✍️ رائٹرز کے لیے نایاب موقع! جن رائٹر کے 313 مضامین لباب ویب سائٹ پر شائع ہوں گے، ان کو سرٹیفکیٹ سے نوازا جائے گا، اور ان کے مضامین کے مجموعہ کو صراط پبلیکیشنز سے شائع بھی کیا جائے گا!
قارئین سے گزارش ہے کہ کسی بھی مضمون میں کسی بھی طرح کی شرعی غلطی پائیں تو واٹسپ آئیکن پر کلک کرکے ہمیں اطلاع کریں، جلد ہی اس کی اصلاح کردی جائے گی۔ جزاک اللہ خیرا کثیرا 🥰

شو آف (دکھاوا) ہر گز نہ کریں

عنوان: شو آف (دکھاوا) ہر گز نہ کریں
تحریر: بنت شاہد عطاریہ مدنیہ
پیش کش: مجلس القلم الماتریدی انٹرنیشنل اکیڈمی، مرادآباد


آج کل یہ دنیا محض ایک دکھاوا بن چکی ہے۔ لوگ ویسے نہیں ہوتے جیسے نظر آتے ہیں۔ اکثر لوگوں نے دو چہرے پال رکھیں ہیں۔ معاشرے کا حال آج یہ بن چکا ہے کہ لوگ جو ہوتے نہیں خود کو وہ بنا کر پیش کرتے ہیں۔

ہمیں کس مقصد سے اس دنیا میں بھیجا گیا ہے اس سے غافل ہیں، لوگ جہاں جاتے ہیں اس رنگ میں رنگ جاتے ہیں نیکوں کی محفل میں جاتے ہیں تو خود کو نیک ثابت کرنے کی پوری کوشش کرتے ہیں اور یہی لوگ اگر کسی مغربی رنگوں سے سجی محافل (موسیقی و فحاشی سے لبریز) میں شرکت کرتے ہیں تو خود کو بلکل ان جیسا ڈھال لیتے ہیں گویا انہیں میں سے ہوں۔

ہمارے یہاں ایک طبقہ ایسا ہے کہ جب لوگوں سے ملاقات کرتے ہیں تو خود کو بہت پرہیز گار ،تقوٰی گزار ظاہر کرتے ہیں لوگوں کے سامنے اپنی نمازوں کو مستحسن کر لیتے ہیں لیکن ان کی تنہائی اس کے بر عکس ہوتی ہے تقوی پرہیز گاری تو دور کی بات؛ پانچ وقت کی فرض نماز بروقت پڑھنے میں ان کی جان جاتی ہے۔ جبکہ اصل مومن تو وہی ہے جس کی تنہائی بھی گناہوں سے پاک ہو۔

میں سمجھتی ہوں آج اکثر مسلمان یہ دوہری زندگی جی رہا ہے ہر ایک اس دکھاوے کی زد میں میں آ گیا ہے۔ اللہ پاک ہم سب کے حال زار پر رحم فرماۓ رب کریم نے ہمیں جس مقاصد کے لیے اس دنیا میں بھیجا ہے ہم اس کا پیروکار بن جائیں۔ آمین یا رب العالمین

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

صراط لوگو
مستند فتاویٰ علماے اہل سنت
المفتی- کیـا فرمـاتے ہیں؟
WhatsApp Profile
لباب-مستند مضامین و مقالات Online
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مرحبا، خوش آمدید!
اپنے مضامین بھیجیں