✍️ رائٹرز کے لیے نایاب موقع! جن رائٹر کے 313 مضامین لباب ویب سائٹ پر شائع ہوں گے، ان کو سرٹیفکیٹ سے نوازا جائے گا، اور ان کے مضامین کے مجموعہ کو صراط پبلیکیشنز سے شائع بھی کیا جائے گا!
اب آپ مضامین کو پڑھنے کے ساتھ ساتھ 🎧 سن🎧 بھی سکتے ہیں۔ سننے کے لیے بولتے مضامین والے آپشن پر کلک کریں۔

استاذ کی سختیاں

عنوان: استاذ کی سختیاں
تحریر: بنت اسلم برکاتی
پیش کش: نوائے قلم رضویہ اکیڈمی للبنات، مبارک پور

اُستاد کی سختیاں، کڑوی دواؤں کے مانند ہوتی ہیں۔ بظاہر تو برداشت سے باہر ہوتی ہیں، لیکن حقیقی معنوں میں؛ شاگرد کے بگڑے ہوئے وجود کو سنوارتی ہیں، مستقبل میں پُر خطر راہوں سے آگاہ کرتی ہیں، اور بآسانی منزلِ مقصود تک پہنچاتی ہیں۔

مگر افسوس! سختیوں کو قبول کرنے والے بہت کم ہی بچے ہیں۔ اُستاد کا ڈانٹ ڈپٹ کرنا، شاگرد اپنے لیے باعثِ عار سمجھتا ہے، اور سوچتا ہے کہ یہ میرے خیر خواہ نہیں، بلکہ جانی دشمن ہیں۔ الا ما شاء اللہ!

عزیز طلباء و طالبات! آپ کے اساتذہ و اُستانیاں، آپ کے سر کے تاج ہیں۔ بے غیر تاج کے بادشاہ کا حُسن پھیکا رہتا ہے، ویسے ہی بے غیر اُستاد کی تعظیم کے، شاگرد کبھی کامیاب نہیں ہوتا ہے۔ اپنے اساتذہ کی ہر سختی کو بطور نصیحت قبول کرنے والے بنیے، کیونکہ یہ والدین سے زیادہ مشفق و محسن ہیں۔ جب والدین بلا وجہ سختی نہیں کرتے تو بھلا! اساتذہ کیوں کر کریں گے؟

بس! آپ اپنے اساتذہ و اُستانیوں کے ہر قول و فعل کو سمجھنے والے بنیے۔ با ادب بنیے، تاکہ اُن کے نورِ علم سے آپ منور ہو سکیں۔ بے ادبی اور بے ہودگی سے ہمیشہ بچتے رہیے، کیوں کہ۔۔۔۔۔۔۔! باادب، بانصیب! بےادب، بدنصیب!

اللہ کریم ہمیں اساتذہ کا ہمیشہ باادب بنائے، اور اُن کی سختیوں کو برداشت کرنے والا بنائے۔ آمین یا ربّ العالمین بجاہِ النبیِّ الامین ﷺ!

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

صراط لوگو
مستند فتاویٰ علماے اہل سنت
المفتی- کیـا فرمـاتے ہیں؟
WhatsApp Profile
لباب-مستند مضامین و مقالات Online
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مرحبا، خوش آمدید!
اپنے مضامین بھیجیں