارے نبی ﷺ کا مدینہ سے گزرنا ہی ایسا نورانی اثر رکھتا ہے کہ یہاں کے پتھر بھی ہمیں عزیز لگتے ہیں، اور پہاڑ بھی محبوب دکھتے ہیں۔

پہاڑوں پہ بھی حسن کاٹیں بھی دلکش
قدرت نے کیسا سنوارا مدینہ
خدا گر قیامت میں فرمائے مانگو
تو عاشق لگائیں گے نعرہ مدینہ

مدینہ سے محبت فقط زمین سے محبت نہیں، بلکہ یہ اس ذاتِ اقدس سے عشق کا عملی اظہار ہے، جنہوں نے ہمیں ایمان، ہدایت اور معرفت عطا کی۔ ایک سچا عاشق جب مدینہ کا ذکر کرتا ہے، تو اس کا دل جھوم اٹھتا ہے اور زبان بے اختیار کہتی ہے:

میری اُلفت مدینے سے یوں ہی نہیں
میرے آقا کا روزہ مدینے میں ہے
میں مدینے کی جانب نہ کیسے کھچوں
میرا دین اور دنیا مدینے میں ہے

یقیناً، مدینہ منورہ صرف ایک شہر نہیں، یہ اہلِ عشق کا مقتل بھی ہے، اور اہلِ دل کا مسکن بھی۔ ہر مسلمان کی دلی تمنا ہے کہ ایک بار مدینے کی گلیوں میں چلنے کا شرف حاصل ہو، ایک بار درِ اقدس پر حاضری کی سعادت نصیب ہو، اور ایک بار جالی مبارک کے سامنے کھڑے ہو کر، اپنی محبت کی خاموش گواہی دے سکے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو مدینہ منورہ کی با ادب حاضری نصیب فرمائے۔ آمین

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

صراط لوگو
مستند فتاویٰ علماے اہل سنت
المفتی- کیـا فرمـاتے ہیں؟
WhatsApp Profile
لباب-مستند مضامین و مقالات Online
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مرحبا، خوش آمدید!
اپنے مضامین بھیجیں